Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

وظیفہ پڑھا! جس نے جادو کروایاوہ نظر آگیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

ہم تمام گھر والوں پر سخت ترین جادو ہے‘ ہم تمام گھر والوں نے علامہ صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا‘ ابھی ہمیں پڑھتے ہوئے چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ ہمارے گھر میں سکون آگیا اور مجھے جاگتی آنکھوں کے ساتھ ان کی تصاویر دیواروں نظر آتی ہیں

طبیعت بہترین ‘ گھر میں سکون آگیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس میں آنے والے وظائف اور ٹوٹکے بہت جاندار ہوتے ہیں فوری اثر کرتے ہیں۔ ہمارے گھر میں بہت سارے مسائل تھے‘ میں خود ہروقت بیمار رہتا‘ بہت علاج معالجے کروائے‘ حکیموں طبیبوں ڈاکٹروں کے پاس چکر لگا لگا کر تھک چکا تھا مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا دو چار دنوں کے بعد طبیعت پھر ویسے ہی ہوجاتی‘ گھر میں ہروقت عجب بے چینی تھی‘ ہر کوئی ایک دوسرے سے بیزار تھا‘ بس کوئی بات ہونے کی دیر ہوتی اور پورے گھر میں ہونے والی لڑائی کی گونج پورا محلہ سنتا۔
پھر ایک دن ماہنامہ عبقری پڑھتے ہوئے میری نظر علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پر پڑی اور اس میں موجود وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھا۔ بس مجھے یوں لگا میری منزل یہی ہے۔تمام گھر والوں نے یہی وظیفہ سارا صبح و شام گیارہ سو مرتبہ اور باقی سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ بہت فائدہ ہوا‘ میری طبیعت ٹھیک ہوگئی‘ گھر میں سکون آگیاہے۔کاروبار میں بہتری آتی جارہی ہے۔ بہت کمال کا وظیفہ ہے۔ (محمد نعیم‘ رحیم یارخان)
’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے ملاقات کا بے حد شوق ہے لیکن ہم آپ سےکافی دور ہیں‘ صوبہ خیبرپختونخوا میں رہتے ہیں‘ الحمدللہ! مذہبی ماحول حاصل ہے خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے فرضی عبادات کے ساتھ نفلی عبادات بھی اکثر کرتے رہتے ہیں۔ آپ کی بہت سی کتابیں پشاور اور اسلام آباد سے منگوائی ہیں‘ آپ کی کتاب ’’صوفی ازم کے روشن ستارے‘‘ پڑھی بے حد مزہ آیا‘ چشتیہ سلسلے کے بارے میں خاصی معلومات حاصل ہوئی‘ اپنے ابو کو پڑھنے کو دی‘ سب کو بہت پسند آئی۔ آپ کی دیگر کتابیں جو ہم نے پڑھیں ’’شاہراہ معرفت پرکامیابی کا سفر‘ موت کے سائنسی و روحانی انکشافات‘ روحانی دنیا کے انوکھے بھید‘ ندامت کے آنسو‘ حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘ دو انمول خزانے‘‘ اور باقی کئی چھوٹی بڑی کتابیں میرے پاس آپ کی موجود ہے جو خود بھی پڑھتی ہوں اور گھر والوں کو‘ خاندان والوں کو دیتی رہتی ہوں۔ جس طرح رسالہ عبقری کا کوئی جواب نہیں اسی طرح آپ کی تصانیف بھی بہت آسان اور سلیس کرکے سمجھاتی ہیں۔ بہت معلومات حاصل ہوتی ہوں۔ اب میں آتی ہوں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی آپ بیتی ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پر‘ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے جنہوں نے رسالہ عبقری کو زینت بخشی‘ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی پہلی جلد کا مطالعہ کیا بے حد معلومات ہاتھ آئیں‘ بہت مزہ آیا‘ کافی وظائف ملے۔ ان وظائف سے میری بہت سی پریشانیاں حل ہوئیں بلکہ میں نے جس کسی کو بتائے سب پر اللہ نے اپنا کرم کیا۔ اگر زندگی نے وفا کی تو میں آپ سے ملاقات کا شوق ضرور پورا کروں گی۔ اللہ عزوجل آپ کو اور آپ کی نسلوں کو آباد و شاد و خوشحال و عمر دراز رکھے۔ (پ۔پ)
جس نے جادو کیا وہ نظر آنا شروع ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ دو سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘ عبقری میں آنے والے وظائف بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ہمارا پسندیدہ ہے‘ اس میں آنے والے وظائف ہم تمام گھر والے پڑھتے ہیں‘ ہم نے کہیں سے معلوم کروایا تھا کہ ہم تمام گھر والوں پر سخت ترین جادو ہے‘ ہم تمام گھر والوں نے علامہ صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا‘ ابھی ہمیں پڑھتے ہوئے چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ ہمارے گھر میں سکون آگیا اور مجھے جاگتی آنکھوں کے ساتھ ان کی تصاویر دیواروں نظر آتی ہیں اور ساتھ میرے دل میں ڈالا جاتا ہے کہ ان ان افراد نے آپ پر جادو کروایا ہے۔ (م۔ع)
گھریلو مشکلات ختم ‘ سکون ہی سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں۔ گزشتہ سال کے شمارہ عبقری میں ہم نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا ایک وظیفہ محمدرسول اللہ پڑھا۔ ہمارے گھر مسئلہ یہ تھا کہ ہم بہت سے مسائل میں جکڑے ہوئے تھے‘ ہر طرف پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں ساتھ قرض خواہ روز دروازہ پر آکر کھڑے ہوجاتے جنہیں دینے کیلئے میرے پاس پھوٹی کوڑی نہ ہوتی۔ میں نے جب رسالہ عبقری میں محمدرسول اللہ کے فضائل پڑھے تو مجھے لگا کہ یہی وظیفہ میرے مسائل حل کرے گا۔ میں نے سارا دن کھلا پڑھا‘ بہت عرصہ کے بعد مجھے کوئی وظیفہ ملا ہے جس نے مجھے سکون دیا ہے‘ گھر سے مشکلات کم ہوئی ہیں کچھ قرض ادا کرچکا ہوں‘ ان شاء اللہ وظیفہ جاری ہے عنقریب باقی بھی تمام اتار دوں گا۔(ا۔س)
میری بدنصیبی‘ شیطان کے وساوس
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں کو بھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ہم نے رسالہ عبقری میں ایک عمل دیکھا‘ ہم نے جب علامہ صاحب کی تحریروں میں اس کے فضائل دیکھے تو بہت اچھا لگا‘ الحمدللہ وظیفہ یَاقَہَّارُ ہروقت کھلاپڑھ رہی ہوں‘ اب تک سوا اٹھائیس لاکھ پورے ہونے والے ہیں‘ علامہ صاحب اور آپ کی مہربانی و دعائیں ہیں کہ میں یہ وظیفہ پڑھ رہی ہوں‘اس وظیفے کی برکت سے حمل کا چوتھا مہینہ شروع ہے اور سب کچھ بالکل ٹھیک ٹھاک ہے۔(و۔ا)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 966 reviews.