:30 اپریل بروز اتوار حضرت مولانا علی اصغر عباسی دامت برکاتہم العالیہ سابق صوبائی خطیب‘سابق خطیب اعلیٰ بادشاہی مسجد لاہور ‘ سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل‘ سابق ممبررویت ہلال کمیٹی اور بڑے بڑے اکابر‘ اسلاف اور علماء کے صحبت یافتہ اور خلافت یافتہ نےحضرت مولانا شمس الحق افغانی رحمۃ اللہ علیہ اورمولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ سے جو اجازت اور خلافت پائی وہ اجازت و خلافت حضرت شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم خدمت خلق کے فیض اور استفادہ عام کیلئے مرحمت فرمائی۔ الحمدللہ والشکر للہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں