Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاک فوج کے جوان کا وظیفہ ‘دھکتی آگ نے راستہ بدل لیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

تمام اصحاب کہف کے نام بمعہ سگ لکھے اور کھلا کاغذ بینکر کے پاس لٹکا دیا اور خود بمعہ چھ سپاہی دعا میں مصروف ہوگئے کہ یااللہ! تیری پاک دھرتی کے مجاہد ہیں‘ پاک وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہیں ہماری حفاظت فرما! ہم آگ اوریونٹ والے سپاہیوں کو دیکھ رہے تھے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا قاری ہوں‘ آپ کے درس‘ سچی آپ بیتیوں‘ تجربہ کار حضرات کی تحریروں سے دینی و دنیاوی روحانی فوائد حاصل کررہا ہوں‘جب بھی کوئی مشکل آئی وظیفہ کرلیا مشکل ختم‘ کوئی جسمانی مسئلہ ہوا عبقری میگزین میں موجود ٹوٹکہ سے مستفید ہوگیا۔ میں نے زندگی کی 65 بہاریں دیکھی ہیں جس میں 24 سال پاک آرمی میں گزارے۔ 71ء کی جنگ لڑی‘ ہر شہر سے ہر بارڈر تک ڈیوٹی سرانجام دی اور بڑے بڑے مشکل حالات دیکھے جس میں کچھ عرصہ ایس ایس جی میں بھی گزارے۔ 1981ء کی بات ہے میں کشمیر کے سمہانی سیکٹر‘ باغسر قلعے سے ایک کلومیٹر مشرق اونچی ٹیکسری پر چھ سپائیوں کے ساتھ کسی خاص مشن پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا‘ ہماری ڈیوٹی کوئی خاص تھی‘ میں ڈیٹ کمانڈر تھا‘ ویسے ہمیں شکاری ڈیٹ کے نام سے پہچانا جاتا ہے‘ ان دنوں انڈیا میں اندراگاندھی کے قتل کے چرچے تھے۔ ہم نے بنکروں کے ساتھ ایک جگہ کو نماز کیلئے علیحدہ کررکھا تھا‘ یہاں سےا نڈیا کے علاقے کو آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا اور بغیر دوربین کے ان کی حرکات دیکھ سکتے تھے‘ نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت ضرور کرتا تھا لیکن میرے دل میں ہر وقت یہ کھٹکا لگا رہتا کہ میرے قرآن پڑھنے میں غلطیاں ہیں کیونکہ میںدیہاتی ہوںاور محلے میں ہمسائی اماں جی سے قرآن کریم پڑھا اللہ تعالیٰ انہیں جنت نصیب فرمائے‘ ان دنوں ریڈیو پاکستان پر ایک پروگرام نشر ہوتا تھا’’آئیے! قرآن شریف پڑھیے‘‘ تقریبا! سہ پہر ساڑھے چار بجے لگتا تھا‘ میں قرآن کھول کر قاری واجد صاحب کی تلاوت سنتا ساتھ اپنا لہجہ اور تلفظ ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا‘ جب میں نے سورۂ کہف تلاوت کی تو اصحاب کہف کے فضائل پڑھے جس میں لکھا تھا کہ اگر ان ناموں کو لکھ کر (بمع سگ) کسی مکان کے دروازے پر لٹکا دیا جائے تو وہ مکان جلنے سے محفوظ رہتا اور چور بھی اس مکان میں نہیں آسکتے۔ انہی دنوں 22 جون 1981ء کا واقعہ ہے کہ جنگل میں چیڑ کے درخت کو آگ لگ گئی۔ یہ درخت ایندھن کا کام کرتے ہیں‘ پھر ہم تھے بھی اونچی ٹیکری پر‘ پھر نیچے سے اوپر آگ تیزی سے سفر کررہی تھی کیونکہ ہمارا یونٹ ہیڈ کوارٹر کوئی دو میل دور تھا یعنی یاغسر گاؤں میں تھا‘ آگ کی خبر نیچے یونٹ میں پہنچی تو پوری یونٹ آگ بجھانے کے آلات لیے ہماری بہت اونچی ٹیکری کی طرف دوڑ پڑی‘ آگ کا اتنا شور کہ خوف ہی خوف‘ ہم پھنس چکے تھے‘ چاروں طرف صرف آگ ہی آگ اور وہ بہت تیزی سے ہماری طرف بڑھ رہی تھی‘ ہمارے لیے بھاگنے کی کوئی صورت نہ تھی۔ مجھے اللہ نے ایک دم ہمت دی میں نے جلدی جلدی قرآن کریم کھولا‘جس میںاصحاف کہف کے نام لکھے ہوئے تھے‘ تمام اصحاب کہف کے نام بمعہ سگ لکھے اور کھلا کاغذ بینکر کے پاس لٹکا دیا اور خود بمعہ چھ سپاہی دعا میں مصروف ہوگئے کہ یااللہ! تیری پاک دھرتی کے مجاہد ہیں‘ پاک وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہیں ہماری حفاظت فرما! ہم آگ اوریونٹ والے سپاہیوں کو دیکھ رہے تھے‘ آگ نے جلدی کی اور ہماری بینکروں کے بالکل نزدیک آگئی اور بڑی ڈراؤنی آواز تھی‘ شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے ہم اپنی چوکی میں بیٹھے آگ کی شدت محسوس کررہے تھے۔ پھر کیا دیکھتے ہیں کہ جونہی آگ ہمارے بینکروں کے پاس پہنچی آگ نے ایسا جمپ لگایا کہ ہمارے بینکروں کی دوسری طرف پھیل گئی اور جنگل کو جلاتی جلاتی پھر نیچے چلی گئی‘ اتنے میں یونٹ کمانڈر سمیت مزید سپاہی پہنچے تو ہمیں بالکل سلامت دیکھ کر حیران ہوگئے ان کے گمان میں بھی نہ تھا کہ ہم بچ سکتے ہیں یونٹ والوں نے ہمارے ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں بھی آگ کی خبر دے دی تھی اس طرح اللہ نے اپنے فضل و کرم‘ اصحاب کہف کے ناموں اور پاک دھرتی کا واسطہ دینے کی بدولت ہمیں بچالیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 949 reviews.