Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غٹاغٹ لسی پینے والے خوش ہوجائیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

آخرکار کافی منت سماجت کے بعد جرمن ڈاکٹر نے بتایا کہ بہت سال پہلے میں ہندوستان اور پاکستان گیا تھا اور وہاں سے ہاضمہ کی بیماریوں کا علاج وہاں کے اطباء اور ویدوں سے سیکھ کر آیا تھا لگتا ہے کہ آپ نے وہاں کسی اچھے طبیب سے علاج نہیں کروایا اور اتنی دور چلے آئے۔

لسی صر ف پنجاب ہی نہیں اور بھی بہت سے ممالک کے لوگوں کی جسمانی صحت کاراز اور پہچان ہے۔ جو لوگ لسی پینے کے عادی ہوتے ہیں انہیں معدے کی بیماریاں کبھی لاحق نہیں ہوتیں‘ ابھی چند ماہ قبل ایران میں دو گروپ 90 اور 140 کی تعداد میں تشکیل دئیے گئے اور ان لوگوں کو جن کی عمریں35 سے65 برس تک تھیں‘ 90 دن تک انہیں پانچ سو ملی گرام وٹامن ڈی اور اڑھائی سو ملی لیٹر دہی کی لسی اور اڑھائی سو گرام کیلشیم دیا گیا۔ ان کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ان کو ٹائپ ٹو کی ذیابیطس میں کافی حد تک افاقہ ہوا۔
اسی طرح ترکی میں دہی اور لسی کا استعمال بہت زیادہ ہے‘ تقریباً ہر کھانے کے بعد دہی یا لسی جسے ترکی میں یوگرٹ اور آئران کہتے ہیں ضرور پی جاتی ہے۔ ترکی کے لوگوں کی صحت اور حسن کا ثانی کہیں نہیں ہے ترکی کی ایک ڈش یوگرٹ کباب بہت مقبول عام ہے۔ یورپ اور امریکہ میں بھی دہی کی جانب عوام الناس کا رجحان دن بدن بڑھتاجارہا ہے۔ امریکہ میں تو آئس کریم پارلرز کی طرز پر یورگرٹ پارلرز بہت مقبول ہورہے ہیں۔ ہمارے ایک دوست کے دوست جو بہت امیر کبیر تھے ان کا ہاضمہ بگڑگیا اور کئی سال تک معدے کے معالجین کے علاج سے بھی ٹھیک نہیں ہوا تو کسی نے مشورہ دیا کہ آپ لندن جاکر کسی امراض معدہ کے سپیشلسٹ سے مشورہ کریں۔ وہ صاحب لندن تشریف لے گئے اور وہاں معدے کے اعلیٰ سے اعلیٰ ڈاکٹرز سے علاج کروایا مگر صحت یابی نہیں ہوئی۔ لندن کے قیام کے دوران انہیں کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جرمنی میں ایک ماہر نظام ہاضمہ ڈاکٹر ہے اسے بھی ایک بار آزمالیں۔ چنانچہ وہ حضرت جرمنی پہنچ گئے جس شہر میں وہ جرمن ماہر رہتا وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب بہت ضعیف ہوچکے ہیں اور انہوں نے پریکٹس چھوڑ دی ہے مگر گاہے بگاہے اکا دکا کیس لے لیتے ہیں۔
ان صاحب نے ڈاکٹرصاحب کو استدعا کی آخرکار ڈاکٹرصاحب نے انہیں بلایا۔ موصوف جب ڈاکٹر صاحب کے گھر پہنچے تو انہیں اپنا احوال سنایا اور بیان کرنے کے بعد کہا کہ میں خاص طور پر پاکستان سے صرف علاج کروانے یہاں آیا ہوں۔
یہ بات سنتے ہی جرمن ڈاکٹر جو پہلے انتہائی خاموشی اور توجہ سے مریض کا احوال سن رہا تھا یکایک آگ بگولہ ہوگیا اور غصہ سے کانپنے لگا اور موصوف سے کہا کہ یہاں سے فوراً نکل جاؤ۔ مریض صاحب کو جرمن ڈاکٹر کے اس رویے سے کافی حیرانی ہوئی آخرکار کافی منت سماجت کے بعد جرمن ڈاکٹر نے بتایا کہ بہت سال پہلے میں ہندوستان اور پاکستان گیا تھا اور وہاں سے ہاضمہ کی بیماریوں کا علاج وہاں کے اطباء اور ویدوں سے سیکھ کر آیا تھا لگتا ہے کہ آپ نے وہاں کسی اچھے طبیب سے علاج نہیں کروایا اور اتنی دور چلے آئے۔ آپ اپنے ملک واپس جائیں اور وہیں کسی ماہر طب کو دکھائیں۔ مریض صاحب نے ڈاکٹر سے کہا کہ اب میں جرمنی آہی گیا ہوں اور آپ سے بعد مشکل ملاقات بھی ہوگئی ہے تو آپ میرا علاج بھی تجویز فرمادیجئے۔ آخرکار ڈاکٹر مان گیا اور اس نے کہا کہ کل صبح دس بجے آنا۔ اگلے دن جب مریض جرمن ڈاکٹر کے گھر پہنچا تو ڈاکٹر نے انہیں صراحی میں سفید رنگ کی مائع گلاس میں ڈال کر دی اور اس میں دو چھوٹی شیشوں میں سے پاؤڈر سیاہ اور سفید رنگ کا ملایا اور کہا کہ یہ تمہارا علاج ہے۔ یہ لسی ہے اور باریک شے کالی مرچ اور سفید نمک ہے۔ تم لسی میں کالی مرچ اور نمک ملا کر پیا کرو‘ انشاء اللہ صحت یاب ہوجاؤگے۔ موصوف پاکستان واپس آگئے اور دو تین ماہ کے مستقل لسی بمع نمک اور کالی مرچ کے استعمال سے صحت یاب ہوگئے۔ پس لسی ہاضمے کے امراض کے لیے سو دواؤں کی ایک دوا ہے لیکن اس میں کالی مرچ اور نمک ضرور ملاہونا چاہیے۔ یعنی کالی مرچ اور نمک اس کے لازمی جزو ہیں۔ میٹھی اور برف والی لسی میں وہ فائدہ نہیں جو نمکین لسی اور کالی مرچ کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔ برف ویسے بھی دانتوں اور معدے کیلئے شدید مضر ہے۔ بچوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں کو چائے ہرگز نہیں پینی چاہیے کیونکہ چائے ان کی طبعی نشوونما کو روک دیتی ہے۔ آج کل مغرب میں بھی کافی اور چائے کی بجائے دودھ اور دہی کی ترغیب دی جارہی ہے۔ روزمرہ کے کھانوں میں بھی دہی کا استعمال انتہائی سودمند ثابت ہونے کے علاوہ ذائقے کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اگر ہر ہانڈی میں ایک چٹکی کلونجی اور تھوڑی سی دہی ڈال دی جائے تو اس کے بے انتہا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 947 reviews.