Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں۔

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

گیس تبخیرکاآزمودہ روحانی علاج
ماہنامہ عبقری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے قارئین کیلئے منفرد اور انوکھی چیزیں پیش کرتا ہے جس سے ایک کثیر مخلوق خدا فائدہ اٹھاتی ہے۔ گیس تبخیر ایک عام بیماری ہے جس سے تقریباً ہر شخص کم یا زیادہ ضرور متاثر ہے بندہ ایک انوکھی اور بے مثال دعا کے ساتھ اس کا مجرب اور شافی علاج آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے دعا کی دعا دوا کی دوا۔ یعنی راحت بھی سکون بھی چین بھی آرام بھی‘ غرض آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔ ایک نیک دل شخص نے مجھے یہ عمل بتاکر ہدیہ دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطا فرمائے۔ ایک پرہیز گار نیک نمازی نے اپنا مسئلہ بتایا کہ سارا دن میری طبیعت ٹھیک رہتی ہے لیکن جیسے ہی نماز کا وقت ہوتا ہے اور میں وضو کیلئے بیٹھتا ہوں گیس بڑی شدت سے تنگ کرتی ہے میرے لئے یہ لمحے کسی قیامت سے کم نہیں ہوتے اور حیرت کی بات یہ کہ میں کوشش کروں گیس کو خارج کرنے کی تاکہ پھر نماز میں تنگ نہ کرے تو گیس خارج نہ ہو وضو کرکے کھڑا ہوجائوں تو پھر گیس کا اتنا پریشر بڑھ جائے کہ وضو کو قائم رکھنا مشکل ہوجائے کیا کروں میں اپنی اس بیماری سے تنگ آگیا ہوں؟ بندے نے انہیں تسلی دی اور انہیں وضو سے پہلے اور وضو کے دوران اور وضو کے بعد کثرت سے سورہ آل عمران کی آیت نمبر 191

پڑھنے کیلئے عرض کی انہوں نے بڑی پابندی اور اخلاص کے ساتھ اس دعا کو پڑھنا شروع کیا چند ہی دنوں کے بعد بڑی خوشی اور مسرت سے ملے اور بڑی دعائوں سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میراگیس و تبخیر والا مسئلہ حل ہوگیا اور میں بڑے سکون و اطمینان سے نماز مکمل کرلیتا ہوں‘ ذرا برابر گیس تنگ نہیں کرتی واقعی لاجواب دعا ہے۔ اسی طرح میرے دوست ایک مسجد کے امام ہیں فرماتے ہیں حکیم صاحب! الحمدللہ اچھا کھاتا پیتا ہوں ہاضمہ میرا لاجواب قبض کا نام و نشان نہیں ہے تقاضا وقت پر ہوتا ہے سارا دن بہترین گزرتا ہے البتہ جب وضو کرکے نماز کیلئے مصلے پر کھڑا ہوتا ہوں میرے لئے وضو کو برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے اب میری ساری توجہ وضو کو بچانے کیلئے اس طرف لگ جاتی ہے بڑی ہی مشکل سے نماز مکمل کرتا ہوں اور بعض دفعہ تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ باوجود کوشش کے کچھ گیس خارج ہوگئی ہے میری اپنی نماز گئی سو گئی میرے پیچھے بیسیوں نمازیوں کی نمازیں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔ اگر بیماری ہوتو نماز کے علاوہ بھی ہو یہ گیس نماز کے دوران ہی کیوں تنگ کرتی ہے میں نے دوائی بھی لی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا مجھے تو یوں لگتا ہے جیسے مجھ پر کسی نے کوئی جادو وغیرہ کردیا ہے لیکن سوچتا ہوں یہ جادو نماز ہی میں کیوں اثر کرتا ہے عجیب الجھن میں مبتلا ہوں‘ کسی نے آپ کا بتایا تھا اس لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں برائے مہربانی بتائیں میں کیا کروں اور کیا نہ کروں؟ بندے نے انہیں عرض کی کہ آپ بالکل پریشان نہ ہوں بندہ آپ سے ایک دعا عرض کرتا ہے بس اس کا اہتمام کریں ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ آپ وضو کے دوران اور نماز سے پہلے 

پڑھیں۔ مصلے پر جانے سے پہلے کم از کم گیارہ بار لازمی پڑھیں۔ انہوں نے ایسے ہی کیا‘ کریم کا کرم ہوا ان کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوا اور خود فرماتے ہیں اگر چند دنوں میں یہ مسئلہ حل نہ ہوتا تو میں فیصلہ کرچکا تھا کہ نمازیں پڑھانا چھوڑ دوں گا لیکن الحمدللہ میرا مسئلہ اس دعا سے حل ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ایک دوست غریب مسکین آدمی ہیں پکے نمازی اور پرہیزگار‘ خوش اخلاق انسان ہیں پھول بیچتے ہیں ایک دن کہنے لگے حکیم صاحب ایک بیماری نے مجھے پریشان کیا ہوا ہے اس بیماری کی وجہ سے میں دوستوں میں نہیں بیٹھ سکتا گھر والی میری اس بیماری سے بڑی کراہت کرتی ہے مسجد میں جاتا ہوں دل کرتا ہے مسجد کو اچھا خاصا ٹائم دوں لیکن اپنی اس بیماری کی وجہ سے میں جلدی جلدی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بھائی ایسی کون سی بیماری ہے‘ میں نے ان کو بولتے بولتے خاموش ہوئے ہوئے کہا؟ کہنے لگے مجھے گیس کی بیماری ہے اور گیس بھی ایسی بدبودار خارج ہوتی ہے کہ قریب بیٹھے ہوئے کا دماغ گھوم جائے یہ کہتے ہوئے ان کی گیس خارج ہوگئی اور ان کی بات کی تصدیق ہوگئی اتنی سخت اور تیز بدبو فوراً ہاتھ ناک کی طرف چلا گیا کہ ناک کو بند کرلیوں یہ بھائی بڑے شرمندہ ہوئے میں نے عرض کی کوئی بات نہیں بیماری ہے آپ مجبور ہیں جان بوجھ کر تھوڑا کرتے ہیں میں آپ کو ایک دعا بتاتا ہوں اسے آپ پڑھیں گے اور ان شاء اللہ آپ کی جان اس بیماری سے چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا آپ دعا بتائیں میں ابھی سے پڑھنا شروع کردیتا ہوں۔

یہ دعا ہے۔ حکیم صاحب یہ دعا تو بہت آسان ہے یہ تو میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھ لوں گا۔ میں نے عرض بہت اچھا آپ شروع کریں اور پھر مجھے بتائیے گا۔ کافی دنوں کے بعد تشریف لائے اور خوشی خوشی بتانے لگے کہ حکیم صاحب اس دعا نے تو کمال کردیا چند ہی دنوں میں میری وہ بیماری ختم ہوگئی اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہوا کہ میری اس بیماری کی وجہ سے میری بیوی مجھ سے دور ہوگئی تھی بچے میرے قریب نہیں آتے تھے الحمدللہ! جیسے ہی میری یہ بیماری ختم ہوئی میری بیوی مجھ سے محبت کرنے لگی ہے اور ایک دن تو کہنے لگی آپ کے وجود سے ایک دلکش خوشبو آتی ہے آپ کوئی پرفیوم یا عطر استعمال کرتے ہیں؟ میں نے تو کافی ڈھونڈا مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی آپ خوشبو کہیں چھپاکر رکھتے ہیں؟ میں نے اس سے کہا میں تو کوئی ایسی خوشبو وغیرہ استعمال نہیں کرتا۔ تم کہتی ہو تو کوئی عطر وغیرہ لے آئوں گا۔ حیران ہوکر کہنے لگی ابھی بھی آپ کے جسم سے خوشبو آرہی ہے کل آپ کے بیٹے بھی کہہ رہے تھے کہ ابو بڑی اچھی خوشبو لگانے لگے ہیں امی ابو سے پوچھنا کون سی خوشبو ہے۔ میں نے قسم اٹھائی پھر بھی اسے یقین نہ آیا اچانک مجھے یاد آیا کہ میں اپنی بیماری کیلئے دعا پڑھ رہا ہوں میرے دل نے گواہی دی کہ یہ ہونہ ہو اسی دعا کا کمال ہے۔ پھر میں نے اسے ساری بات بتائی۔ سن کر کہنے لگی ہاں یہ اس دعا کی برکت سے ہی ہوسکتا ہے کیوں کہ اب آپ بدبودار گیس بھی خارج نہیں کرتے بہرحال اب ہم سب بیوی بچے مل کر ایک ہی جگہ‘ ایک ہی دسترخوان پر کھاتے پیتے ہیں۔ میں مسجد میں بھی ایک گھنٹہ بیٹھنے لگا ہوں اور دوستوں وغیرہ سے بھی ملتا ہوں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ (حکیم عاشق حسین‘ کراچی)
نبویؐ غذا کھائیں‘ سینے کی جلن سے چھٹکارا پائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے‘ عبقری کیلئے ‘ تسبیح خانہ اور آپ کے تمام نظام کیلئے لاکھوں دعائیں۔ آپ کے حکم کے مطابق پیٹ اور معدے کے امراض کیلئے نبوی غذاؤں کے حوالے سے تفصیل عرض ہے۔کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ صبح ناشتے میں پراٹھا کھانے کے بعد میرے سینے میں جلن شروع ہوجاتی تھی بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کیا جائے؟ پھر آپ کا درس جو کہ پریالو میں ہوا تھا وہ سنا تو آپ نے نبوی غذاؤں کا ذکر کیا تھا میں ان میں سے دو غذاؤں تلبینہ (جَو کا دلیہ) اور باجرہ کے دلیے کا ذکر کروں گا۔ تلبینہ (جَو کا دلیہ)۔ جَو کا دلیہ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ جَو کا آٹا ایک پیالی میں لے لیں اور تین کپ یا پیالی پانی دودھ کی لے لیں پہلے دو پیالی پانی لیں وہ کسی برتن میں گرم کرلیں پھر اس برتن میں جَو کا ایک پیالی آٹا ڈال دیں‘ چمچ سے ساتھ ساتھ ہلائیں اور پھر اس میں تین پیالی دودھ ڈال لیں۔ اس میں حسب ذائقہ دیسی شکر یا شہد ڈال لیں اور ایک چمچ کلونجی کی ڈال لیں جب تھوڑا پک جائے تو چولہے سے اتار لیں‘ اس کو نیم گرم کھائیں سارا دن میں اس کو ختم کرنا ہے۔ اس کو میں نے بنایا اور بنا کر کھانا شروع کیا تو واہ واہ کیا زبردست ذائقہ اور معدہ کی تکلیف اور سینے کی جلن اب کہاں گئی؟ ایسے ختم ہوگئی کہ جیسے کبھی تھی ہی نہیں‘ اس کے ساتھ باجرہ کا دلیہ بھی بنا کر کھایا۔
باجرہ کا دلیہ بنانے کا طریقہ: ایک پیالی باجرہ لے لیں‘ ایک پیالی چنے کی دال لے لیں‘ باجرہ اور چنے کی دال کو دیگچی میں ڈال کر دس پیالی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے (گلنے) کیلئے رکھ دیں۔ جب باجرہ اور دال گل جائے تو ایک پیالی چاول ڈال دیں چاول جب پک جائیں تو اتار لیں حسب ذائقہ نمک ڈالا جاسکتا ہے۔ یہ دونوں جَو کا دلیہ اور باجرہ کا دلیہ سینے کی جلن‘ معدے کے امراض کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کے فائدے ہیں۔ پرانی سے پرانی قبض‘ پرانی بواسیر‘ ہیپاٹائٹس‘ آنتوں کا السر‘ معدے کے امراض‘ دل کے بند وال‘ پٹھے کمزور ہوں‘ کمر کا درد‘ مردانہ کمزوری‘ سرچکراتا‘ گلا‘ کان‘ دل اور جسم کی عام کمزوری میں بہت ہی فائدہ مند ہے۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اور کرشمہ دیکھیں۔ ہمارا ایک منیجر جو کے دلیہ میں کھجوریں ڈال کر استعمال کرتا تھا وہ سارا دن چلتا پھرتا رہتا تھا مگر تھکتا نہیں تھا ہروقت فریش رہتا تھا۔
سینے کی جلن کیلئے ایک اور نسخہ:کھانے کے بعد ایک یا دو ٹافی کے برابر گُڑ کھالیا جائے‘ جتنا بچوں کی ٹافی کا سائز ہوتا ہے اتنا گُڑ کی ڈلی لیں اور منہ میں ڈال کر چوسنا شروع کردیں‘ معدے کی جلن اور سینے جلن ختم ہوجائے گی‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ چکن کے اثرات کو اور مرغن غذاؤں کے معدے پر اثرات کو ختم کرنے کیلئے گُڑ بہترین چیز ہے۔ میرا آزمودہ نسخہ ہے۔ (محمدفرید صدیقی‘ جھنگ سٹی)
میرے آزمودہ چار ٹوٹکے‘ آپ بھی آزمائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری میں گاہے بگاہے اپنے آزمودہ تجربات ومشاہدات لکھتی رہتی ہوں۔ میری اس سے پہلے دسمبر 2015ء میں تحریر شائع ہوئی‘ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ شکر ہے کہ فائدہ والی چیز عوام تک پہنچ گئی۔ اب بھی کچھ آزمودہ نسخہ جات ارسال ہیں۔ جو اپنے شوہر کی طب کی ڈائری سے بھیج رہی ہوں۔
برص: بیج مولی تین تولہ‘ سم الفار تین ماشہ باریک پیس کر سرکہ میں حل کرکے رات کو مالش کرکے سورہیں صبح دہی لگا کر غسل کریں یا جس جگہ داغ ہوں وہاں لگا کر دھولیں منہ اور آنکھ کو بچا کر مالش کریں‘ ان شاء اللہ چند روز میں نام و نشان تک نہ رہے گا۔آواز کو خوش آواز کرنا: برگ چائے‘ فلفل دراز‘ برگ ترنج‘ موٹی الائچی سب کو برابر لے کر پیس کر شہد میں ملادیں اور تھوڑی تھوڑی چاٹیں‘ گلے کو صاف اور آواز کو مانند طاؤس بنادیتی ہے درج بالا اشیاء پنساری کی دکان سے بآسانی مل جاتی ہیں۔ مرض بے اولاد ی سے یقینی نجات‘ آزمودہ نسخہ: جن عورتوں کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو‘ ان کیلئے یہ دوا پرشفا ایک نعمت غیرمترقبہ ہے۔ کثیرتعداد عورتوں پر استعمال کی گئی بے حد مفید و سریع الاثر ثابت ہوئی۔
اجزاء و ترکیب: کستوری ایک رتی‘ زعفران‘ جائفل‘ تخم بھنگ‘ افیون مکد‘یہ سب چار ماشہ‘ سپاری گجراتی ڈیڑھ ماشہ۔ پرانا گُڑ چھ ماشہ سب کو کوٹ کر گُڑ ملا کر پھر کوٹیں حتیٰ کہ سب ادویہ یکجان ہوکر گولیاں بننے کے قابل ہوجائیں۔ پاک ہونے کے بعد پہلے دن سے تیسرے روز تک ہر روز ایک گولی نہارمنہ دودھ گائے کے ساتھ کھائیں۔ چوتھے دن شوہر کے ساتھ ہمبستری کریں‘ پہلے ماہ ہی حمل ٹھہرجائے گا۔ ورنہ دوسرے تیسرے ماہ ضرور کامیابی ہوگی۔
اکسیر درپھڑ: یہ نسخہ بہت دفعہ ہم نے گھر پر آزمایا‘ پچھلےدنوں میں بچوں کے پاس انگلینڈ گئی ہوئی تھی‘ وہاں شدید سردی تھی‘ بہو کے پاؤں پر شدید خون جم گیا تھا یہی نسخہ استعمال کیا اسی دم آرام آگیا۔ ھوالشافی: تیل سرسوں کو فرائی پین میں ڈال کر گرم کریں‘ جب جوش آجائے اس میں خوردنی نمک ڈال دیں۔ مقام درپھڑ کو چپڑدیں فوراً آرام آئے گا۔ اسی طرح خون جم جانے پر بھی لگائیں۔ (نوٹ: درپھڑ بدن پر خارش اور دانے نمودار ہوجاتے ہیں جلد سرخ ہوجاتی ہے۔(مسز سید اعجاز شبیر بخاری‘ تلہ گنگ)
80 سالہ حکیم نے گرمی دور کرنے کا ٹوٹکہ بتادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ 1960 ءکی بات ہے جب میں تختی لکھنے بیٹھتا تو سکول میں ہی ناک سے خون بہنا شروع ہوجاتا۔ ٹیچر سر میں پانی ڈال کر خون بند کرتے تھے۔ ایک دفعہ گاؤں میں ایک اسی سالہ حکیم صاحب تشریف لائے تو میری والدہ صاحبہ نے ان کو میرا حال بتایا۔ انہوں نے درج ذیل نسخہ میری والدہ کو دیا اور کہا ساری زندگی دوبارہ نکسیر نہیں پھوٹے گی‘ یہ میری ذاتی آزمائش پر مبنی چیز ہے۔ ھوالشافی: ایک چھٹانک کتیرہ گوند لے کر پیس کر رکھ لیں۔ صبح نہار منہ ایک چمچہ کتیرہ گوند گلاس میں ڈالیں اور بھینس کے تھنوں کے نیچے رکھ کر دودھ کی دھار گلاس کےمیں ڈالیں۔ گلاس لبالب بھر جائے گا اوپر کافی جھاگ آجائے گی۔ فوراً دودھ پی لیں۔ سات دن لگاتار پینا ہے۔ پھر سات دن وقفہ رکھ کر پھر سات دن لگاتار پینا ہے اور پھر سات دن وقفہ رکھ کر آخری مرتبہ پھر سات دن لگاتار پینا ہے انشاء اللہ ساری زندگی دوبارہ نکسیر نہ ہوگی۔ شہروں میں رہنے والے اپنے گوالے سے رابطہ کرلیں سات دن ان کے باڑے میں جاکر بتائی گئی ترکیب کے ساتھ دودھ پئیں۔ ایک پودا ہے مست برگا (پندا) کے پتے دھو کر پیس کر زخموں پر لگانے سے زخم فوراً ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ہاضموم: سونٹھ دو تولے‘ کالی مرچ دو تولے‘ کالانمک یا جسے لاہوری نمک بھی کہتے ہیں ایک تولہ ملا کر کھانے پینے کی اشیاء میں ملا کر کھائیں۔ کبھی بھی بدہضمی نہ ہوگی۔ مزید ایک بات جان لیجئے کہ کدو کے پتوں پر کبھی بھی مکھی نہیں بیٹھتی‘ تجربہ شدہ ہے۔ (ج۔ج)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 945 reviews.