محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو بہت خوش و آباد رکھے‘ اللہ آپ کی دین کیلئے‘ اللہ کیلئے کی جانے والی تمام محنتوں اور خدمات کو قبول کرکے آپ کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ آمین!2016ء کے عبقری روحانی اجتماع میں‘ میں تسبیح خانہ آئی‘ اللہ کے فضل و کرم سے میرا بھی اس میں حصہ بنا‘ میری زندگی کے بہترین دن تھے اور میرے دل کی خواہش بھی تھی جو پوری ہوئی۔ آپ نے تمام مہمانوں کیلئے بہت بہت بہت اچھا اہتمام کیا‘ یقین کریں مجھے شرمندگی بھی ہوتی تھی کہ اتنا اہتمام‘ تین وقت کھانا کھانے کا بہت مزہ آتا تھا جب تین دن بعد باہر گئے عجیب ہی لگ رہا تھا اور ایسا ہلکا دل اور جسم جیسے گناہوں سے دُھل گیا ہو۔ جس دن واپس گھر جانا تھا بہت رونا آرہا تھا اور گھر جاکر جب میں نے آئینے میں خود کو دیکھا تو یقین کریں کہ مجھے اپنی آنکھوں میں جو چمک اور چہرے پر جو روشنی نظر آئی وہ میں بیان نہیں کرسکتی‘ بس میرا دل کرتا تھا کہ یہ چمک ہمیشہ باقی رہے‘ میں کہیں نہ جاؤں‘ کسی پر نظر نہ جائے۔ ان شاء اللہ 2017ء کے اجتماع میں ضرور شرکت کروں گی۔ مگر آپ کی بے حد شکرگزار ہوں اس کیلئے کہ اتنا اہتمام کیا۔
آپ کے دئیے ہوئے وظائف کررہی ہوں‘ الحمدللہ۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ سے تعلق ملا‘ تسبیح خانہ سے مجھے نماز میں دھیان ملا‘ اللہ سے تعلق بنانا آگیا‘ آپ نے بند آنکھیں کھول دی ہیں‘ حضرت صاحب میں خود کو ہر گناہ سے دور کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہوں۔ کبھی کبھی بہت پریشان ہوجاتی ہوں‘ بس انسان ہوں‘ شیطان بہت تنگ کرتا ہے‘ اتنے وساوس ڈالتا ہے‘ دل میں مایوسی پیدا کرتا ہے لیکن آپ کے درس میں بتائی ہوئی باتیں یاد کرکے میں کھڑی ہوجاتی ہوں۔ بس آپ کے دئیے ہوئے وظائف اور آپ کی باتوں کا یقین میرے اندر یقین پیدا کرتے ہیں۔ اب الحمدللہ! شرعی پردہ کرنے کو دل کرتا ہے‘ اللہ میری مدد کرے دعا کریں اور ان شاء اللہ شادی ’’سادی‘‘ ہی کرواؤں گی۔(پ۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں