محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ گزشتہ دوسال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔عبقری ہمارے ہاں دن بدن مقبول ہورہا ہے۔ہم نے عبقری رسالہ سے جو ٹوٹکے آزمائے اور ان کے جوفوائد ملے وہ درج ہیں:۔ زیتون کا تیل اور اسپغول آزمایا‘ اس سے بچوں کے گلے کے ٹانسلز بہتر ہوئے۔ ہم تمام معدے کے مریض تھے ہم نے سبز الائچی‘ پودینہ‘ سونف اور سبز چائے کا قہوہ دن رات ہر موسم میں پیا اور اب بھی پیتے ہیں اس سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور طبیعت فریش اور پرسکون ہوجاتی ہے۔ کاسنی کے بیج اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں ‘ یہ بھی معدے کے امراض کیلئے لاجواب ہے۔ یہ چیزیں اب ہمارے کچن کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور عبقری دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ آمین! (یاسمین اختر‘ کوٹلی آزادکشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں