محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں آنے والے تمام مضامین میرے پسندیدہ ہیں۔ آج کل شدید گرمی کا موسم ہے جو سب سے زیادہ مسئلہ نوجوان نسل کو ہے وہ جگر کی گرمی‘ معدے کی گرمی‘ ہاتھ پاؤں میں شدید جلن اور پیشاب کا جل کر یا کم مقدار میں بار بار آنا ہے۔ ان امراض کیلئے میرے پاس بارہا کا آزمودہ اور سستا اور آسان ترین ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔روزانہ تین عدد کھیرے صاف ستھر ے اچھے اور تازہ خریدیں اور ان تین کھیروں کو ایک ہی دن میں ختم کریں۔ چند دن کھانے کے بعد آپ کے درج بالا تمام امراض ختم ہوجائیں گے۔
صحتیابی کا روحانی طاقتور ٹوٹکہ: حٰمْ لَایُنْصَرُوْنَ سوا لاکھ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں۔ مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ یہ انتہائی طاقتور عمل ہے اس کو معمولی ہرگز نہ سمجھئے گا۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھ کر پانی پر دم کرتے رہیں ۔ کئی سوالاکھ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ جب تک مریض صحت یاب نہیں ہوتا عمل جاری رکھیں‘ بہت جلد شفاء ملتی ہے۔ (محمد سعید چشتی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں