Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

جون کے جوابات
1۔محترم کامران بھائی! ہم بھی برس ہا برس سے کرائے کے مکانوں میں دھکے کھارہے تھے‘ بہت کوشش کرتے اپنے مکان کی مگر نہ بنتا‘ پھر ایک مرتبہ ایک شخص نے ہمیں درج ذیل دعا بتائی کہ جب بھی وضو کریں وضو کرتےہوئے پہلے یہ دعا پڑھ لیا کریں‘ ان شاء اللہ آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی اور اللہ آپ کو اپنا گھر دے گا۔ میں اور میرے شوہرصاحب نے یہ عمل شروع کردیا۔ الحمدللہ! تین سال کے عرصہ میں ہی ہم اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہوگئے اور آج جب میں یہ خط لکھ رہی ہوں تو اپنے ذاتی گھر میں بیٹھ کر لکھ رہی ہوں۔دعا یہ ہے:


2۔بیٹا! اگر آپ اپنی زندگی میں کامیابی اور سکون چاہتے ہیں تو پانچ وقت کی نماز لازمی ہرحال میں پڑھیں۔نماز فجر کے بعد قریبی پارک یا کھلی فضا میں واک ضرور کریں۔ اس کے علاوہ سارا دن استغفار کا ورد جاری رکھیں اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس روزانہ ضرور ایک یا دو ضرور سنیں۔پھر دیکھیے گا خودبخود آپ کا دل موبائل‘ ٹی وی‘بُرے دوستوں سے دور ہوجائے گا اور اچھی محفلوں میں جانے کوچاہےگا۔ دل لگا کر پڑھیں گے بھی اچھے مارکس لے کرپاس بھی ہوں گے۔(پروفیسر کامران‘ اسلام آباد)
3ْ۔بہن! آپ عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن ‘ فٹنس فولاد ٹانک اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ میری چھوٹی بہن کو بھی یہی مسائل تھے اس کو حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب نے یہ ادویات لکھ کر دیں‘ چند ماہ کے استعمال کے بعد اب وہ بالکل ٹھیک اور فٹ ہے۔ (عائشہ شہریار‘ اوکاڑہ)
4۔آپ دائمی قبض اور معدے کے امراض کیلئے ایک پائو میتھرے ( جو اچار میں ڈالتے ہیں ) اور ایک پا ئوچھوٹی الائچی دونو ں کو اکٹھا باریک پسوا لیں اور صبح و شام ایک چھوٹا چمچ تازہ پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔شادی کیلئے سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات319 مرتبہ صبح و شام پڑھیں اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف نہایت آزمودہ ہے۔ (شازیہ کنول‘ کراچی)

جولائی کے سوالات
محترم عبقری قارئین السلام علیکم! میری آپ سے عرض ہے کہ میرا گزر بسر مال مویشی ہے پورا سال بکرے پالتا ہوں‘ بہت سخت محنت کرتا ہوں‘ پھر بھی موٹے تازے نہیں ہوتے‘ بہت کم پیسوں میں جاتے ہیں‘ دوسری بات یہ ہے کہ اکثر مویشیوں کا پیشاب بند ہوجاتا ہے مر بھی جاتے ہیں‘ اگر کسی بھائی کے پاس کوئی آزمودہ نسخہ ہے تو عنایت فرمائیں۔ مزید کوئی ایسا چارہ یا دوائی وغیرہ ہے تو ضرور بتائیں تاکہ میرے جانور موٹے تازے ہوں اور مارکیٹ میں اچھی رقم مل جائے۔ (رسول بخش جوکھیو‘ کاٹھور)
2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میری والدہ کو 20 سال سے فالج ہے‘ وہ بستر پر ہیں‘ پہلے تھوڑا چل لیتی تھیں اب بالکل بھی نہیں چل سکتیں۔مزید انہیں قبض بہت رہتی ہے‘گرمیوں میں بھی سردی لگتی ہے‘ مہربانی فرما کر طبی و روحانی علاج بتائیں۔ بہت تکلیف میں ہیں۔ (ش ‘ اسلام آباد)
3۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے اور اللہ آپ کو دین اور دنیا کی تمام خیریں اور بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ میرا قارئین عبقری سے سوال ہے کہ ہمارے پیسوں میں برکت نہیں ہے‘ مہینہ ختم ہونے سے دس دن پہلے پیسے ختم ہوجاتے ہیں اور جس کسی نے پیسے لیے وہ واپس نہیں کرتا۔ مزید کوئی اچھا سا وظیفہ عطا فرمائیں کہ امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہوجاؤں۔ (ث)
4۔محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو‘ آپ کے گھر والوں کو ‘ آپ کے بچوں کو اورپوری عبقری ٹیم کو ہمیشہ خوش رکھے‘ سلامت رہیں‘ آباد رہیں کیونکہ آپ لوگ پوری انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ قارئین سے میرا سوال ہے کہ میری بیٹی کی عمر چھ سال سے کم ہے‘ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ صبح جب اٹھتی ہے تو ناک بند ہوتی ہے پھر بیچاری روتی ہے‘ ڈراپس ڈال کر ٹھیک ہوجاتی ہے مگر رات کو پھرناک بند ہوجاتی ہے‘ ڈاکٹرز کو دکھایا‘ شکر ہے ناک کی ہڈی بھی ٹھیک ہے‘ناک میں کوئی گوشت بھی نہیں‘ ڈاکٹرزکہتے ہیں الرجی ہے‘ دوائی دیتے ہیں پھر مسئلہ ہوجاتا ہے‘خدارا کوئی حل بتائیں ہم تو علاج کروا کروا کرتھک چکے ہیں۔ (عبدالقدیر‘ پشاور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 934 reviews.