Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حق والے کا حق

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

پوچھا گیا کہ کیوں جانا ہے‘ وہاں جانا بڑا مشکل ہے‘ بڑے بڑے خطرناک جنگلات ہیں۔

حضرت یحییٰ اندلس (اندلس جو کسی وقت میں علم و فن خصوصاً علم حدیث کا مرکز تھا) وہاں حدیث پاک کا درس دیتے تھے اور بے شمار اشخاص ان سے استفادہ کرتے تھے۔ ایک دن حضرت یحییٰ نے پڑھانےکی طویل چھٹی کردی۔ طلباء سے معلوم کیا کہ حضرت اتنی طویل چھٹی جس کی مدت کا بھی تعین نہیں کس بنا پر کی گئی۔ فرمایا: مجھے افریقہ کے آخری کنارے قیروان جانا ہے۔ پوچھا گیا کہ کیوں جانا ہے‘ وہاں جانا بڑا مشکل ہے‘ بڑے بڑے خطرناک جنگلات ہیں۔فرمایا: ایک نقال لالہ کے میری طرف ساڑھے تین آنے یعنی ایک درہم ہے۔ ان کے ادا کرنے کیلئے جارہا ہوں‘ لوگوں نے کہا حضرت ایک درہم ہی تو ہے۔ فرمایا کہ مجھے ایک حدیث پہنچی ہے اور پھر اپنی سند کے ساتھ حدیث پڑھی کہ چھ لاکھ کا نفلی صدقہ کرنے میں اتنا ثواب نہیں جتنا ایک درہم حق والے کا حق دا کرنے میں ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی دوسروں کے حقوق ادا کرنے والا بنائے اور جن لوگوں کے حقوق ہمارے سر ہیں یا قرض ہے ہمیں وہ فوراً ادا کرنے کی توفیق فرمائے تاکہ کل ہم اللہ کے حضور ان تمام حقوق سے سرخرو ہوکر پہنچیں اور کامیاب ہوں۔ (ماخوذ از کتاب: اسلام میں امانت داری کی حیثیت) (انتخاب: بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 929 reviews.