Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مرتی بھینس کوتیل اور مہندی نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج کی تحریر میں خاص طور پر کسان بھائیوں کیلئے لکھ رہا ہوں۔ میرے انکل کی ایک بھینس ہے ان کے تھنوں کے درمیان ایک زخم ہوگیا۔ جن بھائیوں نے بھینسیں رکھی ہوئی ہیں وہ جانتے ہیں کہ تھنوں والی جگہ پر گوشت نہیں ہوتا بلکہ اس جگہ چربی ہوتی ہے اور وہ زخم اتنا گہرا ہوگیا کہ ایک پورا ہاتھ اس میں چلا جاتا‘ جیسے جیسے دن گزر رہے تھے زخم اور گہرا ہوتا جارہا تھا حتیٰ کہ ان میں کیڑے پڑگئے اور بدبو آنے لگی‘ مویشیوں کے ڈاکٹرز جتنے ہائی ڈوز اینٹی بائیوٹک کے جتنے انجکشن لگا سکتے تھے لگائے حتیٰ کہ پانچ پانچ ہزار والے انجکشن منگوا کر لگائے مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ چونکہ بھینس بہت اعلیٰ نسل کی اور مہنگی تھی‘ انکل بہت زیادہ پریشان تھے انہوں نے ساری صورت حال مجھے آکر بتائی تو قدرت خدا کی میں اس وقت اپنا چہیتا میگزین عبقری پڑھ رہا تھا‘ غالباً اکتوبر یا نومبر 2016ء کا میگزین تھا اس کے آخری صفحات کے بالکل اوپر جو چھوٹا سا ٹوٹکہ یا وظیفہ لکھا ہوتا ہے اس پر لکھا تھا زخم کتنا بھی پرانا کیوں نہ ہو تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں دیسی کوٹی پسی ہوئی مہندی تھوڑی سی مکس کرکے یعنی کے سرسوں کا تیل اور مہندی کا لیپ بنا کر اس زخم پر لگائیں یہ جو مہندی ہوتی ہے زخم میں جاکر پھنس جاتی ہے۔ اس وقت تک باہر نہیں نکلتی جب تک زخم بھر نہ جائے۔ قارئین! یقین جانیے انہوں نے اس بدبودار کیڑے والے زخم پر تیل اور مہندی مکس کرکے لگائی ایک ماہ کے اندر زخم بھر گیا‘ بھینس کو پڑےتمام کیڑے ختم ہوگئے۔ آج بھی وہ بھینس بالکل ٹھیک ٹھاک ہے‘ الحمدللہ! بھینس دودھ دے رہی ہے اور میں اپنے انکل کی دعائیں لے رہا ہوں اورمیری دعائیں عبقری کیلئے۔
محترم کسان بھائیو! جب بھی آپ کے کسی جانور گائے‘ بھینس‘ گھوڑے‘ گدھے‘ بکری‘ بھیڑ یا دنبے وغیرہ کو نظر لگ جائے یا کوئی شریر سے شریر گائے ہو‘ دودھ نہ دوہنے دیتی ہو یا بچھڑے کو قریب نہ آنے دیتی ہو یا دودھ دینے کے وقت سگھ نہ دیتی ہو تو میں یہ تعویذ دیتا ہوں دس بارہ میرے سامنے یہ کیس آئے کسی کی گائے کو نظر بند تھی کوئی گائے شریر تھی ان میں ایک دو کا رزلٹ ٹھیک نہیں ملا‘ باقی سب الحمدللہ ٹھیک ہوگئی۔ وہ تعویذ ہے بسم اللہ: یعنی انیس دفعہ ب۔ انیس دفعہ س۔ انیس دفعہ م۔ چھوٹا چھوٹا لکھنا ہے ان کے اوپر بڑا سا اللہ لکھنا ہے۔ اگر یہ تعویذ کالی پنسل سے لکھا جائے تو اس کی تاثیر اور بڑھ جائے گی۔ کالی کملی ﷺ والے کی نسبت سے‘ بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی نسبت سے‘ کالے غلافِ کعبہ کی نسبت سے۔میرے خیال سے یہ تعویذ جادو جنات لاعلاج بیماریوں کیلئے بھی ہے۔ اگر شریر اونٹ‘ گھوڑے اور بیل کو یہ بسم اللہ والا تعویذ باندھاجائے تو وہ بھی بالکل شریف ہوجائیں گے اور آپ کا ہر حکم مانیں گے۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جب میرے دل پر زنگ چڑھ جاتاہے‘ نماز میں دھیان نہیں رہتا‘ تسبیحات چھوٹ جاتی ہیں تو میں یہ درج بالا تعویذ کالی پنسل سے بنا کر بہت تھوڑی خوشبو لگا کر اس تعویذ میں تھوڑا سا گُڑ رکھ کر ٹافی کی طرح پندرہ بیس منٹ تک چوستا رہتا ہوں پھر نگل جاتا ہوں اس طرح ایک دو روز صبح وشام کرتا ہوں‘ کبھی تیسرے دن کی ضرورت نہیں پڑی‘ دل صاف ہوجاتا ہے‘ نماز میں خشوع خضوع آجاتا ہے۔ تسبیحات و نوافل میں دل لگ جاتا ہے۔تعویذ یہ ہے۔

اللہ
ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب ب
س س س س س س س س س س س س س س س س س س س
م م م م م م م م م م م م م م م م م م م

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 912 reviews.