Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حاضریوں کے ڈھونگ اور بابوں کے چکر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں اپنی زندگی کا حال بیان کرنا چاہتا ہوں کہ میں سولہ سال کا تھا جب تسبیح خانہ میں آپ سے ملاقات ہوئی چونکہ بچپن تھا تو میں نام نہاد بابوں اور ڈھونگی پیروں کے پاس چکر لگانے لگا‘ مزید جنہوں نے حاضریوں کا ڈھونگ رچایا ان کے چکروں میں پڑگیا۔ ان حاضری پر بیٹھنے والی عورتوں نے میری پڑھائی چھڑوادی‘ میری نوکری چھڑوا دی اور مجھے بولا کہ تو باہر جانے کی تیاری کر‘ اور اسی طرح باہر جانے کے چکرمیں‘ میںنے اپنا بہت پیسہ برباد کرلیا اورمیں خود بھی پڑھائی کیلئے باہر جانا چاہتا ہوں اور ابھی میں 20 سال کا ہوں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میری والدہ بھی ان کے جھانسے میں تھیں اور ہمارا پورا گھر ان کے جھانسے میں تھا اور انہوں نے بابا بن کر ہم سے بہت پیسے بھی کھائے اب جب میں آسٹریلیا اور ملائیشیا سے مسترد ہوا تو مجھے بہت دُکھ ہوا اور میں نے نمازیں اور قرآن چھوڑا ہوا تھا اور میں اپنی والدہ کی بھی نافرمانی کرتا تھا اور اپنے خدا کو بھول کر ان جھانسہ دینے والے اخباری اشتہار والے بابوں کو توبہ نعوذ باللہ خدا سمجھنے لگا تھا۔ کیونکہ ان کے اشتہارات میں ان کے دعوے ہی ایسے ہوتے تھے کہ میں سب کچھ بھول کر ان کے پیچھے چل پڑا۔ جب ساری دنیا سے مایوس ہوگیا تو میں گھر تک محدود ہوکر رہ گیا‘ ایک دن اچانک میری بات میرے کزن (جو کہ یورپ میں ہے) سے ہوئی (وہ بھی آپ (شیخ الوظائف) کا درس آن لائن سنتا ہے) اس سے میں نے اپنی پریشانی ظاہر کی تو اس نے مجھے تسبیح خانہ میں 21 جمعرات جاکر درس سننے کو کہا اور میری والدہ نے بھی مجھے ماہنامہ عبقری گھرلانے کو کہا۔ پھر آپ نے ہمیں چاول صدقہ کرنے والا عمل بتایا۔ عمل یہ ہے:کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسئلہ جو بالکل ناممکن ہوتو روزانہ ایک کلویا آدھ کلو سستے ٹوٹا چاول لے لیں اوران چاولوں پر ایک سو ایک مرتبہ اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں۔ خود بھی کرسکتے ہیں کوئی دوسرا مخلص گھر کا فرد بھی کرسکتا ہے۔پھر یہ دم والے چاول پرندوں ‘حشرات الارض‘ دریا یا نہریا قبرستان کسی صاف جگہ میں ڈال دیں۔(گندے پانی میں ہرگز نہ ڈالیں) ۔اس کے علاوہ ایک تسبیح اَللہُ الصَّمَدْ ہر نماز کے بعد ورنہ صبح و شام پوری توجہ اور دھیان کے ساتھ اول و آخر تین بار درود پاک (درود ابراہیمی یا کوئی سا بھی چھوٹا سا درود پاک)کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا ہر حالت میں وضو بے وضو کثرت سے پڑھیںگے تو فائدہ جلد ہوگا۔گھر کے تمام افراد پڑھیں۔اس کے علاوہ سارا دن چلتے‘ پھرتے‘اٹھتے بیٹھتے اَللہُ الصَّمَدْ ہر حالت میں پڑھیں تو فائدہ زیادہ ہوگا۔چاہیں تو سوا،سوا لاکھ کا ٹارگٹ بنا کر بھی پڑھیں۔ مستقل مزاجی سے اکیس، اکتالیس یا اکتہردن یہ عمل پابندی سے کریں۔اس کے بعد بھی کرسکتےہیں لیکن اتنا کرنے سے ہی مسئلے حل ہوجاتے ہیں۔خواتین ہر حالت میں پڑھ سکتی ہیں۔جتنا یقین زیادہ ہوگا اتنی تاثیر زیادہ ہوگی۔
جیسے یہ وظیفہ اور عمل ہمیں ملا‘ میری والدہ نے میرا چاولوں سےصدقہ چند بار ہی درج بالا طریقے کے مطابق دیا تھا کہ ہمارے گھر کے کام سیدھے ہونا شروع ہوگئے‘ الجھنیں‘ رکاوٹیں دور ہونا شروع ہوگئیں‘ کاروباری مسائل حل ہونا شروع ہوگئے‘ ہمارے گھر سے کالے جادو کے نحوست بھرے بابوں کی نحوست چھٹنا شروع ہوگئی۔ میں وہی لڑکا تھا جو اپنی والدہ کا سخت نافرمان تھا‘ نماز پڑھنا چھوڑ چکا تھا‘ قرآن کو نامعلوم کتنا عرصہ سے ہاتھ ہی نہیں لگایا تھا۔ مگر میں اس عمل کی بدولت واپس اپنے رب کی طرف لوٹ آیا ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی دے کہ آپ لوگوں کو اور مجھ جیسے بھٹکوں کوصراط مستقیم پر لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔(ع، لاہور)
دلی، ذہنی اور دماغی خوشی
محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی عمر میں برکت دے اور آپ کا سایہ ہمیشہ رہے‘ اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل و عیال کو صحت، تندرستی، عافیت‘ امن اور سکون والی زندگی میں رکھے اور ہم سب کو بھی (آمین)
کچھ عرصہ پہلے میں نے آپ کو خط لکھا تھا اور میرے خط کا جواب آپ نے اتنی جلدی دیا کہ میں حیران ہوگیا‘ میں نے تو سنا تھا کہ خط لکھنے والوں کو آپ سے کافی شکایات ہیں لیکن لوگوں کی یہ بات غلط ثابت ہوئی‘ بہت دلی اور ذہنی خوشی ہوئی کہ خط کا جواب اتنا جلدی مل گیا ہے۔ میں نے خط میں آپ کو اپنے مسائل لکھے تھے جن میں سرفہرست انٹرنیٹ کا نشہ تھا جس نے میری زندگی کو جہنم بنا دیا تھا اور اس نشےنے مجھے دماغی اور جسمانی طور پر فالج کا مریض بنا دیا تھا‘ چوبیس گھنٹے بس انٹرنیٹ کی گندی دنیا کی تلاش میں رہتا۔ اس کے علاوہ اور بھی رزق کے مسائل‘ گھریلو الجھنیں تھیں آپ نے ان تمام کے حل کیلئے مجھے سورۂ قریش توجہ‘ دھیان اور یقین کے ساتھ پڑھنے کو فرمایا۔ الحمدللہ! سورۂ قریش کی بدولت کافی زندگی میں اور سب سے بڑھ کر دماغی سوچ میں کافی فرق پایا جب شروع میں سورۂ قریش پڑھتا تھا کافی مشکل ہوتی تھی ہروقت زبان پر لانا اور پھر کبھی کبھی پڑھ پڑھ کر مایوسی ہونے لگتی تھی‘ بعض مرتبہ چھوڑ بھی دیا تھا لیکن پھر اندر سے ایک دو بار جذبہ اٹھتا تھا نہیں مجھے پڑھنی ہے اور پھر یہ کہ کتاب’’ آداب معرفت‘‘ میں آپ نے لکھا ہے جو بھی مرشد دے وہی اسم اعظم ہے بس یہی ایک بات دماغ میں بٹھا لی کہ جو بھی ہو پڑھنی ہے سورۂ قریش!۔اسی دوران آپ کے تسبیح خانہ میں ہونے درس انٹرنیٹ پر لائیو سننا شروع کردئیے‘ آپ کا ایک درس نے میری زندگی بدل دی‘ ویسے تو آپ کے تمام درس بہت اچھے اور سبق آموز ہوتے ہیں مگر ربیع الاول میں آپ کا جو درس ہوا تھا وہ سب سے الگ تھا۔ اس درس میں آپ نے ہر نماز کے بعد 35 مرتبہ پڑھنا اور آپ نے مزید بتایا کہ جمعۃ المبارک کے دن ایک کاغذ پر 35 مرتبہ لکھ کر اس کاغذکو اپنی جیب میں رکھنا ہے اور ہر روز نماز فجر کے بعد اس کو صرف ایک مرتبہ دیکھنا ہے۔ میں نے آپ کے بتائے یہ تمام اعمال کیے اللہ پاک کا ایسا کرم ہوا کہ مجھے ایک جگہ جاب کیلئے انٹرویو کی کال آئی‘ اور انٹرویو کے چند دن بعد ہی انہوں نے مجھے جاب کیلئے بلالیا۔رنگ برنگے لوگوں سے ملاقات‘ سارا دن کھڑے ہوکر کام کرنا اور لوگ بھی اتنے ہوشیار کے پوچھیے مت‘ شیخ الوظائف کے بتائے اعمال ہی تھے کہ پھر انہوں نے مجھے پورے ڈیپارٹمنٹ کا انچارج بنادیا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ کریم حلال اور برکت والی روزی عطا فرمائے۔ روحانی غسل سے طبیعت کافی ہلکی پھلکی ہوجاتی ہے‘ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی کا بہت اچھا رزلٹ مل رہا ہے۔ان شاء اللہ ہر رمضان المبارک میں تسبیح خانہ کی خدمت اور آپ کے ساتھ وقت گزارنے کی اللہ پاک توفیق دے۔ آمین۔(ع۔ج، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 904 reviews.