محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چار سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ ہم جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں‘ آئے دن کے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے میرے شوہر نے گھر تبدیل کرلیا۔ جس مکان میں ہم جاکر رہے وہ مکان آسیب زدہ تھا‘ وہاں میری اورمیری بیٹی کی طبیعت کافی خراب رہی‘ منزل پڑھتی رہی جس سے اس مکان سے نجات ملی‘ پھر دو مکان اور بدلے‘ پھر تیسرا مکان جو ہمیں ملا‘ وہاں بھی کسی کا بسیرا تھا‘ اسی دوران میں حاملہ ہوگئی‘ اس مکان میں مجھے اس آسیب نے بہت تنگ کیا‘ نہ میں سوسکتی تھی‘ نہ کھاسکتی اور نہ اس گھر سے باہر جاسکتی تھی‘ جہاں میں رات کو سوتی اس کے آسیب کے بچے میرے پاؤں کا انگوٹھا پکڑ کر ہلادیتے‘ جب میں گھر سے باہر نکلتی وہیں گر کر بے ہوش جاتی‘ تقریباً چھ ماہ ہم اس گھر میں رہے‘ میں مسلسل منزل پڑھتی رہی اور پانی پر دم کرکے پیتی رہی‘ منزل پڑھنے کی ہی برکت تھی کہ وہ آسیب چاہ کر مجھے نقصان نہ پہنچا سکا‘ منزل کی برکت سے ہمیں اس آسیب زدہ گھر سے خلاصی بھی ملی اور اللہ نے مجھے میرے بچوں اور میرے پیٹ میں موجود بیٹے کو محفوظ رکھا۔اب الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ (پوشیدہ‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں