مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔
ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد پڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
برسوں کی تھکاوٹ لمحوں میں دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ میں دیا گیا مراقبہ گزشتہ پانچ سال سے مسلسل کررہی ہوں‘ مراقبہ کرنے کی وجہ سے میری ہر پریشانی‘ الجھن‘ مسئلہ حل ہوجاتا ہے‘ ابھی گزشتہ دنوں میں نمازعشاء کے بعد مراقبہ کیلئے بیٹھی تو ایسے محسوس ہوا کہ جیسے آسمان سے ایک نور کا ہالہ آیا اور مجھے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جیسے جیسے میں ذکر کررہی ہوں اللہ کے نام کے موتی ہیں جو میرے دل میں پروئے جارہے ہیں۔ اسی دوران نامعلوم مجھے کب نیند آگئی تو میں سوئی تو اذان فجر کے وقت میری آنکھ کھلی‘ میری طبیعت بہت ہلکی پھلکی اور میں خود کو بہت ہی زیادہ پرسکون محسوس کررہی تھی۔
ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے برسوں کی تھکاوٹ تھی جو ایک مراقبہ سے ختم ہوگئی۔ میرے کندھوں پر ہروقت وزن رہتا تھا جو مراقبہ کرنے سے ختم ہوگیا۔ مجھے پہلے ہروقت ڈر لگتا تھا مگر اب وہ ختم ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال امتحانات کی وجہ سے سخت پریشان تھی‘ تیاری بالکل بھی نہ ہورہی تھی‘ کتاب کھولنے کو بھی دل نہ کرتا تھا‘ میں نے امتحانات کی تیاری کی نیت کرکے مراقبہ کرنا شروع کردیا‘ صبح)
جب اٹھتی کتاب کھولتی تو دل کرتا بس پڑھتی چلی جاؤں‘ جو مضمون بھی توجہ سے پڑھتی وہ زبانی یاد ہوجاتا۔ الحمدللہ! امتحان کی بھرپور تیاری ہوئی اور رزلٹ بہت زبردست ہوا۔ ان شاء اللہ امید ہے رزلٹ بھی بہت زبردست آئے گا۔ (ز۔ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں