محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ خاص طور پر روحانی محفل تو میں ضرور کرتی ہوں‘ اس کے اتنے فوائد ہیں کہ اگر میں لکھنے بیٹھ جاؤں تو ایک کتاب بن جائے۔ میری شادی 2006ء میں غیروں میں ہوئی‘ شادی کے دو سال بعد ہی گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ میری ساس صاحبہ کو میرا وجود گھر میں بالکل بھی برداشت نہ تھا‘ میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتےتھے‘ مگرنامعلوم انہیں میرے بارے میں کیا کیا باتیں بتائیں کہ وہ مجھ سے دن بدن دور ہوتے گئے اور ایک دن میری ساس صاحبہ نے مجھ پر ایک انتہائی گھٹیا الزام لگایا اور میرے شوہر نے مجھے گھر سے نکال دیا‘ )
میں بے قصور روتی دھوتی اپنی امی کے گھر آگئی‘ وہاں مجھے ماہنامہ عبقری ملا‘ میں نے اس میں موجود روحانی محفل کرنا شروع کردی اور محفل کے بعد اللہ سے رو رو کر دعا کرتی کہ یااللہ! میرا گھر اجڑ رہا ہے بچالے‘ میں بے قصور ہوں بچالے‘ میری ساس کو ہدایت اور میرے شوہر کے دل میں میری محبت ڈال دے۔ صرف تین ماہ کے بعد پہلے میرے شوہر مجھے ملنے آئے اور پھر اپنی والدہ کو لائے‘ اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور مجھے باعزت طریقے سے میرے گھر لے گئے۔ الحمدللہ! میرے چار بچے ہیں اور میرے شوہر مجھ پر جان نچھاور کرتے ہیں اور میری امی (ساس صاحبہ) بھی میرا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور میں ان کی دل سے عزت کرتی ہوں۔ ہمارا گھر خوشیوں کا گہوارہ بن چکا ہے۔ اب تو میرے شوہر اور میری بڑی بیٹی بھی روحانی محفل باقاعدگی سے کرتے ہیں ہمیں کبھی کسی قسم کی پریشانی اگر ہو بھی تو جلد حل ہوجاتی ہے۔ (جویریہ خالد‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں