Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آ! تجھے قطب بننے کا طریقہ سکھاؤں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

جس شخص کے اندر ندامت کا جذبہ ہو گاکہ میں نے اللہ پاک کو راضی کرناہے ، جن لوگوں کے حقوق میرے ذمے ہیں وہ ادا کرنے ہیں اور اسی جذبہ کو پورا کرنے میں لگ جائے اور اسی فکر میں اگر موت بھی آگئی تو اللہ جل شانہُ اس کی نیکیاں کم نہیں کریں گے اور جن کے حقوق تھے وہ اللہ اپنے خزانے سے عطا فرمادیں گے ۔ان کا گھر پوراکردیں گے۔
حقوق العباداللہ خود پورے کردینگے!! جب کوئی شخص اللہ کی محبت‘ اللہ کے تعلق اور اللہ کے بندوں کواللہ کی محبت میں لگانے کیلئے مارامارا پھرتاہے ۔گھر والے، رشتے دار،ماں باپ، بیوی بچے اس کی جدائیا ں برداشت کرتے ہیں۔ایسا بندہ قیامت کے دن جب رب کے حضور جائیگا سارے عزیزواقارب، والدین، بچے جنہوں نے جدائیاں برداشت کی تھیںاکٹھے ہوکراللہ کے حضور آجائیںگے اور کہیں گے: ’’یا اللہ ہمارا حق ہمیںملنا چاہیے چونکہ یہ عدل کا دن ہے۔‘‘ اللہ جل شانہُ ان سب کو سامنے کھڑا کریں گے کہ ان کا حق ادا کرو۔ پھر اللہ پاک خود فرمائیں گے( مفہوم ہے)یہ میری محبت میں اور میری مخلوق کی محبت میں مارامارا پھرتاتھا۔ اس سے حق پا کر تمہیں جنت چاہیے ؟ اگرمیں اس سے حساب لیتاہوںتو یہ جہنم میں جاتاہے لیکن چونکہ مارامارا پھراہی میری محبت میںتھا اسلیے میں تم سب کو اس کی وجہ سے جنت دے دیتاہوں۔توبہ کرو اور پچھلی زندگی کو بھول جاؤ:اپنے آپ کو معاف کرنے میں ایک چیز اور بتا دوں کہ توبہ کرنے کے بعد، اللہ جل شانہٗ کی طرف محبت کے قدم اُٹھانے کے بعد،جس گناہ سے توبہ کرلی ہے اُس گناہ کوبھولے سے بھی یاد نہ کرو۔پھر اس پر کڑ ھنا چھوڑدو۔ان گناہوں کو یاد ہی نہ کرو ۔ اگر لوگوں کے حقوق اداکردیئے ہیںاور توبہ کرلی ہے یا ایسا گناہ تھا خطا تھی جس میں لوگوں کے حقوق نہیں تھے جس میں تیرا اور اللہ کا معاملہ تھا ۔وہ گناہ تونے کر لیااب پچھلی زندگی کو بھول جا۔اس لیے بھول جا کہ اللہ کی ذات عالی پر یقین کرلے کہ اللہ نے معاف کردیا اور ایک عجیب بات یہ بھی ہے کہ اگرپھر بھی گناہ یاد آئے اور ندامت ہو تو ہر ندامت میں اس کا ایک درجہ بلند ہوتاجائے گا۔کیوں؟ اس لیے کہ اس ندامت پر اس کے دل کو ٹھیس پہنچے گی۔ اس کا سر جھک جائے گا ۔اس کی پلکیں بھیگ جائیں گی۔ اسکی آنکھیں جھک جائیں گی ۔اس کی سانس میں ندامت اور شرمندگی ہوگی۔اور میرے اللہ کویہی چیز مطلوب ہے۔ کیسا خوش قسمت انسان ہے جو اللہ جل شانہٗ کی محبت کے راستے بھی تلاش کررہا ہے ، اللہ کے سامنے ندامت بھی کررہاہے اوراللہ کے سامنے رو بھی رہاہے ۔اپنے جسم کو ہلکا پھلکا کر کے چلیںاور توبہ ایک ایسی نعمت ہے جو دنیا کے انسانوںکوگناہوں کے بوجھ سے ہلکا پھلکا کردیتی ہے۔مجھے ایک صاحب کہنے لگے کہ: ہمارے ہاںکبھی دس فٹ برف پڑتی تھی اب صرف چھ انچ برف پڑی ہے ۔کہاں گئی برف؟ کہاں گئی بارشیں؟تو بہ اور معافی پچھلے گناہوں کو ختم کردیتی ہے: باپ نے عاق نامہ چھپوایا ،نافرمانی کی وجہ سے میں نے اپنے بیٹے کو اپنی جائیداد سے عاق کردیا۔ گھر سے نکال دیا‘ کاروبار سے لاتعلق کردیا۔آج کے بعد یہ میرا بیٹا ہے ہی نہیں۔اخبار میں چھاپ دیا ۔اب بیٹا باپ کے پاس گیا اور معافی مانگتارہا،پہلے کئی مرتبہ معافیاں مانگیں اس نے توڑ دیں، پھرنافرمانی کی، باپ کو بڑا غصہ تھا، معافیاں مانگتا رہا اورندامت کرتارہا۔آخر کار باپ نے معاف کردیاجب بیٹے کومعاف کردیا تو کیااخبار کے اس اشتہار کی کوئی حیثیت باقی رہے گی؟توجو روز اللہ پاک سے معافی مانگتاہے اور روز اللہ پاک سے توبہ کرتاہے۔ اس سے بڑا خوش قسمت انسان کون ہوگا؟جو انسان صرف اپنی ذات کو سامنے رکھ کر نہیں چل رہا بلکہ اس امت کہ ہر طبقے کو سامنے رکھ کہ چل رہاہے کہ اللہ صرف مجھے نہیںاللہ ساری امت کو معاف کردے۔تو اللہ بڑا کریم ہے معاف فرمادیگا۔قطب بننے کا آسان طریقہ:حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کے حوالے سے عرض کررہاہوں کہ ان کو مولانا ابوالحسن رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ: حضرت حاجی صاحب نے امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا کہ:’’ تجھے قطب بننے کا نسخہ بتاؤں؟ ‘‘ انہوں نے کہا حضرت فرمادیجئے۔فرمانے لگے:’’ قطب بننے کا نسخہ یہ ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم بغیر کلمہ پڑھے مر جائے تنہائی میں کسی کونے میں بیٹھ کرچند آنسو بہا لیا کرو۔ اللہ تیرا درجہ قطب کا بنادے گا۔‘‘کتنا خوش قسمت انسان ہے جوصرف اپنی ذات کیلئے توبہ نہیں کرتا اور جو صرف اپنی ذات کے لیے نہیں روتا بلکہ پوری امت کیلئے روتاہے اورپوری امت کیلئے توبہ کرتاہے۔اپنے حقوق معاف کرانے پر اللہ کا عجیب انعام: ایک اللہ والے تھے ان کے ساتھ اور بھی درویش سورہے تھے ۔رات کوایک درویش کی رونے کی ہلکی ہلکی آواز آرہی تھی ۔صبح اُٹھ کرایک اللہ والے درویش سے پوچھنے لگے کہ: سوتے ہوئے آپ کی ہلکی ہلکی آواز آرہی تھی۔ کیاآپ کوئی ذکر کررہے تھے ؟وہ درویش کہنے لگے: نہیں!بس ندامت کے کچھ جملے تھے ،توبہ کی کچھ باتیں تھیں،اللہ تعالیٰ سے باتیں کررہاتھا اور اللہ جل شانہٗ سے عر ض کررہاتھاکہ: یااللہ مجھے بھی معاف کردے اورساری امت کو بھی معاف کردے۔ وہ درویش کہنے لگے:میں رات کواللہ سے باتیں کررہاتھا۔ آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟ کوئی اہم بات تو نہیں تھی؟ وہاں موجود دوسرے اللہ والے کہنے لگے: تو کہتاہے بات نہیں تھی؟ یہ تو بہت اہم بات تھی۔بڑی خاص بات تھی۔ پوچھا کیسے؟ فرمانے لگے کہ: میںرات کو جب بھی کروٹ بدلتا تھا تمہارے جسم کے اوپر نورانی پُھوار دیکھتاتھا۔ہر طرف کرنیں ، روشنیاں دیکھتاتھا،اورآپ کے جسم سے خوشبویں اُٹھ رہی تھیں۔میں نے تو اتنا دیکھاکہ رات لائٹ بند تھی ،کمرے میں اندھیراتھااورسردی کا موسم تھالیکن کمرا بہت روشن تھا میں نے سوچا کہ کونسا ایسا عمل ہے جو آپ نے کیاہوگا؟ وہ تو آپ نے بتایا ہے۔اس درویش نے اپنے لیے بھی اللہ سے استغفاراور توبہ کی اور پوری امت کیلئے بھی کی ۔(جاری ہے)
کتنا خوش قسمت انسان ہے جو اپنے لیے بھی ندامت کے آنسو بہارہا ،توبہ کررہا اور پوری امت کیلئے بھی مانگ رہا ۔اور ہر انسان کیلئے اللہ پاک سے معافی مانگ رہاہے۔
؎ موتی سمجھ کر شان کریمی نے چن لیے
قطرے جو تھے میرے عرق انفعال کے
مخلوق کیلئے مانگنے پر خالق اسے بھی عطا کردیتاہے
حضر ت موسیٰ علیہ السلام کے پاس ایک بندہ آیا۔ اس نے کہا کہ :میں دعائیں مانگتاہوںمیری دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ : ’’میں اللہ پاک سے جا کر عرض کروں گا ‘‘موسیٰ علیہ السلام نے اللہ پاک سے جا کر عرض کیاکہ : ’’اللہ تیرا ایک امتی میری خدمت میں حاضر ہواتھا وہ کہتاہے کہ میں دعائیں مانگتا ہوں میری دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔‘‘اللہ پاک نے فرمایا:’’ اے موسیٰ علیہ السلام اس بندے سے کہہ دے کہ وہ پاک زبان سے دعانہیں کرتا۔‘‘ تو موسیٰ علیہ السلام اپنے رب کے لاڈلے تھے سوال پرسوال کرتے تھے ایک اور سوال کردیا کہ:’’اللہ پاک وہ پاک زبان بھی عطا فرمادے۔‘‘ اللہ جل شانہُ نے فرمایا:’’ موسٰی اس سے جا کر کہہ دو کہ وہ اصل میں اپنی ذات کیلئے مانگتاہے ۔جتنے بھی اس وقت کے بنی اسرائیل میںسے ہیں ان کیلئے نہیں مانگتا اگر وہ ان سب کیلئے مانگنا شروع کردے اُس کی زبان پاک ہوجائے گی۔ پھراپنے لیے بھی ملے گا اور ان کیلئے بھی ملے گا۔ اپنے لیے تو رونے والے بہت سارے ملیں گے ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 879 reviews.