محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نسخہ ہے جو میں نے ایک ہندوحکیم کی کتاب مطبوعہ 1930ء سے لیا تھا‘ قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ ھوالشافی: بوہڑ کی سبز چھال باریک ایک حصہ‘ چینی آدھ حصہ۔ بوہڑ کی باریک سبز چھال کو کاٹ کرفوراً اس کی چھال علیحدہ کرلیں اگر کچھ دیر بعد علیحدہ کریں گے تو وہ بے کار ہوجائے گی۔ چھال کو سایہ میں خشک کرلیں۔ جب بالکل خشک ہوجائے تو کوٹ چھان کر جو پاؤڈر بنے اس میں آدھ حصہ چینی باریک کرکے شامل کردیں۔ نسخہ تیار ہے۔ خوراک: صبح نہار منہ پانچ گرام‘ اور رات کو پانچ گرام مع گائے کے دودھ‘ اگر گائے کا دودھ نہ ملے تو کسی بھی دودھ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ فوائد: یہ پورے جسم کی اورہالنگ کرتی ہے‘ پرانے خون کو صاف کرتی ہے‘ نیا خون پیدا کرتی ہے‘ نیا مادہ پیدا کرتی ہے۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔ (محمدصادق ڈار‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں