Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر36:ڈیپریشن سے نجات پانے والے:دل پریشان ہے‘ کسی چیز میں دل نہیں لگتا‘ مایوسی ہے‘ میں مَرکیوں نہیں جاتا‘ لوگوں مجھے مار ڈالو‘ میں خودکشی کرلوں گا یا کبھی کبھی خودکشی کے خیالات آتے ہیں۔یہ تمام کیفیات ڈیپریشن کہلاتی ہے۔ معاشی زندگی میں بدحالی ضروریات کا پورا نہ ہونا ہیں خواہشات کی کبھی تکمیل نہ ہوسکنا انسان کو پریشان کردیتا ہے۔ انسان کی ویرانی کا سبب ہی ڈیپریشن ہے۔کلینک پر روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے ڈیپریشن کے مریضوں کودیکھتے ہوئے مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے میں نے ڈیپریشن پر کتاب تالیف کرنے کا ارادہ کیا اور بہت جلد میرا یہ ارادہ کتاب کی شکل میں میری ٹیبل پر تھا۔اگرکسی بھی قسم کا ڈیپریشن کا مریض اس کتاب کو یقین سے پڑھ لے تو اس میں اسے اپنے مرض کا کامیاب علاج ملے گا۔ انشاء اللہ۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم حضرات کی تحریروں اوررسالہ جات سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:
میم ۔الف۔ ڈاکٹر صہیب احمد بٹ۔ خلیق تبسم۔ ڈاکٹر محمد ندیم فیصل میر۔ حکیم شیخ محمد آصف اقبال۔ چوہدری بشیراحمد۔ پروفیسر ارشد جاوید۔ حکیم راشد حسن ۔ حکیم ضیاء الرحمٰن۔ حکیم فیروزالدین اجملی۔ ڈاکٹر زاہدجاوید۔ ارل یوبل۔ نعیم ابرار۔ خالدمحمود وارثی۔ فاروق عظمت۔ قاضی ذوالفقار احمد۔ شاہنواز فاروقی۔ حکیم ضیا ء الرحمان۔ ڈاکٹر فاروق احمد خان۔ غزالہ عصمت۔ ہنری سلاسر۔ ناصر حمید۔ محمدشمیم مرتضیٰ۔ شمیم بلگرامی۔ عرفان محمود۔ الفرح عظمیٰ۔
رسائل: حکایت۔ اردو ڈائجسٹ۔ قومی صحت۔ ضیاء الحکمت۔ مرحباصحت۔ راہنمائے صحت۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ ہمدرد صحت۔ ۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 680 reviews.