Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

مٹی کھانے والے بچوں اور جو بچے گالیاں دیتے ہوں
گڑ‘شکر‘ نمک پر سات مرتبہ پڑھ کر پھونک ماریں اور بچوں کو کھلادیں۔ مٹی کھانا بند اور گالیاں دینا بھی بند کردیں گے۔
یارب گنج شکر۔ یارب گنج شکر۔ یارب گنج شکر۔ یارب حضرت باوا گنج شکر۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں۔
گیس‘ پیٹ درد‘ اپھارہ کیلئے پھکی :آم چور‘ اجوائن‘ ٹھیکری ناشادر‘ کالا نمک برابر وزن پیس کر سفوف بنالیں کھانے کے بعد ایک چھوٹا چمچ ہمراہ تازہ پانی۔الٹی اور پیٹ درد کیلئے :پانچ دانے آلو بخارا‘ پودینہ خشک‘ سونف‘ ملاکر پانی میں جوش دے کر پئیں‘ بہت فائدہ مند ہے۔ جوڑوں کے درد کیلئے :روزانہ صبح فجر کی نماز کے بعد ایک گلاس گرم پانی پر 41 مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر دم کرکے پی لیا کریں۔ عمل 41 دن کرنا ہے۔ جسمانی درد کیلئے:ٹب میں گرم پانی اور نمک ملاکر اس میں پیر ڈال کر آہستہ آہستہ ہلائیں اور دل میں ’’ یاشافی یا کافی یا مرید‘‘ کا ورد کریں۔ پانی ٹھنڈا ہونے تک پڑھیں‘ عمل دو ہفتے تک کرنا ہے۔ دماغی طاقت‘ بار بار بھولنا ‘زکام ‘بالوں کا سفید ہونا سبق یاد نہ ہونے کیلئے بے حد مفید نسخہ :کالی ہرڑ 100گرام لیں‘ موٹا موٹا کوٹ لیں اور دیسی گھی یا روغن بادام میں بھون لیں۔ جلنے نہ دیں‘ٹھنڈا ہونے پر باریک سفوف بنالیں‘ سردیوں میں گرم پانی کے ساتھ صبح خالی پیٹ اور گرمیوں میں ٹھنڈےپانی کیساتھ روزانہ صبح نہارمنہ حسب ضرورت خوراک ایک گرام کھائیں۔ نکسیر کیلئے :ناریل کا ایک عدد ٹکڑا مناسب سائز‘ رات کو مٹی کے برتن میں ڈال کر بھگودیں صبح خالی پیٹ وہ ناریل کا ٹکڑا چباکر کھائیں‘ سات دن تک روزانہ کھائیں‘ نکسیر ٹھیک ہوجائےگی۔ کھوپرے کا حلوہ دماغی طاقت کیلئے :گری ایک پائو‘ چینی ایک پائو‘ انڈے دیسی تین عدد دیسی گھی آدھا چھٹانک ‘ ملائی آدھا چھٹانک‘ 10 عدد سبز الائچی‘ لونگ 2 عدد‘ چینی کی چاس بناکر رکھ لیں‘ انڈوں کی زردی الگ سفیدی الگ پھینٹ لیں اب گھی لونگ ڈال کر گرم کریں‘ کھوپرا ڈال کر گھی کے اندر سرخ کریں ہلکا برائون ہوجائے‘ خوشبو آنے لگے تو بالائی انڈے چاس میں ڈال دیں تھوڑا سا بھون لیں‘ گھی چھوڑنے پر مغز بادام کشمش چلغوزے کا مغز ڈال لیں‘ صبح چائے یا گرم دودھ کے ساتھ تھوڑا سا روزانہ ناشتہ کریں۔ بہت مزیدار حلوہ ہے۔
ہر قسم کی درد کیلئے :بسم اللہ کو 21 مرتبہ لکھ کر کالی سیاہی یا کالے پین سے لکھیں جہاں درد ہو تیل میں لکھ کر ڈالیں اور تیل کی مالش کریں‘ پانی پر دم کرکے پانی روزانہ پئیں‘ ہر قسم کی درد سے آرام آجائے گا۔

بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کیلئے نسخہ :صندل سرخ 6 ماشہ ‘ناگر موتھا6 ماشہ‘ صندل سفید 6 ماشہ‘ طباشیر 6ماشہ‘ ٹربڑ 6 ماشہ‘ رتن جوت 6 ماشہ‘ ریٹھے 6ماشہ‘ سیکا کائی6 ماشہ‘ کسٹر آئل 5 تولے‘ آملہ6 ماشہ‘ بالچھڑ 6 ماشہ‘ ناریل کا تیل1 پائو‘ برہمن 6 ماشہ‘ مصفی رومی 6 ماشہ۔ سب چیزوں کو ہلکا ہلکا پیس لیں‘  اس کے بعد ایک کلو پانی میں آگ پر پکائیں جب ایک پائو پانی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر چھان کر اس میں ناریل کا تیل اور کسٹر آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی جل جائے اور تیل رہ جائے تو اتارلیں ‘ ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں ڈال لیں‘ تیل تیار ہے‘ بالوں کی مساج کریں۔
نسخہ جسمانی درد کیلئے بلڈ پریشر والے احتیاط کریں: جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو‘ نئی یا پرانی درد ہو‘ ٹانگوں میں چلنے پھرنے میں مشکل ہو گھٹنے میں درد ہو یا پیٹ میں گیس ہو‘ سب کیلئے‘ مصبر منقیٰ‘ کالی مرچ‘ برابر وزن میں لیں اور کونڈی میں باریک پیس لیں‘ پہلے مصبر‘ پھر کالی مرچ الگ الگ باریک پیس لیں۔ پھر منقیٰ میں سے بیج نکال کر خوب گھوٹیں‘ یاد رہے گھوٹتے ہوئے پانی ہرگز نہیں لگانا۔ جب یکجان ہو جائے تو چنے کے برابر گولیاں بنالیں‘ خوراک رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک پائوڈر گولی حسب طبیعت ان شاء اللہ ہر قسم کی درد سے نجات مل جائے گی۔ (ا۔ب)
چار راستے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں رسالہ عبقری کاایک ادنیٰ سا قاری ہوں اور تقریباً آٹھ سال سے آپ کا رسالہ پابندی سے پڑھتا ہوں۔ بہت ہی زبردست اور قیمتی رسالہ ہے جس کے ذریعے سے بہت سے لوگوں کی ظاہری اور باطنی اصلاح ہورہی ہے اور سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ رسالہ سیاست، فرقہ پرستی اور تصاویر سے مکمل پاک ہے۔ ایک تحریر قارئین عبقری کیلئے پیش خدمت ہے:۔ہمارے بڑے فرماتے ہیں کہ ایمان چار راستوں سے بنتا ہے اور ان چار راستوں سے ہی بگڑتا بھی ہے اور یہ بات تجربے اور مشاہدے سے ثابت بھی ہے۔ 1۔آنکھ کا دیکھنا۔ 2۔ زبان کا بولنا۔ 3۔کان کا سننا۔ 4۔دماغ کاسوچنا۔
آنکھ کادیکھنا: اگر ہماری آنکھیں درست دیکھیں گی تو ہمارا ایمان دن بدن بنتا چلاجائے گا اور اگرغلط دیکھے گی توایمان بگڑتا جائے گا یعنی جہاں دیکھنے سے اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ نے منع فرمایا ہے وہاں دیکھنے سے ہم پرہیز کرلیں گے توایمان پختہ ہوتا رہے گا۔خصوصاً جو چیز سب سے زیادہ ایمان کی بربادی کا سبب ہے اور آج کے دور میں بہت زیادہ ہورہی ہے وہ ہے غیرمحرم کو دیکھنا۔ جب بھی ہم گھر سے نکلیں تو دل میں پختہ ارادہ کریں کہ میں نے اپنی نگاہ کی بھرپور حفاظت کرنی ہے اور خوب محنت کے ساتھ نظروں کی حفاظت کی عادت بنانی ہے نگاہ کی حفاظت کے بہت بڑے فضائل بھی ہیں۔
زبان کا بولنا: جب بھی ہم زبان سے کچھ بولیں تو ہمارا کلام اچھائی پرمبنی ہونا چاہیے۔ فضولیات، لغویات، چغلی اور غیبت سے اپنی زبان کو بچا کررکھیں اور خصوصاً جو چیز آج کل ایمان کی بربادی کا سبب بن رہی ہے‘ وہ ہے فحش گوئی‘ لہٰذا ایسی بات کرنے سے بچا جائے جو ہماری آخرت کی بربادی کا سبب بنے اپنی زبان کو ہم اللہ کے ذکر سے تر رکھیں درودپاک اور استغفار کی کثرت کریں تو فضول کام سے بچ سکتے ہیں۔ اگر ہم فضولیات اور لغو کلام سے بچیں گے تو ایمان بنتا رہے گا ورنہ بگڑتا رہے گا۔
کان کا سننا: ہمارے کان کبھی بھی ایسی آواز پر نہ لگیں جس کے سننے سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ ہم نے کسی کی غیبت کرنی بھی نہیں ہے اور غیبت سننی بھی نہیں ہے اور آج کل جو چیز سب سے زیادہ ایمانی

بگاڑ کاسبب بن رہی ہے وہ ہے موسیقی۔ لہٰذا ہم اپنے کانوں کی حفاظت کی پوری کوشش کریں اور گانے باجے سے خود کو بجا کر رکھیں ورنہ ایمان بگڑتا رہے گا۔
دماغ کا سوچنا: ہم اپنے دل و دماغ کوغلط خیالات سے پاک رکھیں اور اللہ پاک کی عظیم قدرتوں پر غور کیا کریں اس سے ایمان بنتا رہے گا اور جو فضول خیالات دل و دماغ میں آئیں ان کو جھٹکنے کے بجائے اگر مزید بڑھاتے رہیں گے تو ایمان بگڑتا چلا جائے گا۔میری ناقص عقل کے مطابق آج کل جو غلط خیالات دل و دماغ میں پائے جاتے ہیں ان میں ایک خیال بدگمانی ہے۔ دوسروں کے بارے میں غلط گمان ہے۔ لہٰذا ہم دوسروں کے بارے میں اچھا گمان رکھنے کی بھرپور کوشش کریں۔ (قیصر ندیم‘ لورہ ہزارہ)
دو پڑیاں اور زندگی بھر کیلئے درد گردہ سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جولائی 2012ء میں ایک دوست کے ہاں فیصل آباد جانے کا اتفاق ہوا تو اس نے مجھے تحفہ میں ماہنامہ عبقری عنایت فرمایا۔ لاہور پہنچ کر مطالعہ شروع کیا تو ختم کرکے دم لیا اور افسوس بھی ہوا کہ لاہور میں رہ کر اس نعمت سے محروم رہا‘ آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کی آرزو رکھتا ہوں اور انشاء اللہ جلد پوری ہوگی۔ کئی نایاب نسخے آپ اور قارئین عبقری کی بارگاہ میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ بندہ کی طرف سے نایاب موتی پیش خدمت ہے:۔درد گردہ: 1980ء کی بات ہے والد صاحب کو دردگردہ کی شکایت ہوئی‘ ان دنوں یہ ناچیز پیرمحل ضلع لائل پور موجودہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش پذیر تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ پیرمحل میں ایک حاجی صاحب مفت پڑیا دیتے ہیں درد گردہ سے آرام آجاتا ہے۔ میں حاجی صاحب سےدو پڑیاں لایا اور والدصاحب کو ایک پڑیا کچی لسی کے ہمراہ دی تو ان کو چند منٹ کے بعد آرام آگیا۔ 2000ء میں ان کی وفات ہوئی اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ زندگی بھر ان کو دوبارہ گردہ میں تکلیف نہ ہوئی۔ 1985ء میں ایک اور مریض کیلئے پڑیاں لینے حاجی صاحب کےپاس گیا تو انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ میں غفلت کی وجہ سے دوائی تیار نہ کرسکا۔ البتہ انہوں نے مجھے نسخہ بتادیا اور ساتھ ہی شرط عائد کی کہ دوائی بنا کر عوام کو مفت میں دینی ہے۔ ھوالشافی: پانچ کلو دیسی مولی کا جوس‘ دو کلو ’’کلر‘‘ (جو کہ شورزدہ زمین کے اوپر سفیدرنگ کی پیڑیاں سی بن جاتی ہیں ان کو چھری سے اٹھا کر اخبار میں رکھ کر چمچ کیا جاسکتا ہے)‘ ایک پاؤ ست لوبان جو کہ پنساری کی دکان سے مل جاتا ہے۔ طریقہ تیاری: کمہار سے ایک عدد گھڑا لینا ہے اس گھڑے میں مذکورہ بالا تینوں اشیاء ڈال کر منہ بند کرکے سایہ میں رکھنا ہے‘ روزانہ اچھی طرح ہلاتے رہیں۔ چند دن بعد گھڑے کے باہر سفید رنگ کا پاؤڈر سا جمنا شروع ہوجائے گا۔ اس کو چھڑی سے اتار کر شیشے کے مرتبان میں جمع کرتے رہیں۔ تین ماشہ کی ایک پڑیا ہی دردگردہ کیلئے کافی ہے۔ ورنہ پندرہ منٹ بعد دوسری پڑیا بذریعہ کچی لسی نمکین دودھ والی کے ہمراہ دیں۔ نوٹ قارئین عبقری سے التجا اور اپیل ہے کہ اس دوائی کو ہرگز ہرگز ہرگز نہ بیچئے گا یہ نسخہ بالکل مفت بنا کر تقسیم کیجئے۔ ورنہ اس کا بالکل بھی فائدہ نہ ہوگا۔ (ج،لاہور)
اس مُلَّا پر اپنا زور نہیں چلنے والا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ ماہ رمضان آنے والا ہے اور ماہ رمضان میں جو رسالہ نکلے گا مجھے امید ہے مجھے اس میںگزشتہ رمضان شریف کی طرح گرمی بھگانے کے بہترین طبی و روحانی قارئین کے آزمودہ تجربات ہوںگے۔اس میں رمضان المبارک میں کرنےوالے آزمودہ وظائف لکھے ہوئے ملیں گے۔ مزید مجھے آنے والے رمضان کے عبقری رمضان کیلنڈر کا مزید شدت سے انتظار ہے۔ میں نے عبقری کی کراچی میں موجود ایجنسی سے آپ کی تالیف شدہ مختلف کتب لی ہیں اور چھوٹے کتابچے لے کر تقسیم کرتا ہوں۔ ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ اور ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ حکمت کے بارےمیں بہت ہی اچھی لگی ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ بھی بہت اچھی ہے‘ روحانی کتابیں بھی اچھی ہیں۔ نبوی دسترخوان‘ ندامت کے آنسو‘ سنت نبوی اور جدید سائنس وغیرہ انتہائی کامیاب ہیں۔ آپ کے دواخانہ کی ادویات کے کئی کورس میں لوگوں کوکروائے ہیں ایک دو کےعلاوہ سب کوآرام آیا ہے۔ آپ کے رسالہ عبقری رمضان ایڈیشن اور کیلنڈر کا شدت سےانتظار ہے۔ اب میں قارئین عبقری کیلئے اپنی آپ بیتی لکھ رہا ہوں۔ میں کراچی کی ایک لوکل بس میں سفرکررہا تھا جب سے میں نے یعنی اکتوبر 2012 سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے‘ اور ماہنامہ عبقری ہی سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ یاحفیظ پڑھنے سے انسان حادثات‘ پریشانی سے محفوظ ہوجاتا ہے میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں تو یَاحَفِیْظُ یَااَللہُ پڑھتاہوں‘ میں بس میں سفرکررہاتھا ایک آدمی نے مجھے بیٹھنے کیلئے جگہ دی‘ میں بیٹھ گیا مجھے پتہ ہی نہ چلا ایک جیب کترے نے میری جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکالنے چاہے‘ جب مجھے شک ہوا اور میں ہوشیار ہوگیا تو وہ اچانک ہٹ گیا۔ میں نے غورکیا تو وہ چارجیب کترے تھے‘ پھر ایک جیب کترے نے کچھ پڑھ کر کچھ عجیب سی حرکت کرتے ہوئے پھونک ماری‘ میں بھی آیۃ الکرسی اور یاحفیظ پڑھ رہا تھا اورڈر بھی رہا تھا کہ کیونکہ میں نوٹ کررہا تھا کہ وہ چار آدمی ہیں اور کراچی جیسے شہر میں مگر اس کا زور نہیں چلا جب وہ بس سےاتر رہے تھے تو سندھی اور سرائیکی زبان میں بول رہے تھے اور غلیظ گالی نکالتے ہوئے کہہ رہے تھے ’’اس ملا پر ہمارا زور نہیں چلے گا‘‘ پھر وہ چاروں بس سے اتر گئے۔ یہ واقعہ شارع فیصل کراچی کا ہے۔(حاجی منظور احمدقائم خانی‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 676 reviews.