محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور ہرماہ لے کر حسب توفیق لوگوں میں بانٹتا بھی ہوں‘ جس سے میرے بہت سے معاشی مسائل حل ہورہے ہیں۔ابھی میں قارئین کیلئے ایک طبی ٹوٹکہ لے کرحاضر ہوا ہوں۔ میرےساتھ مسئلہ یہ تھا کہ میرے پاؤں میں بہت پسینہ آتا تھا اور پسینہ اتنا بدبودار کہ میرے نزیک کوئی بندہ کھڑا نہیں ہوسکتا تھا‘ خاص کر سردی کے موسم میں جب کہیںقالین‘ کارپٹ کی جگہ پر جوتے اتار کر جانا پڑتا تو بس ساتھ بیٹھنے والے کی ہمت ہوتی تھی کہ مجھے برداشت کرلیتا تھا۔ مجھے کسی جاننے والے نے یہ ٹوٹکہ بتایا تو پہلی ہی خوراک سے افاقہ آنا شروع ہوگیا تھا۔ میں نے دو دفعہ ہی استعمال کیا اس کے بعد ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ ھوالشافی: عرق کاسنی‘ عرق مکو آدھ چھٹانک۔ شربت دینار ایک چھٹانک۔ مکس کرکے دن میں دو سے تین مرتبہ پینا ہے۔ (م۔ط)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں