Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماہنامہ عبقری سے خوشیاں پانے والے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو اللہ تعالیٰ اجرعظیم عطا فرمائے۔ میں ماہنامہ عبقری کی گزشتہ پانچ سال سے قاری ہوں۔ اس کےپڑھنےسے مجھے بہت فائدہ ہوا‘ میرے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور میں نے بہت لوگوں کو بتایا ہے جس کو بھی بتایا الحمدللہ اس میں موجود وظائف پڑھنے سے انہیں خوب فائدہ ہوا ہے۔ الحمدللہ ! جس گھر میں بھی عبقری دیکھا وہاں خوشیوں کا خزانہ دیکھا‘ میاں بیوی میں مثالی محبت دیکھی‘ بچوں میں بڑوں کا ادب اور بڑوں میں بچوں کے ساتھ پیار دیکھا۔ہاتھوںمیں تسبیح اور زبان پر ذکر جاری دیکھا‘ نماز کا اہتمام خوب دیکھا۔ واقعی عبقری گھر وں کیلئے خوشیوں کا خزانہ ہے۔ (ج۔ر)
عبقری جو پڑھا فائدہ ہی ملا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں‘ میں نے اس سے آج تک جو بھی وظیفہ کیا الحمدللہ مجھے خوب فائدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے جس کسی کو بھی یہ ماہنامہ عبقری دیا ہے وہ اس کا مستقل قاری بن گیا ہے اور اس رسالہ کی بدولت اسے بہت ہی زیادہ طبی و روحانی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ (شبانہ اقبال)۔قرض سے نجات: محترم حضرت حکیم صاحب ! گزشتہ دو سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں اورہرماہ شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ الحمدللہ جس دن سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے لوگوں سے قرض لینا چھوڑ دیا ہے۔ اب جبکہ خالق حقیقی سے مانگتا ہوں اور وظائف کرتا ہوں میرا قرض اترنا شروع ہوگیا۔ غیب سے نظام چلنا شروع ہوگیا ہے۔ بے شک میرے وسائل نہیں ہیں مگر میرا پروردگار کسی وسائل اور اسباب کا محتاج نہیں ہے۔ جو اسباب اور وسائل بنانےپرآتا ہےتو وہ کسی کا محتاج نہیں جب اس کی عطا ہوتی ہےوہ نہ نیک دیکھتا ہےاور نہ وہ گنہگار دیکھتا ہےوہ کالا دیکھتا ہے اور نہ وہ سیاہ دیکھتا ہے‘ وہ نہ عمل دیکھتا ہے نہ وہ کوڑے کےڈھیر دیکھتا ہے‘ وہ ایسا کریم ہےکہ اس کی موج رحمت بنجر اور سنگلاخ زمینوںکو بھی سیراب کردیتی ہے۔ الحمدللہ! ۔عبقری میں آئے طبی وروحانی ٹوٹکوں نے زندگی آسان کردی ہے۔( محمدصابر‘ ہری پور)
عبقری سے زندگی میںسکون: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں‘ آپ کی وجہ سے میرے بہت سے کام حل ہوئے ہیں‘ محترم حکیم صاحب میں آپ کا رسالہ جس کی وجہ سے مجھے سکون ملتا ہے۔عبقری میںجو بھی وظائف آتے ہیں میں کرتی ہوں اور میرے مسائل حل ہوتے ہیں۔ (ک۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 671 reviews.