محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میں مقامی پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتی ہوں اور اپنے اور لوگوں کے طبی و روحانی تجربات و مشاہدات اکثر ماہنامہ عبقری کو لکھ کر بھیجتی ہوں اور مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میرا بتایا کوئی ٹوٹکہ یا وظیفہ عبقری میں چھپتا ہے۔ چند دن پہلے میرے ایک کلائنٹ نے آکرمجھے اپنی زندگی کا ایک زبردست تجربہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک درود پاک پڑھتا ہوں‘ اس کے پڑھنے سے مجھے بہت سکون ملتا ہے اور زندگی کی مشکلات بالکل ختم ہوگئی ہیں۔ مجھے کبھی کوئی ٹینشن‘ پریشانی‘ مشکل نہیں ہوئی اورجب سے پڑھ رہا ہوں ہر مقام پر زبردست فتح و نصرت ملتی ہے۔ وہ بتانے لگے کہ 35 سے 40 سال ہوگئے ہیں میں یہ درود پاک پڑھ رہا ہوں۔ میری زندگی میں سکھ ہی سکھ ہے۔ میں نے جیسے ہی یہ مشاہدہ سنا‘ سوچا قارئین عبقری کو بتاؤں‘ فوراً قلم اٹھایا اور لکھنے بیٹھ گئی۔ کیونکہ عبقری بلامبالغہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ پڑھتے ہیں اور جہاں لاکھوں کا فائدہ وہاں میرے لیے صدقہ جاریہ‘ درود پاک درج ذیل ہے:
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں