Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کا مزاج اور حسن کوچارچاند لگانے والے زیورات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

زیورات کی پسندیدگی اگر ہلکے پھلکے اور سادہ زیورات پر مشتمل ہوتو یہ قناعت پسند خواتین کی نشاندہی کرتے ہیں ایسی خواتین محتاط ہوکر ہر کام کرنے کی عادتی ہوتی ہیں ان میں منصوبہ بندی کی صفت بھی پائی جاتی ہے۔ ان کے نزدیک ظاہری چمک دمک اور دکھاوا بے معنی ہوتے ہیں۔

عورت کیلئے بنائو سنگھار زندگی کا لازمی اور ضروری حصہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف میک اپ کے ذریعے اپنا حسن سنوارتی ہے بلکہ اس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے زیورات کا بھی استعمال کرتی ہے۔ خواتین کے نزدیک حسن و خوبصورتی‘ آرائش و زیبائش دنیا کے ہر کام سے پہلے اور اہمیت کی حامل چیزیں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ اپنی روز مرہ زندگی کا زیادہ تر حصہ وقف کئے ہوئے ہیں۔ یہ آرائش بالوں سے لے کر ہاتھوں اور پائوں تک کی جاتی ہے‘ بالوں کی تراش خراش ان کے چہرے کے میک اپ سے مطابقت رکھتے ہوئے ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور اگر ان کے اس تمام عمل میں خوبصورت جیولری شامل کردی جائے تو ان کی شخصیت کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ خواتین کی اس حد تک گہری دلچسپی اور ضرورت کو مند نظر رکھتے ہوئے دور جدید میں مختلف میک اپ اشیاء اور جیولری بازار میں عام دستیاب ہوتی ہے۔ ہر ملک یا علاقے کی ثقافت اس کے باشندوں کے طرز زندگی اور روز مرہ استعمال کی اشیاء سے ظاہر ہوتی ہے۔ پاکستان کے ہر صوبے میں رسم و رواج‘ خوبصورتی کے انداز اور نظریات مختلف ہوتے ہیں جوکہ خواتین کی زیبائش سے ظاہر ہوتے ہیں۔ کہیں بہت بڑے بڑے جیولری کے سیٹ استعمال میں لائے جاتے ہیں تو کہیں چھوٹے چھوٹے قیمتی پتھروں کی جیولری کا استعمال عام ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر انسان کی شخصیت اس کے کردار اور کپڑوں سے ظاہر ہوتی ہے لیکن خواتین کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں خواتین کی اندرونی شخصی خوبصورتی کو اجاگر کیا ہے۔ یہ تحقیق جیولری کے انتخاب پر مشتمل ہے‘ اس تحقیق میں بہت سی ایسی خواتین کا جائزہ لیا گیا ہے جو مختلف اقسام کی جیولری یا زیورات کے استعمال کا شوق رکھتی ہیں۔ مختلف احساسات و جذبات سے لبریز‘ تصویر کائنات میں رنگ بکھیرنے والی صنف نازک کیلئے (زیور) بالی‘ جھمکا‘ کنگن‘ پائل اور چوڑیوں کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہوتا ہے ان کے مطابق یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں دراصل ان کی اندرونی کیفیات جذبات کی عکاسی ہوتی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنا موقف یا نظر یہ دوسروں تک پہنچاتی ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو واقعی یہ بات واضح ہوجائے گی کہ خواتین کی اصل شخصیت ان چند زیورات کے پیچھے پوشیدہ ہوتی ہے۔ آپ جس انداز کے زیورات خریدنا اور پہننا پسند کرتی ہیں وہ آپ کے بارے میں دوسروں کو سب کچھ بتادیتی ہیں۔ بھاری زیورات یا جیولری :شاہانہ مزاج کی حامل خواتین بھاری بھرکم زیورات پہننا پسند کرتی ہیں۔ ان کے نزدیک زندگی بھرپور انداز سے گزارنی چاہئے‘ اس قسم کی خواتین کو مطمئن کرنا آسان نہیں ہوتا یہ اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں اور ہر چیز معیار کے مطابق چاہتی ہیں ان خواتین میں دکھاوا بھی پایا جاتا ہے۔ ہلکے اور سادہ زیورات :زیورات کی پسندیدگی اگر ہلکے پھلکے اور سادہ زیورات پر مشتمل ہوتو یہ قناعت پسند خواتین کی نشاندہی کرتے ہیں ایسی خواتین محتاط ہوکر ہر کام کرنے کی عادی ہوتی ہیں ان میں منصوبہ بندی کی صفت بھی پائی جاتی ہے۔ ان کے نزدیک ظاہری چمک دمک اور دکھاوا بے معنی ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ایسی خواتین حقیقت پسند ہوتی ہیں۔ نفیس جیولری:نفیس قسم کی جیولری پسند کرنے والی خواتین پر اعتماد شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی اپنے انداز سے گزار دی جائے دوسروں کی دخل اندازی ان کیلئے برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے‘ ایسی خواتین اعتبار کے قابل ہوتی ہیں اور یہ بہت اچھی دوست ثابت ہوتی ہیں۔ آرٹسٹک خیالات ان کی خوبی ہوتی ہے۔ مختلف رنگوں پر مشتمل :ایسی جیولری جس میں مختلف رنگ شامل ہوں انہیں پسند کرنے والی خواتین دوغلی شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔ وہ ہر چیز کیلئے دو علیحدہ نظریات رکھتی ہیں۔ ایسی خواتین کنفیوژ رہتی ہیں اور دوسروں کی رائے لینا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔
بھرپور رنگ اور نفاست:ایسی خواتین جو رنگ برنگی جیولری بدل بدل کر پہننا پسند کرتی ہیں تو یہ زندگی کو ہر رنگ اور ڈھنگ میں جینے کی علامت ہوتی ہے۔ اس قسم کی خواتین ہر قسم کے حالات سے بآسانی نمٹ لیتی ہیں۔ ان کے ہر کام میں نفاست پائی جاتی ہے۔ مختلف خواتین کیلئے زیورات کی پسندیدگی بعض اوقات صرف ایک چیز تک محدود ہوتی ہے جیسے کچھ خواتین بالیاں پہننا پسند کرتی ہیں خواہ وہ بھاری ہوں یا ہلکی اسی طرح بعض خواتین صرف چوڑیاں پہننا پسند کرتی ہیں ذیل میں چند ایک چیزوں کی پسندیدگی کے حوالے سے آپ کی صفات کا ذکر کیا جارہا ہے۔ بالیاں: اگر آپ بالیوں کی شوقین ہیں تو آپ ہلہ گلہ کرنے والی اور شوخ مزاج کی حامل خاتون ہیں‘ زندگی کے ہر رنگ کو بھرپور انداز میں گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ایسی خواتین زیادہ دیر تک کسی سے ناراض نہیں رہ سکتی اور دل کی صاف ہوتی ہیں۔ چوڑیاں: ہر وقت چوڑیاں پہنے رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسی خواتین بہت جلد دوسروں پر اعتماد کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ سادہ مزاجی کی بناء پر آپ کے دوست احباب آپ کو نادان تصور کرتے ہیں۔ جھمکا: ایسی خواتین بارعب شخصیت کی حامل ہوتی ہیں اور شاہانہ انداز اپناتی ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 642 reviews.