Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

بے رغبتی کا شکار: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 33 سال ہے‘ میری سات سال پہلے شادی ہوئی‘ الحمدللہ دو بچے ہیں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ سات سال میں صرف چند مرتبہ ہی دوران خلوت لطف اندوز ہوا ہوں‘ خود سے زبردستی کرتا ہوں اور حقوق زوجیت ادا کرنے کو دل بالکل بھی نہیں کرتا۔ اگر حقوق زوجیت ادا کربھی لوں تو جسم تھکا تھکا‘ ذہنی دباؤ اور ٹانگیں کانپنا شروع ہوجاتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں میرے اندر دوبارہ انقلابی قوت پیدا ہوجائے۔ کوئی نسخہ عنایت فرمائیے۔ (ح، خ۔ اسلام آباد)
مشورہ: آپ مستقل مزاجی سے یہ نسخہ استعمال کریں۔جوارش شاہی، خمیرہ گائو زبان سادہ، دونوں میں سے ایک ایک چمچ دن میں 4بار دودھ پتلے کے ہمراہ 2ماہ لیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی معجون مراد اور قوتی لکھی گئی ترکیب کے ساتھ استعمال کریں۔
حسن انسانیت سے محروم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے کزن پیدائشی طور پر حسن انسانیت سے محروم ہیں‘ ان کے منہ میں دانت بھی پورے نہیں ہیں۔ اب جو کہ بالغ بھی ہوچکے ہیں تو ان کے جسم پر کوئی بال بھی نہیں ہے۔ صرف سرپر بھورے بال ہیں۔ جوں جوں گرمی پڑتی ہے تو ان کے کیلئے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے اور ان کو پسینہ بھی نہیں آتا۔ آپ سےگزارش ہے کہ ان بیماریوں کے سلسلہ میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ (قاری مختار عثمانی‘ کمالیہ)
مشورہ:موسمی پھلوںکا بھرپور استعمال کریں۔ روزانہ رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک گلاس دودھ میں دو چمچ شہد ڈال کر پئیں۔اس کےعلاوہ عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ صبح کی سیر لازمی کریں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ کے بعد ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی۔
ہیپاٹائٹس بی ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے کچھ مسائل آپ کی گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔ میری عمر 32 سال ہے‘ وزن 63 کلو ہے جبکہ مجھے ہیپاٹائٹس بی ہےاس کے علاوہ بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے بالکل صفر ہوچکا ہوں‘ ہروقت تھکا تھکا رہتا ہوں‘ وزن اٹھا نہیں سکتا‘ ٹانگوں میں درد رہتا ہے‘ پٹھے بھی کمزور لگتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھی تو ہاتھ کانپنےلگ جاتے ہیں‘ چہرے کے گال بھی اندرکو دھنس گئے ہیں‘ سر کے بال کافی حد تک سفید ہوچکے ہیںاور ڈاڑھی کے بال بھی سفید ہورہے ہیں دیکھنے میں کافی زیادہ عمر کا لگتا ہوں۔نظر کی عینک بھی لگی ہوئی ہے۔ چار ماہ بعد شادی ہے براہ کرم کوئی دوا تجویز فرمادیں۔ (ایم۔ ب۔ ا، بورے والا)
مشورہ:عرق گلاب سہ آتشہ‘ عرق سونف اصلی آدھی پیالی‘ خالص شہد ایک چمچ دوپہر اور رات کو کھانے کے بعد پئیں۔ غذا میں صرف سبزیاں‘ انگور کھائیں۔عبقری دواخانہ کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ استعمال کریں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد‘ روحانی پھکی تینوں ادویات مکس کرکےایک بڑے ڈبے میں محفوظ کرلیں اور ہر دو گھنٹے بعد ایک چائے والا چمچ سادہ پانی کے ساتھ کھائیں۔
اُف گرمی!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ تقریباًچار سال سے مجھے گرمی ضرورت سے بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ہاتھ پاؤں ہروقت گرم رہتے ہیں‘ بند جوتے نہیں پہنے جاتے اور چہرے پرپسینہ بھی بہت آتا ہے۔ پسینہ صاف کرتے کرتے بعض اوقات چہرہ زخمی ہوجاتا ہے۔ دھوپ بھی برداشت نہیں ہوتی۔ ذرا سی دھوپ لگ جائے توجلد جلنا شروع ہوجاتی ہے۔ براہ کرم اس مسئلے سے نجات کیلئے کوئی آسان سا حل بتادیں۔ آگے گرمیاں آرہی ہیں مجھے ابھی سے ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے۔ (مدیحہ فاروق‘ لاہور)
مشورہ: عمدہ اصلی خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر دار چھ گرام صبح کھائیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ٹھنڈی مراد اور خون صفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کھائیں۔ ایک ماہ بعدلکھیں۔
بچی نہیں بولتی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بچی جس کی عمر دو سال ہے لیکن ابھی تک بولنے نہیں لگی کبھی کبھی بڑی مشکل سے ’’مما‘‘ اور ’’پاپا‘‘ کہتی ہے۔ باقی سب اشاروں سے ہی بتاتی ہے۔ ہم بہت پریشان ہیں‘ کوئی آسان سا تیربہدف نسخہ عنایت فرمائیں۔ (بابرسلیم‘ پیرمحل)
مشورہ:بیٹی کو کہیں سے بطخ کے انڈے لاکر دو دن چھوڑ کر ایک کھلائیں۔ اگر سخت گرمی کا موسم ہے تو ہفتے میں ایک انڈہ کھلائیں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ کالی مرچ کے برابر دن میں پانچ مرتبہ استعمال کروائیں ۔ انشاء اللہ ، اللہ کرم کرے گا۔
مسائل ہی مسائل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دانتوں کو کیڑا لگاہے اور سارے دانت اندر سے ختم ہوچکے ہیں‘ اب اوپر سے تھوڑے تھوڑے کرکے ٹوٹ رہے ہیں‘ علاج بہت کیے ہیں مگر فرق نہیں پڑا۔ میر ی نظر بہت کمزور ہیں‘ آنکھوں میں ہروقت درد اورسرخ رہتی ہیں۔ معدہ بہت خراب ہے‘ ہروقت سوبخار رہتا ہے‘ دوائی کھابھی لوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘ دل ہروقت گھبراتا رہتا ہے۔ غصہ بہت آتا ہے۔ برداشت بالکل ختم ہوگئی ہے۔ ہڈیوں میں درد رہتا ہے‘ لیکوریا کا بھی بہت مسئلہ ہے۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ اپنی غذا کی طرف بھرپور توجہ دیں‘ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ معدہ کے امراض کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ آنکھوں میں دن میں پانچ سے سات مرتبہ عرق گلاب تین تین ڈراپ ڈراپرسے ڈالیں۔ صبح کی سیر لازمی کریں۔ لیکوریا کیلئے یہ نسخہ استعمال کریںھوالشافی:مازو ،رال سفید،پھٹکڑی بریاں ہموزن کوٹ پیس کرآدھا چھوٹاچمچ دودھ کے ہمراہ صبح و شام مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں۔ مصالحہ دار،گرم اور تلی ہوئی چیزوں سے مستقل پرہیز کریں۔
الرجی‘ ناک بند‘ چھینکیں‘ نزلہ زکام: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو ہر طرح کے مصائب اور تکالیف سے محفوظ فرمائے۔ گزارش ہے کہ مجھے پندرہ سال سے بیماری ہے کہ ناک بند رہتا ہے‘ چھینکیں آتی ہیں اور شدید قسم کا نزلہ زکام رہتا ہے اور سونگھنے کی حس بھی ختم ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر صاحبان اس کو الرجی کہتے ہیں اس الرجی کی وجہ سے ناک کے غدود بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ناک بند رہتا ہے‘ بہت علاج کرواچکا ہوں کوئی آرام نہیں آتا ہے‘براہ مہربانی مجھے کوئی نسخہ‘ ٹوٹکہ بتائیں‘ نوازش ہوگی۔ (محمدبوٹا‘ چونیاں)
مشورہ:محترم آپ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا۔اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھائی چمچہ۔دونوں آپس میں ملا کر کھالیں یا ایک گرم پانی کے کپ میں گھول کر صبح و شام پی لیں۔اگر مرض زیادہ ہو تو اسے دن میں تین باربھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انجیر سات عدد روزانہ صبح و شام استعمال کریں اور یہ بھی کم از کم تین ماہ استعمال کریںاور پرہیز کی سختی سے پابندی کریں۔اس کے علاوہ رات سوتے وقت خالص دیسی گھی ڈراپر میں ڈال کر حسب برداشت گرم کرکے ایک ایک قطرہ ناک کے دونوں طرف ڈال کر دماغ کی طرف کھینچیں۔الرجی کیلئے بارہا کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 637 reviews.