Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سیداکرام الحق ٹھٹھوی کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

اگر میاں بیوی میں آپس میں نااتفاقی رہتی ہو اور ایک دوسرے سے کٹے کٹے رہتے ہوں ایسی صورت میں عشاء کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار 

ڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہمی تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے اگر بیوی شوہر سے الگ الگ رہتی ہو تو شوہر یہ عمل کرے

غلط وساس اور گندے خیالات سے نجات: اگر کوئی شخص وساوس اور گندے گندے خیالات میں مبتلا ہو۔ اس کو ہروقت بے ہودہ اور گندے خیالات آتے رہتے ہوں جس کے سبب وہ پریشان اور غائب دماغ رہتا ہو۔ اس کا کسی کام میں دل نہ لگتا ہو اور نہ وہ کوئی کام پوری توجہ سے کرسکتا ہو۔ ہروقت بے چین اور مدہوش رہتا ہو۔ اس کیلئے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ پابندی کے ساتھ نماز باجماعت ادا کرے۔ اس کے بعد ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کرے۔ جب وضو ٹوٹ جائے فوراً وضو کرلے۔ ہرنماز کے بعد ایک سو بار اسم 

پابندی کے ساتھ پڑھے اور فجر اور عشاء کی نماز کے بعد یہ عمل کرکے پانی پر دم کرکے پانی پی لے اور تمام بدن پر سر سے پاؤں تک ہاتھ پھیرلے۔ وہ عمل یہ ہے:۔ اول سات مرتبہ درودشریف، الحمدشریف پوری سورۂ تین مرتبہ‘ آیۃ الکرسی تین مرتبہ‘ چاروں قل تین تین مرتبہ‘ آخر میں سات مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کا دل کام یا پڑھنے میں دل لگے گا بُرے خیالات آنا بند ہوجائیں گے اور حالت سدھر جائے گی۔
آفات اور حاسدین سے حفاظت:اگر کوئی شخص پے درپے آفات کا شکار ہوتا ہو اور حاسداسے ظلم کا نشانہ بناتے ہوں تو ان تمام آفات وظلم سے نجات کیلئے بعد نمازعشاء ایک سو چھتیس بار اسم الٰہی یَامُؤْمِنُ پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن پابندی کے ساتھ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی آفات سے نجات حاصل ہوگی اور آئندہ ظلم اور آفات سےحفاظت رہےگی۔
بانجھ عورت کا بانجھ پن ختم: اگر کوئی عورت بانجھ ہو اور اولاد کے نہ ہونے سے پریشان ہواوراس کی بڑی تمنا ہو کہ اس کے بھی بچہ پیدا ہوجائے تو بانجھ پن کو ختم کرنے کیلئے پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کیا کرے اس میں سستی کاہلی نہ کرے اور ہروقت کوشش کرے کہ باوضو رہے اگر وضو ٹوٹ جائے دوبارہ وضو کرلے اور ہر نماز کے بعد اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس مرتبہ

پڑھے اس کے بعد گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ یہ عمل حمل قائم ہونے تک کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ بانجھ پن ختم ہوکر اولاد ہوگی۔
ہرقسم کی بے چینی اور پریشانی کا خاتمہ: اگر کوئی شخص کسی قسم کی بے چینی محسوس کرتا ہے اور پریشان رہتا ہے تو اس کیلئے باوضو عشاء کی نماز کے بعد ایک سو اکیس مرتبہ اسم الٰہی

پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے جلد ہی اس کی بے چینی ختم ہوجائے گی اور ہر قسم کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ عمل شرط ہے۔ جب تک بےچینی ختم نہ ہو برابر عمل کرتا رہے۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کرے۔
ملازمت میں ترقی کیلئے: اگر کوئی چاہتا ہے کہ اپنے شعبے میں ملازمت کے دوران اونچے سے اونچے منصب پر فائز ہوجائے اور اس کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ بنے بلکہ وہ تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرتا جائے تو اس کیلئے بعد نمازفجر کسی سے بات نہ کرےاور نمازِ اشراق تک اپنی جگہ بیٹھ کر اسم الٰہی

پڑھے اورسورج نکلنے تک باقاعدہ پڑھتا رہے۔ درمیان میں اپنی جگہ سے نہ اٹھے اور نہ کسی سے بات کرے۔ اس اسم الٰہی کے ذکر میں مشغول رہے اور یہ عمل ہمیشہ کرتا رہےتو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے اثرات قدم قدم پر اس کی زندگی میں ظاہرہوتے رہیں گے اور وہ بآسانی ترقی کرتے کرتے اعلیٰ منصب پر پہنچ جاتا ہے۔
نقصان پہنچانے والے سےبچاؤ کیلئے: اگر کسی جگہ کسی حاسد یا نقصان پہنچانےوالے کے حملہ کا خطرہ ہے اور سمت معلوم ہے کہ وہ اس طرف سے آئے گا تو اس کیلئے باوضو درج ذیل آیت ستر مرتبہ پڑھ کر ایک مٹھی ریت (مٹی) پر دم کرکے دشمن کے آنےوالے راستے کی طرف پھینک دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حاسد اور نقصان پہنچانے کی نیت سےآنے والا واپس پلٹ جائے گا اور اس کا قدم کسی صورت میں بھی آگے کی طرف نہیں اٹھےگا اور اس کے دل پر رعب غالب آجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے۔

دیدار نبی کریم ﷺ کی سعادت حاصل کیجئے:ہر عاشق رسول کے دل میں تڑپ ہوتی ہے کہ وہ تاجدار انبیاءرحمۃ اللعالمین حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت خواب میں کرے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ خواب میں زیارت ہونے کے بہت سے طریقے علماء کرام اور صوفیاء عظام نے اپنے اپنے تجربات کی روشنی میں بیان کیے ہیں۔ ان میں ایک طریقہ یہ ہے کہ جمعرات کا دن گزرنے کے بعد جو رات آتی ہے وہ جمعہ کی رات ہے۔ اس میں دو رکعت نمازنفل بعد نمازعشاء پڑھے ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 35 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ نماز کے بعد ایک ہزار بار یہ درودشریف پڑھ کر دعا کرے کہ اے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت خاص سے مجھے حضرت محمد ﷺ خاتم الانبیاء ﷺ کی خواب میں زیارت کرا دے۔ اس کے بعد پاک بستر پر قبلہ رُخ باوضو سوجائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ جمعہ آنے سے قبل خواب میں زیارت نصیب ہوجائے گی۔ اگر ایک مرتبہ کے عمل سے زیارت نہ ہو تو تین بار (تین جمعہ کی رات) عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیاب ہوجائے گا۔ وہ درودشریف یہ ہے:۔

میاں بیوی میں محبت و اتفاق: اگر میاں بیوی میں آپس میں نااتفاقی رہتی ہو اور ایک دوسرے سے کٹے کٹے رہتے ہوں ایسی صورت میں عشاء کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار 

پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہمی تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے اگر بیوی شوہر سے الگ الگ رہتی ہو تو شوہر یہ عمل کرے اور شوہر بیوی سے میل جول میں کمی کرتا ہے تو بیوی پڑھے جب تک تعلقات صحیح قائم نہ ہوجائیں اس وقت تک برابر عمل کرنا ہے۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 631 reviews.