محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں چند سال پہلے عجیب وغریب امراض کا شکار تھا‘جادو جنات کی وجہ سے میں بالکل معذور ہوچکا تھا‘ حتیٰ کہ کروٹ بھی نہ بدل سکتا تھا۔ روحانی علاج کرواکروا کرتھک چکا تھا‘ پھر ایک مرتبہ ایک پرانے سے میگزین میں جادو جنات سے نجات کیلئے ایک وظیفہ پڑھا کہ اول و آخر تین مرتبہ درود پاک کے ساتھ سورۂ بقرہ پڑھ کر آخر میں تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں‘ پانی پر دم کرکے خود بھی پینا اور گھروالوں کو بھی پلانا اور دیواروں اور گھر کے چاروں کونوں پر اس پانی کو چھڑکنا ہوتا ہے۔ میں نے خود ہمت کرکے یہ عمل کرنا شروع کیا اور پہلے ہی ہفتے میں تقریباً پون گھنٹے میں میں نے یہ عمل پورا کرلیا‘ مجھے اپنا جسم‘ کمر‘ ٹانگیں بازو ہلکے محسوس ہونے لگے‘ دو ہفتے میں بستر پر کروٹ بدلنے اور اٹھنے بیٹھنے میں آسانی محسوس ہونے لگی‘ ایسا لگتا تھا جیسے کندھوں سے کمر تک بہت بوجھ اتر گیا‘ اس کے علاوہ میرے پسینے میں بہت زیادہ بدبو آتی تھی اور چہرے پر پیلاہٹ رہتی تھی جو اس عمل سے ختم ہوگئی‘ میں یہ عمل پانچ ماہ تک لگاتار کرتارہا ‘الحمدللہ! میں اب ستر فیصد تک ٹھیک ہوچکا ہوں‘ خودہی واش روم جاتا ہوں‘ کھانا کھاتا ہوں‘ ہلکی پھلکی صبح کی سیر کرتا ہوں۔ (ج۔ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں