Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یاقادر یانافع سے گھر میں ننھی کلی کھل گئی

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

میں نے خواب میں ہی یاقہار پڑھنا شروع کردیا اچانک دھماکہ ہوا وہ پھٹ گئی اور مر گئی میں میں جب صبح اٹھی تو میں نے اپنی دیورانی کو بتایا اور پھر کچھ دن بعد اسے بھی خواب آیا کہ کچھ لوگ ایک جنازہ لے کر جارہے ہیں اور وہ عورت (چڑیل) ہے

یاقادر یانافع سے گھر میں ننھی کلی کھل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہم سب اکٹھے ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔ میری سب سے چھوٹی دیورانی ہیں جب ان کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو وہ ٹھیک تھی اور اس کےبعد ان کےگھر دو بیٹیاں ہوئی لیکن وہ نارمل بھی نہ تھیں اور کچھ ہی عرصہ کے بعد فوت بھی ہوگئیں۔ ہم لوگ بڑے پریشان تھے کہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا وظیفہ

 پڑھا۔ اس کے دیگر فوائد میں یہ بھی لکھا تھا اس سے بچے نارمل اور صحت مند پیدا ہوتے ہیں۔ اسی دوران میری دیورانی صاحبہ پھر امید سے ہوئیں تو ہم سب نے اس کو کہا کہ تم یہی وظیفہ پڑھو اللہ کرم فرمائے گا۔ اس نے سوفیصد یقین کے ساتھ اس وظیفے کو ہروقت کھلا پڑھا۔ اللہ پاک نے کرم کیا اور ہمارے گھر ایک چھوٹی سی پیاری سی بیٹی ہوئی‘ وہ بھی بالکل ٹھیک اور تندرست۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں شیطانی چیزیں تھیں ان سے نجات کیلئے ہم نے علامہ صاحب کا دیا گیا ہی وظیفہ

ُ بہت زیادہ پڑھا۔ مجھے بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے گھر سے تمام شیطانی چیزیں چلی گئی ہیں۔ میری دیورانی بتاتی ہیں کہ میری جب دوسری بیٹی پیدا (جو فوت ہوگئی تھی) ہونے والی تھی تو مجھے خواب میں چڑیل نظر آئی تھی اور وہ کہتی تھی کہ یہ بچہ تیرا نہیں‘ میرا ہے اور پھر دوسرے تیسرے دن ہم ڈاکٹر کے پاس جاتے تھے اور وہ ہمیں کہتے تھے کہ یہ بچہ ٹھیک نہیں ہے اور اسی طرح دو بچیاں فوت ہوئیں اور پھر جب سب گھر والوں نے 

پڑھنا شروع کیا تو وہ چڑیل پھر  میرے خواب میں آئی اور کہتی کہ یہ سبق نہ پڑھیں‘ میں نے کہا نہیں میں تو پڑھوں گی اور میں نے خواب میں ہی  یَاقَھَّارُ  پڑھنا شروع کردیا اچانک دھماکہ ہوا وہ پھٹ گئی اور مر گئی میں میں جب صبح اٹھی تو میں نے اپنی دیورانی کو بتایا اور پھر کچھ دن بعد اسے بھی خواب آیا کہ کچھ لوگ ایک جنازہ لے کر جارہے ہیں اور وہ عورت (چڑیل) ہے اور اس کے ہاتھ باہر اور اس کے لمبے لمبے ناخنوں سے خون نکل رہا ہے اور پھر اس کے بعد ہمارے گھر میں سکون ہے۔(ج، لاہور)

گھر میںسکون ہی سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ عبقری کے ممبران کوجزائے خیر دے‘ میں یہ دعا ہرنماز کے بعد ضرور کرتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب! جب سے میری شادی ہوئی ہے دروازے پر اکثر پانی پڑا ہوتا تھا جس کی وجہ سے طبیعت خراب ہوجاتی تھی بچوں میں لڑائی شروع ہوجاتی تھی لیکن چار سال سے یہ پانی بیڈ کے میٹرس کے نیچے والی سائیڈ پر پڑنا شروع ہوگیا‘ خشک کردینے پر طبیعت ٹھیک ہوجاتی تھی کافی دن پانی نہیں پڑا‘ مگر گزشتہ چند دن کے بعد سے دوبارہ وہی پانی میری اور میرے شوہر کی سائیڈ پر پھر پڑنا شروع ہوگیا۔ ہم دونوں کو بخار ہونا شروع ہوگیا‘ جسم میں سردی اور درد رہتا۔ پھر یہ پانی روزانہ ہی پڑنا شروع ہوگیا۔ پھر میں نے

کے تعویذ ہرکمرے میں لگائے‘ کافی دیر گھر میں سکون رہا۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور آپ کیلئے تعریف کے الفاظ نہیں۔ جتنا سکون لوگوں کےگھروں میں ہوا ہے یہ سب آپ کی مہربانی سے ہوا ہے۔ اللہ آپ سب کو بہت خوشیاں دے دل سےدعا نکلتی ہے۔ (مسز رومانہ ناصر(
ناجائز تعلقات کا شوق ‘ یاقہار اور ناف کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بطور کلرک نوکری کرتا ہوں‘ کافی عرصہ فیس بک پر عبقری کی پوسٹیں دیکھتا رہتا اور آگے دوستوں سے شیئر کرتا تھا۔ پھر عبقری کی ویب سائٹ بھی چیک کی تو بہت ہی اچھی لگی اور پھر انٹرنیٹ پر آپ کے درس سنتا رہتا ہوں‘ بہت اچھی اچھی باتیں سیکھنے اور سمجھنے کو ملتی ہیں۔ پھر عبقری رسالہ لینا شروع کیا تو کمال ہی ہوگیا۔ اس رسالے سے مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا معلوم ہوا۔ جب سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھنا شروع ہوا مزید وظائف کا پتہ چلا۔ دل کو ایک سکون سا مل گیا ہے اور زندگی میں ایک ٹھہراؤ آگیا ہے۔ مجھ سے دو بڑے گناہ شدت سے ہوتے تھے میں جب بھی نماز اور دیگر کوئی بھی اچھا یا نیک کام کرتا تو میرے دل میں ایک غرور اور تکبر پیدا ہوتا جاتا ہے جو بہت ہی بڑا گنا ہے اور میں یہ سمجھ لگ جاتا کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں بہت نیک اور اچھا انسان ہوں‘ میرا یہ گناہ میری تمام ٹوٹی پھوٹی نیکیوں کو بھی ختم

کررہا تھا کیونکہ غرور و تکبر اور ریا کاری بہت بڑے گناہ ہیں اس کے علاوہ میرے اندر پائے جانےوالا دوسرا بڑا گناہ یہ تھا کہ مجھے غیرمحرم عورتوں سے دوستی کرنا‘ ان سے باتیں کرنا اور ناجائز تعلقات رکھنے کا شوق تھا۔ رسالہ میں ایک جگہ  یَاقَھَّارُ ناف پر شہادت کی انگلی رکھ کر پڑھنا، پڑھا تھا میں یہ ورد پڑھتا ہوں جس کی وجہ سے ان گناہوں سے کافی حد تک بچ گیا ہوں۔ (واجد محمود‘ ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 520 reviews.