Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے شفاء کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

یقینی شفاء کیلئے: جب کسی مسلمان کی عیادت کریں تو یہ دعا سات بار پڑھیں اگر موت نہ آئی ہو ئی تو اسے شفا ہوگی۔ اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ۔ترجمہ: عظیم اللہ سے سوال کرتا ہوں جو عرش کریم کا مالک ہے کہ وہ تجھے شفا دے۔تمام ضرورتیں پوری ہونگی: جس کسی کو انسان سے یا اللہ سے کوئی حاجت ہو اسے چاہئے کہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرے اور حضرت محمدﷺ پر درود بھیجے اور یہ دعا پڑھے

پیدائش میں آسانی کیلئے:اگر بچہ پیدا ہونے میںرکاوٹ ہو اور تکلیف زیادہ بڑھ جائے تو ۲ تولہ گڑ کو نصف پائو پانی میں گھول کر پکائیں۔ جب نصف رہ جائے تو ۲ تولہ گھی اور ایک ڈیڑھ ماشہ تلسی کا کھار ملا کر گرم گرم پلائیں۔ پندرہ منٹ کے اندر بچہ باہر آجائے گا۔ اگر بہت جلدی ہو تو یوں ہی پانی گرم کر کے دے دیں۔زہر ختم کرنے کیلئے :تلسی کے پتے یا جڑ مکھن میں رگڑ کر اس کا لیپ مارگزیدہ پر لگا دیں۔ جب لیپ کا رنگ سفید سے کالا ہو جائے تو اس لیپ کو اتار کر اس جگہ اور لیپ لگا یاجائے اس طرح تمام زہر خارج ہو جائیگا۔
گلٹی سے آرام کیلئے :اگر گلٹی نکلی ہو تود و دو ماشہ پھٹکڑی بریاں ۳۔۳ گھنٹہ کے بعد گرم دودھ کے ساتھ کھلائیں اور گیہوں اور السی کے آٹے کو سرسوں کے تیل میں بطور پلٹس پکا کر ٹکیہ بنائیں اور اس پر باریک پسی ہوئی پھٹکڑی ڈال کر گرم گرم گلٹی پر باندھ دیں۔ دن میں تین بار۔
بحوالہ ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘ لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
عبقری پبلی کیشنز کی سب سے زیادہ پسند
کی جانے والی کتب میں سے ایک

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 515 reviews.