محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتےہیں۔ ہماری ترتیب ہے کہ ہم گاؤں کی چند خواتین صبح نماز فجر کے فوری بعد واک کرنے جاتی ہیں اور گاؤں سے باہرتقریباً ایک گھنٹہ کی واک کرکے واپس آجاتی ہیں۔ایک صبح حسب معمول میں اٹھی‘ نماز فجر ادا کی مگر میں نے وقت نہ دیکھا اور گھر سے واک کرنے نکل پڑی‘کافی دیر بعد میں نے دیکھا کہ میں بالکل اکیلی تھی اور میں درود پاک صلی اللہ علی محمد پڑھ رہی تھی۔کافی دیر واک کرنے کے بعد غور کیا کہ ابھی تک صبح کیوں نہ ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ ابھی تو فجر ہونے میں کافی وقت ہے۔میں جس جگہ کھڑی تھی اس کے طرف سڑک تھی اور دوسری طرف کھیت اور میرے پیچھے پانی کا تالاب تھا‘ اچانک دور سے پانچ سے چھ خونخوار کتے بڑی تیزی سے میری طرف آرہے تھے‘ جب میں نے تالاب کی طرف دیکھا تو اس طرف سے بھی چار خونخوار خطرناک کتے میری طرف انتہائی تیزی سے آرہے ہیں‘ میں بہت زیادہ گھبرا گئی کچھ سمجھ نہ آرہی تھی ‘ مگر میری زبان سے درود جاری رہا اور درود کو میں نے مزید اونچی آواز میں پڑھنا شروع کردیا‘ کتے جب میرے مزید قریب ہوئےتو میں نے مزید اونچی آواز میں پڑھنا شروع کیا‘ جیسے ہی کتے میرے قریب ہوئے اچانک رک گئے اور خودبخود پیچھے ہٹ گئے اور میرے لیے راستہ چھوڑ دیا۔ میں جلدی سے واپس پلٹی‘ جب میں گھر کے قریب پہنچی تو پھر اذان فجر ہوئی۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں