Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے ساتھ سفر: میں نے دیکھا میں اور میرا کزن گھر سے نکلتے ہیں تو ایک گاڑی ہمارے آگے آکر کھڑی ہوجاتی ہے، ہم دونوں اس گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں تو اس گاڑی میں قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ بیٹھے ہوتے ہیں اور علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ گاڑی چلارہے ہوتے ہیں، ہم اپنے علاقے سے باہر نکل کر مین سڑک پر چلے جاتے ہیں، سڑک پر سے گزر کر ایک بازار میں جاکر گاڑی رک جاتی ہے اور سڑک پر چلنے لگتی ہے، پھر ہم گاڑی کے ذریعے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ (ر۔ ل)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی اشارہ ہے کہ آپ کو وطن عزیز کی خدمت کی عظیم ذمہ داری تفویض ہوگی اور ایسے لوگ جو ملک کے بدخواہ ہیں آپ کی مخالفت کریں گے لیکن اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے۔ آپ کو نصیحت ہے کہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور قرآن کو اپنا رہبر بنائیں۔ انشاء اللہ کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں گی۔ واللہ اعلم! 
سرمئی رنگ کے سانپ:میں نے خواب میں سر مئی رنگ کے سانپ دیکھے ہیں میں نے دیکھا کہ نئے گھر میں شفٹ ہوں اور فرش کے سفید ٹائلوں پر سانپ رینگ رہے ہیں۔ کیبنٹ کھولے تو 2 سانپ اس میں سے نکل کر گرپڑے۔ مگر کسی سانپ نے مجھے نقصان نہیں پہنچایا۔ (انیسہ‘ ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اس وقت کسی قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہیں تاہم اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ اگر ہمت سے کام لے کر ان سے نکلنے کی کوشش کریں تو آپ کو غیبی مدد حاصل ہوگی اور تمام پریشانیاں ایک ایک کرکے ختم ہوتی چلی جائیں گی۔ واللہ اعلم! 
پاکستان اسٹڈیز کا پیپر:میں نے دیکھا کہ میں پاکستان اسٹڈیز کا پیپردے رہی ہوں، ایک لڑکی پاس آئی ہے اور مجھ سے پیپر کیلئے جواب مانگ رہی ہے میں اسے گائیڈ دے دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ اس میں سے جواب ڈھونڈ لو۔ منظر بدلتا ہے، میں کسی اور جگہ گئی ہوں، کچے گھر ہوتے ہیں، وہاں پر میں کچھ ڈھونڈ رہی ہوں میرے ساتھ ایک آدمی بھی ہوتا ہے، ہم دیوار پر چڑھتے ہیں، چھت پر چڑھتے ہیں، وہاں پر بہت سارے کتے ہوتے ہیں، ہم پھر نیچے آتے ہیں۔ ایک بکری میرے پاس آتی ہے وہ بھی ہمارے ساتھ چلتی ہے، پھر اچانک میرا ہاتھ چاٹنے لگتی ہے، میں کہتی ہوں اسے پیاس لگی ہے، میں نلکا چلاکر اسے پانی پلاتی ہوں۔ (خالدہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو اچھی کامیابی ملے گی، تاہم تعلیم کاسلسلہ منقطع ہونے کا اندشہ بھی ہے۔ واللہ اعلم! 
میرا ملازم میرا مذاق اڑاتا ہے: میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ کھڑا ہوں، میرے پاس میرا چھوٹا بھائی اور اس کا ملازم بھی کھڑا ہے، میرے بھائی کا ملازم میرے کپڑوں پر مٹی ڈال دیتا ہے، میں اپنے بھائی سے شکایت کرتا ہوں کہ دیکھو تمہارے ملازم نے میرے کپڑے خراب کردیئے ہیں، اب مجھے یہ کپڑے اتارنے پڑیں گے، میرا بھائی اور اس کا ملازم یہ بات سن کر ہنسنے لگتے ہیں اور میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ (شہریار‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ اپنے کاموں کیلئے دوسروں پر انحصار نہ کیا کریں، ورنہ نقصان اور پچھتاوا ہی ہوگا۔ آپ ہر نماز کے بعد 41 بار یَاعَزِیْزُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
میرے سسر مجھے دیکھ کر روتے ہیں: میری بڑی باجی نے دیکھا کہ ہمارے سسرالی گھر کے پاس ایک ہسپتال بناہوا ہے، اس ہسپتال کے اندر ہمارے سسر اور ہماری سب سے چھوٹی نند بیٹھے ہوئے ہیں، میں اور میری باجی وہاں جاتی ہیں، جب ہمارے سسر ہمیں دیکھتے ہیں تو بہت روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہوا، وہ میں نے نہیں کیا۔ اتنے میں ہماری بڑی دو نندیں آتی ہیں، ہمارے سسر اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں کہ بیٹا ادھرآئو، باجیوں سے ملو پھر وہ ہمارے پاس آکر ہم سے ملتی ہیں، پھر ہماری بڑی بھابھی کی بڑی بہن وہاں آجاتی ہیں تو ہم دونوں بہنیں گھبراکر چھپ جاتی ہیں، میری باجی اور میں دونوں مدرسے میں ہوتی ہیں، وہاں اور بھی بہت سی لڑکیاں ہوتی ہیں، مدرسہ بالکل ہمارے سسرالی گھر کے ساتھ ہوتا ہے۔ باجی دیکھتی ہیں کہ ہم بہت سی لڑکیاں اکٹھی بیٹھی ہیں اور قرآن پاک کا ترجمہ لکھ رہی ہیں۔ (مائرہ‘ اٹک)
تعبیر: آپ کی باجی کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے حاسدین اپنی سازشوں میں مصروف ہیں اور ایسا مواقع ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ کسی طرح نقصان پہنچاسکیں، تاہم آپ معوذتین ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
دوست کی گھڑی:میں نے دیکھا کہ میں اپنی دوست کو گھڑی دے رہی ہوں، میری امی کہتی ہیں کہ یہ 50 روپے کی ہے، میں کہتی ہوں نہیں، یہ اتنے پیسوں کی نہیں ہے، اس سے زیادہ پیسوں کی ہے، مگر میری امی ایک ہی بات پر اڑ جاتی ہیں، میں دل میں سوچتی ہوں کہ امی مجھے اس کے سامنے ایسے کیوں کہہ رہی ہیں۔ (سویرا‘راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی تکلیف دینے والی بیماری سے یا پریشانی سے نجات ملے گی۔ آپ حسب توفیق صدقہ دے دیں اور ہر نماز کے بعد یَاحَفِیْظُگیارہ گیارہ بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
نورانی بزرگ اورسفید گھوڑا: میری پڑوسن نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا سمندر ہے اور دور سے ایک نورانی بزرگ ایک سفید گھوڑے پر سوار کنارے کنارے آرہے ہیں۔ چاروں طرف روشنی ہے اور پھر وہ دیکھتی ہے کہ آسمان سے ایک لمبا سا صندوق اتر رہا ہے، جس کو دیکھنے کیلئے اس نے میرا نام لیا اور کہاکہ دیکھو (ش) اس میں سفید روشنی جوہر سوبکھر گئی ہے، وہ صندوق آسمان سے اترتا ہے اور ہم دونوں کے لے کر آسمان کی طرف چلا جاتا ہے۔ (ش، م)
تعبیر: آپ کی پڑوسن کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ اور آپ کی خواب دیکھنے والی پڑوسن کو ان شاء اللہ اللہ پاک کا تعلق نصیب ہوگا، آپ دونوں کثرت کے ساتھ استغفار اور درود شریف پڑھا کریں۔ واللہ اعلم!

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 489 reviews.