فروری کے سوالات
1۔پیشاب کا مسئلہ:محترم قارئین! مجھے ناف کے نیچے والے حصہ میں درد اور سوزش ہے‘ درد جلد کی اندر والی نالیوں میں ہے‘ اس وجہ سے میں صحیح طریقے سے بیٹھ بھی نہیںسکتا‘ جب چھوٹا پیشاب کرتا ہوں تو سخت درد ہوتا ہے‘قارئین براہ مہربانی مجھے کوئی نسخہ بتائیں۔(م۔ر، آزادکشمیر)۔2۔عجب بیماری:حترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں دن میں چار یا پانچ مرتبہ بڑا پیشاب کرتا ہوں‘ بڑا پیشاب آسانی سے ہوجاتا ہے‘ مگر مسئلہ یہ ہے کہ جس جگہ بھی جاتا ہوں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں بڑا پیشاب نہ آجائے‘ اگر باجماعت نماز پڑھتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ سب سے آخری صف میں کھڑا ہوں‘ اس مسئلہ کی وجہ سے گھر سے باہر جانے سے ڈرلگتا ہے۔ قارئین اس مسئلہ کا کوئی حل بتائیں۔ میں بہت مشکل میں ہوں۔ (بلال‘پشاور)۔3۔سپلی کیلئے وظیفہ: میری بیٹی پچھلے دو سال سے آئی سی ایس کا امتحان دے رہی ہے‘ مگر سپلی کلیئر نہیں ہورہی‘ اس دفعہ بھی تین سپلیاں آئی ہیں‘میری بہت خواہش ہے کہ میری بیٹی آگے بڑھے اب وہ پیپرز دینے کیلئے تیار ہے‘ اور آخری چانس رہتا ہے۔ چاہتی ہوں کہ وہ اس بار کامیاب ہوجائے۔قارئین میری بیٹی کیلئے جلدازجلد کوئی وظیفہ بتائیے۔ انتہائی مشکور رہوں گی۔(شہناز منظور‘ بہاولپور)۔4۔نسوار چھوڑنےکا طریقہ بتائیے: قارئین! نسوار چھوڑنے کا کوئی روحانی طریقہ بتائیے‘ اس کے علاوہ میرا بدکاری کرنے کو دل کرتا ہے‘ جسم میں شدید کمزوری ہے۔ چہرے پر دانے ہیں۔ بھوک نہیں لگتی۔امید ہے آپ عبقری رسالہ میں میرے مسائل کا حل ضرور لکھ کر بھیجیں گے۔ (م،ع)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں