Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حکمت کی چوڑیاں

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

ایک عرب شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو چار عربی اشعار میں بہت ہی اچھے اور بہت ہی پیارے انداز میں نصیحتیں کی ہیں۔ ہم ان کو ہر مسلمان بہن کیلئے دلہن بننے سے پہلے اور اگر بن چکی ہوں تو اب بھی ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان بہن کو جو کسی کے نکاح میں آچکی ہیں یا آنے والی ہیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! ۔خذالعفو منی تشدیمی مودتی۔ولاتنطقی فی وقت حین اغضب۔ترجمہ: کبھی مجھ سے غلطی ہوجائے تو معافی اور چشم پوشی سے کام لینا تاکہ تیری محبت میرے ساتھ ہمیشہ کیلئے رہے اور جب میں غصہ میں ہوں تو اس وقت میرے سامنے جواب بالکل مت دینا۔ ولاتنقرینی نقرک الدف مرۃ فانک لاتدوین کیف المغیب مجھے اس طرح مت بجانا جس طرح تم ڈھول کو بجاتی ہو تمہیں کیا معلوم اس میں کیسی آواز نکلے، یعنی اگر تم غصے کے وقت چپ نہ ہوئی تو ہوسکتا ہے میرے منہ سے ایسی بات یا الفاظ میری بے احتیاطی کی وجہ سے نکلیں جسے عمر بھر تمہیں بھی پریشانی اٹھانا پڑے اور مجھے بھی۔ ولاتکثری الشکویٰ فتدھب بالھویٰ، ویاباک قلبی والقلوب تتلقب۔ شکوہ شکایت کی کثرت بری چیز ہے اس سے میاں بیوی کے درمیان محبت ختم ہوجاتی ہے اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کریں اگر تم بھی اس میں مبتلا ہوگئی تو میرا دل تم سے نفرت کرنے لگے گا اور دلوں کوبدلنے میں خیالات کو آنے جانے میں دیر نہیں لگا کرتی انسان کی ہر سانس کے ساتھ نیا خیال اندر جاتا ہے اس لئے شکوہ شکایت محبت کو نفرت سے بدل دیتے ہیں۔ فانی رایت الحب فی القلب والاذی ۔اذااجتمعالم یلبث الحب یذھب۔ میں نے تو یہ دیکھا ہے کہ شوہر کی طرف سے محبت اور بیوی کی طرف سے نافرمانی کی تکلیف یا شکوہ شکایت یا شوہر کے غصہ کے وقت خود بھی غصہ میں آجانا جواب پر جواب دیتے جانا یہ دونوں باتیں اگر جمع اور یکجا ہوجائیں تو شوہر کی محبت ایسی بیوی سے ختم ہوجاتی ہے۔ اشعار کا خلاصہ: اگر شوہر کی محبت چاہتی ہیں تو میری نصیحتوں کو ان شعروں میں ہمیشہ یاد رکھنا جس کا خلاصہ دوبارہ سن لیں۔ شوہر کی غلطیوں کوتاہیوں کو فوراً معاف کردینا دل میں ان کو مت رکھنا۔ 2) شوہر کے غصہ کے وقت خاموش رہنا، اپنی غلطی کا اقرار و اعتراف کرلینا چاہئے۔ اپنی غلطی نہ بھی ہو تب بھی یہ کہناکہ آئندہ (باقی صفحہ 
ایسا نہیں ہوگا جیسے آپ کہیں گے ویسے ہی کروں گی۔ 3) شکوے شکایت مت کرنا شوہر کے گھر میں جو کچھ اللہ تعالیٰ دے اس پر شکر کرنا اور جو ساس نند دیورانی کی طرف سے تکالیف ہوں ان پر صبر کرنا، اللہ سے مدد مانگتے رہنا کبھی کبھی شوہر کا مزاج دیکھ کر کہنے میں حرج نہیں لیکن ایسا نہ ہوکہ شوہر تھکا ہوا گھر پر آئے اور بیوی کی طرف سے شکایتیں شروع ہوجائیں کہ آپ کی ماں نے یہ کہا، آپ کی بہن نے مجھے اس طرح ڈانٹا، بچہ اتنا شریر ہے بات نہیں مانتا، آپ میرا ساتھ نہیں دیتے وغیرہ وغیرہ۔ اس طرح کی شکایات مت کرنا۔ 4) ان شکایتوں سے شوہر کو تکلیف ہوگی اور جو رہی سہی محبت ہوگی وہ بھی ختم ہوجائے گی اس لئے کہ تکلیف اور محبت ایک ہی برتن میں جمع نہیں ہوسکتی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 466 reviews.