Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن کو چار چاند لگانا آپ کیلئے منٹوں کا کام

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

ہر عورت چا ہتی ہے کہ اسکی آنکھیں بڑی اور پلکیں لمبی نظر آئیں لیکن بہت سی خواتین ان ترکیبوں سے واقف نہیں ہوتیں جن سے کام لیتے ہوئے نہ صرف آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ وہ کشادہ بھی دکھائی دیتی ہیں، یہاں آپ کیلئے کچھ ایسی کارآمد ٹپس حاضر ہیں

آنکھیں کسی بھی انسان کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خاص طور سے خواتین کی خوبصورتی کا پیمانہ ان کی کشادہ اور روشن ٓآنکھیں ہی سمجھی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر عورت چا ہتی ہے کہ اسکی آنکھیں بڑی اور پلکیں لمبی نظر آئیں لیکن بہت سی خواتین ان ترکیبوں سے واقف نہیں ہوتیں جن سے کام لیتے ہوئے نہ صرف آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ وہ کشادہ بھی دکھائی دیتی ہیں، یہاں آپ کیلئے کچھ ایسی کارآمد ٹپس حاضر ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنی آنکھیں خوبصورت بنانے کا خواب پورا کرسکتی ہیں۔ وائٹ آئی شیڈو کو دوست بنائیں: سفید ہائی لائٹرپین کی مدد سے اپنی آنکھوں کے اندرونی کناروں پر سفید آئی شیڈو لگائیں، اس طرح آپ کی آنکھیں روشن اور کشادہ دکھائی دیں گی۔ بڑی پلکیں: یہ حقیقت ہے کہ آپ کی پلکیں جس قدر بڑی ہوں گی، انکھیں بھی اتنی ہی کشادہ نظر آئیں گی، لہٰذا آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے چاہے پلکوں میں گھنا پن لانے والا مسکارا استعمال کریں یا مصنوعی آئی لیش ایکس ٹینشنز خریدیں، یہ دونوں ہی چیزیں بہت کارآمد ثابت ہوں گی، سب سے پہلے اپنی پلکوں کو کرل کریں اور اس کے بعد مسکارا لگائیں یا مصنوعی پلکیں لگالیں۔ تاہم جب بھی اپنے لئے مصنوعی پلکیں خریدیں تو بھاری بھرکم پلکوں کے بجائے الگ الگ ملنے والے ایکس ٹینشنز ہی لیں اور نچلی پلکوں پر انہیں نہ لگائیں۔ آنکھوں کے ارد گرد کی شکنوں کو چھپائیں: آنکھوں کے گرد واقع شکنوں کو چھپانے کیلئے قدرے گہرا آئی شیڈو استعمال کریں، اس کے علاوہ آئی لائنزپنسل کی مدد سے آنکھوں کے بیرونی کنارے تک لائن بنائیں تاکہ شکنیں اس میں ہر ممکن حد تک چھپ جائیں اور آنکھیںبڑی نظر آئیں۔ آئی لائنر کا استعمال سمجھداری سے کریں: آئی لائنر کا استعمال اپنی آنکھوں کی مناسبت سے کریں اور بہت موٹا لائنر لگانے سے گریز کریں، آنکھوں کے نیچے آئی لائنر کی پوری لائن بنانے کے بجائے صرف بیرونی جانب کے آدھے حصے پر کاجل یا جیل آئی لائنر لگالیں، جبکہ بقیہ اندرونی حصے پر کوئی چمکدار لائنر لگالیں، اس بات کا خاص طور پر سے خیال رکھیں کہ آنکھ کے بیرونی گوشوں پر آپ کی بنائی ہوئی لائن ذرا موٹی اور اندرونی گوشوں پر قدرے باریک ہو۔ دھوکے سے کام لیں: حیران نہ ہوں کیونکہ یہ بھی ایک ترکیب ہے اور نئی نہیں بلکہ خاصی پرانی ہے لیکن اگر آپ اس ترکیب سے واقف نہیں تو جان لیں کہ اگر اپنی آنکھوں کی جانب سے سب کی توجہ ہٹانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے توجہ دوسری جانب مبذول کردیں، میک اپ میں دھوکہ یا ترکیب سے کام لینا اسی کو کہتے ہیں، لہٰذا آنکھوں کا میک اپ ہلکا رکھیں جبکہ لپ اسٹک گہری اور چمکدار سی لگائیں، آنکھوں پر صرف مسکارا لگانا ہی کافی ہوگا۔ رنگ آزمائیں: مختلف شوخ رنگ آئی شیڈو لگانے سے بھی آنکھیں بڑی دکھائی دیتی ہیں، آنکھ کے درمیانی حصے یعنی پیوٹے کے اوپر آئی شیڈو خاص احتیاط کے ساتھ لگائیں، یہاں شیڈ نسبتاً ہلکا رکھیں اور آنکھ کے بیرونی گوشوں کے علاوہ بھنوئوں کی ہڈی پر قدرے گہرا شیڈ لگائیں۔ کشادگی کا تاثر لائیں: آنکھوں میں کشادگی کا تاثر پیدا کرنے کیلئے اپنے آئی شیڈو کو آنکھوں کے ارد گرد پھیلا کر لگانے سے نہ ہچکچائیں، اس لئے آئی شیڈو کو آئوٹ لائن دیتے ہوئے اسے باہر کی جانب بڑھاتے ہوئے لگائیں تاکہ آپ کی آنکھیں زیادہ بڑی دکھائی دیں، البتہ یہ یاد رکھیں کہ آئی شیڈو کو پھیلاتے ہوئے مہارت اور فنکاری کی ضرورت ہے۔
درست ہائی لائٹ کرنا سیکھیں: اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ میک اپ کرتے ہوئے ہائی لائٹر آپ کا بہترین دوست بھی ہوسکتا ہے اور بدترین دشمن بھی، اس لئے ہائی لائٹر کا درست استعمال سیکھیں کہ اسکی مدد سے کس طرح بھنوئوں کی ہڈی، رخساروں اور آنکھوں کے اندرونی گوشوں کو ہائی لائٹ یا نمایاں کیا جاتا ہے، پھر کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی آنکھیں کشادہ نہ دکھائی دیں۔ ایک ہی شیڈ لگائیں: بجائے اس کے کہ میک اپ کٹ میں موجود سارے شیڈ اپنے پیوٹوں پر لگالئے جائیں، بہتر یہی ہے کہ آنکھوں پر ایک ہی شیڈ یا ایک ہی رنگ کے مختلف شیڈز لگائیں، اس معاملے میں اصول یہ ہے کہ جتنے کم شیڈز استعمال کئے جائیں گے اسی قدر آپ کی آنکھیں خوبصورت اور بڑی نظر آئیں گی، اس لئے ایک ہی فیملی کے کلر استعمال کریں جیسے کہ بیج اور برائون، وائٹ اور آف وائٹ، ڈارک برائون اور بلیک یا سلور اور ڈارک گرے وغیرہ وغیرہ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ تجاویز کچھ مشکل معلوم ہوں لیکن جب آپ ان پر عمل کریں گی تو اندازہ ہوگا کہ یہ بہت آسان ہیں، بس یہ خیال رکھیں کہ آپ کے پاس درست میک اپ پروڈکٹس اور ٹولز موجود ہوں، آئی میک اپ سیکھنے کی سب سے بہترین ترکیب یہ ہے کہ تمام تجاویز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی آنکھوں کا میک اپ کریں اور یہ دیکھیں کہ آپ پر کون سا اسٹائل اچھا لگتا ہے، اس کے بعد کہیں جاتے ہوئے خوبصورت آئی میک اپ کرنا اور اپنے حسن کو چار چاند لگانا آپ کیلئے منٹوں کا کام ہوگا!  بیوٹی ٹپس!:اگر کبھی بے احتیاطی کے باعث آپ کی جلد دھوپ میں جھلس جائے اور سن برن کے نتیجے میں رنگت کالی ہوجائے تو ایک بڑا چمچ دہی لے کر اس میں ایک ایک بڑا چمچ آلو کا رس اور کارن فلو ملاکر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں، ایک گھنٹے بعد دھولیں، جب تک جلد ٹھیک نہ ہوجائے یہ ماسک روزانہ استعمال کریں۔ آنکھوں کے حلقے دور کرنے کیلئے استعمال شدہ ٹی بیگ آنکھوں پر رکھیں، اس کیلئے طریقہ یہ اختیار کریں کہ پہلے گرم ٹی بیگ اور ایک منٹ بعد ٹھنڈے ٹی بیگ آنکھوں پر رکھیں، یہ عمل کئی بار دہرائیں، جب تک حلقے واضح طور پر ہلکے نہ پڑجائیں آپ یہ طریقہ روزانہ دہراسکتی ہیں۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے دو بڑے چمچ دہی لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملائیں اور اسے سر کی جلد پر مالش کریں، ایک گھنٹے بعد بال دھولیں۔ اگر آپ کی جلد بہت زیادہ آئلی (Oily) ہے تو ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس لے کر برابر کی مقدار میں شہد ملائیں اور اس ماسک کو اچھی طرح چہرے پر مساج کریں، ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں، یہ طریقہ روزانہ دہرائیں۔ اگر بال بہت زیادہ گررہے ہوں تو ایک چائے کا چمچ ادرک کا رس، ایک چائے کا چمچ کیسٹر آئل اور ایک چائے کا چمچ کوکونٹ آئل باہم مکس کریں اور بال دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے سر کی جلد پر اس کا مساج کریں، اس کے علاوہ بال دھونے کیلئے ہربل یا پروٹین شیمپو استعمال کریں۔ اگر بال پتلے اور چھدرے ہوں اور کم عمری کے باوجود گررہے ہوں تو روزانہ انگلیوں کی پوروں کی مدد سے سر کی جلد کا مساج کریں تاکہ دوران خون تیز ہوسکے، پھر چند منٹ تک بال برش کریں اور بادام کے تیل یا کھوپرے کے تیل سے سر کا مساج کریں، اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً گرم پانی میں بھیگا ہواتولیہ سر پر لپیٹیں تاکہ بال تیزی سے بڑھیں۔ ناخنوں کے گرد حلقہ بنانے والی جلد یا کیوٹیکلز اکثر کالے پڑ جاتے ہیں، اس کیلئے وٹامن ای کا ایک کیپسول لے کر اسے توڑیں اور اس سے نکلنے والے آئل کا مساج اپنے کیوٹیکلز پر کریں، روزانہ رات کو سونے سے پہلے اس طریقے پر عمل کریں، اس کے بعد سوتی دستانے پہن لیں تاکہ آئل کیوٹیکلز پر لگارہے۔
چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں وغیرہ سے نجات پانے کیلئے ایلوویرا جیل رات سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور رات بھر لگارہنے دیں، صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
خشک جلد والی خواتین فیس واش کے طور پر کوکونٹ ملک استعمال کرسکتی ہیں، اس سے چہرہ تروتازہ نظر آئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 463 reviews.