Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

وہ عظیم شخص مجھے بازار حسن سے اٹھا کر گھر لےآیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا تعلق سید گھرانہ سے ہے‘ ہمارے گھر میں عبقری رسالہ 2008ء سے آرہا ہے‘ ہمارے پورے خاندان والے اس رسالہ کو بڑے ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں۔ ایک دوسرے کو وظیفے اور ٹوٹکے بتائے جاتے ہیں۔ کبھی کوئی محفل ہو اور وہاں عبقری رسالہ کی بات نہ ہو‘ یہ ہوہی نہیں سکتا۔ میں تو خود عبقری رسالہ کی بہت بڑی ’’فین‘‘ہوں۔ میں نے عبقری رسالہ سے بہت سے لوگوں کو متعارف کرایا ہے اور وہ بھی اب بہت ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں اورعبقری رسالہ کا انتظار کرتے ہیں۔ مجھے تو بس آپ سے ملاقات کا شوق ہے‘ پتہ نہیں کب میں تسبیح خانہ کی زیارت کروں گی اور کب موتی مسجد میں نوافل ادا کروں گی‘ میرا یہ شوق جنون کی حد تک ہوگیا ہے‘ پتہ نہیں کب اللہ تعالیٰ میری یہ دعا سنیں گے اور کب میں آپ کی زیارت کرپاؤں گی۔ میں آپ کو جو واقعہ لکھ رہی ہوں۔ وہ آپ کے رسالہ عبقری کیلئے ہے۔ رسالہ کا سلسلہ’’ میری زندگی کیسے بدلی؟‘‘ کیلئے بھیج رہی ہوں۔ واقعی آپ کے درس اور عبقری سے لاتعداد کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔ یہ واقعہ میری امی جان کی شاگردہ کا ہے۔ میری امی جان بچوں اور بچیوں کو گھر پر قرآن پاک پڑھاتی ہیں یہ ان دنوں کا واقعہ ہے جب ہم (ب) شہر میںکرایہ کے گھر میں رہتے تھے‘ ہمارا اپنا ذاتی گھر اس وقت تعمیر ہورہا تھا۔ ہم جس محلے میں رہتے تھے وہاں پچھلی گلی میں ایک ایسی جگہ تھی جہاں پر شریف لوگ گزرنا بھی پسند نہیں کرتے وہ جگہ تھی’’بازار حسن‘‘۔ اس کے ساتھ ہی ایک بہت ہی خوبصورت مسجد بنی ہوئی تھی جس کانام مسجد قریش ہے۔لوگوں کے سامنے کچھ لوگ مسجد میں جارہے ہوتے اور کچھ بازار حسن میں۔ عجب جنت و دوزخ کا نظارہ تھا۔ میری امی جان کے پاس کچھ بچیاںاس محلے کی بھی قرآن مجید پڑھنے کیلئے آتی تھیں۔ میری امی جان ان کو بھی دل و جان سے پڑھاتیں تھیں تاکہ ان میں بھی قرآن مجید پڑھنے کا شوق پیدا ہو اور ان کےدلوں میں بھی قرآن کی روشنی بھر جائے۔ انہی دنوں میری امی جان کے پاس ایک لڑکی نے آکر پڑھنا شروع کیا‘ وہ آکر روز بتایا کرتی تھی کہ میری نانی مجھے پڑھنے کیلئے نہیں آنے دیتی میں تو خود ہی شوق سے پڑھنے آتی ہوں‘ میری امی جان اس کو قرآن مجید کا سبق دیتیں اور سمجھاتیں بھی تھیں کہ بیٹا! قرآن پڑھ لو گی تو تمہیں اچھے اور بُرے کی سمجھ آجائے گی‘ دن گزرتے رہے‘ وہ روز پڑھنے آتی تھی‘ جب جب وہ بڑی ہوگئی تو وہ چھٹیاں کرنا شروع ہوگئی‘ میری امی جان نے نہ آنے کی وجہ پوچھی تو وہ بہانہ کردیتی آہستہ آہستہ وہ ہمارے گھر آنا چھوڑ گئی‘ پھر امی جان کو کسی نے بتایا اس کی نانی نے اس کو بازارحسن بھیج دیا ہے۔ امی جان کو اس نیک لڑکی کا بہت دکھ ہوا اور افسوس ہوا۔ آہستہ آہستہ دن گزرتے گئے ہمارا اپنا ذاتی مکان تعمیر ہوگیا ہم اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوگئے‘ یہاں آکر امی جان کے پاس اور نئے بچے اور بچیوں نے آکر پڑھنا شروع کردیا‘ ہم اس بات کو بھول ہی گئے‘ پھر کچھ عرصہ کے بعد ایک دن ہمارے گھر کے سامنے ایک بڑی سی کار آکر رکی‘ اس میں سے ایک عورت نکلی جس نے برقعہ اوڑھا ہوا تھا‘ اس کے ساتھ دو ننھے منے پیارے سے بچے بھی تھے‘ ہمارے گھر کے اندر آکر اس نے نقاب اتارا امی جان کو آکر ملی‘ اور کہا خالہ جی میں ’’ک‘‘ ہوں جو آپ کے پاس پڑھنے کیلئے آیا کرتی تھی‘ میری امی نے خوشی سے اس کو گلے سے لگایا اور اس کی خوب آؤ بھگت کی۔ پھر اس نے اپنی جو کہانی سنائی وہ یہ ہے:۔
میں کچھ عرصہ تو بازار حسن کی رونق بنی رہی‘ پھر میری زندگی میں ایک اچھا اور مخلص انسان آیا‘ اس نے مجھے وہاں کے غلیظ ماحول میں دیکھا تو نامعلوم اسے کیا ہوا اس نے میری نانی کو میری منہ مانگی قیمت دی اور مجھے اس دلدل سے نکال کر اپنے گھر لے آیا اور مجھ سے شادی کرلی اور مجھے وہ عزت دی جس کا تو میں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ میرے دو بچے ہیں اور دونوں اس شہر کے بڑے سکول میں داخل ہیں‘ میرا گھرانہ جنت ہے‘ میرے شوہر ایک اچھےاور مخلص انسان ہیں‘ میرے شوہر عبقری والے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا درس باقاعدگی سے سنتے ہیں اور ہمارے گھر عبقری رسالہ بھی باقاعدگی سے آتا ہے۔ میرے شوہر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے بہت محبت رکھتے ہیں۔ یہ سب حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور ان کےدرس کی بدولت ہے کہ انہوں نے مجھ جیسی لڑکی کو قبول کرکے وہ عزت دی ہے جس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ میں تو ہروقت حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کیلئے دعائیں کرتی ہوں جو میرا گھر آباد ہوا۔ ورنہ میں نےآج بھی اس گندی گلی کی کسی گندی نالی میں گل سڑ رہی ہونا تھا۔ (ف،ب،خ)
میری توبہ ہمیشہ ٹوٹ جاتی؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں برائیوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا‘ میں قارئین کے ساتھ اپنی ایک برائی شیئر کررہا ہوں کہ مجھے فحش فلمیں دیکھنے کاشوق نہیں نشہ تھا‘ جب تک میں فلم نہ دیکھ لیتا مجھے سکون نہ ملتا۔ روز اللہ سے توبہ کرتا دیکھنے کے بعد سخت افسوس ہوتا مگر اگلے دن پھر توبہ ہمیشہ کی طرح ٹوٹ جاتی۔میری اس عاد ت نے مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر مفلوج کردیا تھا۔ پھر ایک مرتبہ میں نے آپ کا درس ایک دوست کےہاں سنا‘ اس میں آپ نے انٹرنیٹ کے نشہ سے نکلنے کی دعا بتائی۔ میں نے صرف درس سنا آپ نے جو دعا بتائی ابھی وہ پڑھنا شروع نہیں کی‘ دو مہینے ہوگئے ہیں میں نے صرف درس سننے کی برکت سے ہی فحش فلم نہیں دیکھی۔ میں وہی ہوں جو دیکھے بغیر سوتا نہ تھا مگر اب ماشاء اللہ دو ماہ ہوگئے ہیں اللہ نے مجھے اس لعنت سے بچایا ہوا ہے اور اس دن سے سچی توبہ کی توفیق مل گئی ہے۔ اب میں ہر روز آپ کے درس سنتا ہوں اور خوب فیض پاتا ہوں۔ اب تو نہ گانے سننے کو دل کرتا ہے اور نہ ہی انڈین یا پاکستانی فلمیں دیکھنے کو‘ بس میرا دل کرتا ہے کہ اللہ کا ذکر ہی کرتا رہوں۔ اب ہر وقت ذکر کررہا ہوں توجہ بھی حاصل ہورہی ہے۔ میں روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھتا ہوں۔ اب تو میں نے سیاستدانوں کو بُرا بھلا کہنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے درس میں بتائے گئے اعمال کررہا ہوں‘ مجھے بہت فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ اب مجھے لگ رہا ہے کہ میری منزلیں کھل رہی ہیں‘ الحمدللہ میری پانچوں نمازیں ہورہی ہیں۔ (ع۔ژ)۔ نوٹ: نام اور مقام کی اتفاقاً مماثلت ہوسکتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 457 reviews.