محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! بعد از سلام عرض ہے میں اپنے چند آزمودہ اعمال قارئین عبقری کیلئے لیکر حاضر ہورہی ہوں۔ سورہ مائدہ آیت نمبر114 میری بہت آزمائی ہوئی ہے اور میرے لئے ماسٹر کی ہے، آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ عمل کا طریقہ: تین مرتبہ درود شریف گیارہ مرتبہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114 پھر تین مرتبہ درود شریف اس عمل کو پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک کر جو بھی دعا مانگی جائے اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہوجاتی ہے، ایک دن کچھ یوں ہوا کہ میرا ٹیسٹ تھا اور اس سے ایک دن پہلے میں کالج نہیں گئی تھی جس کی وجہ سے میں ٹیسٹ سے بے خبر تھی میں نے اسی وقت یہ عمل کیا اور دعا کی کہ میرا ٹیسٹ آج نہ ہو‘کل ہو ‘دعا مانگی تھی کہ سر نے کہا آج ٹیسٹ نہیں ہوگا اور میری دعا قبول ہوئی اور مجھے ٹیسٹ یاد کرنے کا موقع مل گیا۔ جب بھی مجھ سے کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو میں یہی سورہ مائدہ کی آیت گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں پڑھنے کی دیر ہوتی ہے مجھے میری وہ چیز مل جاتی ہے، اس عمل کو میں نے اپنے امتحانات میں بھی بہت آزمایا اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بہت فائدہ ہوا، میرا مشکل سے مشکل پیپر آسانی سے حل ہوجاتا ہے۔ (لائبہ گل‘میری کالونی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں