Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یوایس بی نہ ملتی تو وہ مجھے نوکری سے نکال دیتے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

میرا تجربہ بھی اسی حوالے سے ہے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے میں میرے کمپیوٹر کی یو ایس بی گم ہوگئی میں کافی دیر تک سوچتا رہا ہے یو ایس بی کہاں گئی ہوگی تمام درازیں دیکھ لیں نہیں ملی اور ہمارے آفس کا جو ہمارا انچارج ہے وہ میرے سر پر سوار کہ کہیں سے بھی تلاش کرو

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

کا اس وظیفے کے بارے میں اکثرعبقری کے قارئین اپنے تجربات لکھتے ہیں اور زیادہ تر کسی چیز کے گم ہونے پر یہ وظیفہ پڑھنے کے بعد مل جانے سے متعلق ہوتے ہیں ۔ میرا تجربہ بھی اسی حوالے سے ہے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے میں میرے کمپیوٹر کی یو ایس بی گم ہوگئی میں کافی دیر تک سوچتا رہا ہے یو ایس بی کہاں گئی ہوگی تمام درازیں دیکھ لیں نہیں ملی اور ہمارے آفس کا جو ہمارا انچارج ہے وہ میرے سر پر سوار کہ کہیں سے بھی تلاش کرو ۔اگر میں یہ کہوں کہ یو ایس بی نہیں مل رہی تو اس بات کا پورا پورا خدشہ ہے کہ وہ پریس کے مالک کو میری شکایت لگائے اور میں اس بات سے بچنا چاہتا تھا کہ میری شکایت لگائی جائے ۔کیونکہ مذکورہ بالا صاحب پریس کے مالک کو ہر ایسی بات بتانا اپنا فرض سمجھتے تھے جس سے اسٹاف کے دوسرے لوگوں کو باس کی طرف سے ڈانٹ پڑے ۔میں بہت پریشان تھا اورمیں نے ان سے کہا کہ میں ڈھونڈتا ہوں اور میں ایک بار پھر سے یاد کرنے کی کوشش کرنے لگا کہ یوایس بی کس کو دی ہے تب مجھے یاد آیا کہ یو ایس بی لے کر میں کلر پرنٹ نکلوانے کے لئے دوکان پر گیا تھا اور وہیں یو ایس بی رہ گئی ۔اب مجھے یاد تو آگیا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ کلر پرنٹ والے کے پاس میں اب ایک ہفتے کے بعد جاؤں گا اور اس سے یوایس بی کے متعلق معلوم کروں گا تو ضروری نہیں کہ اس نے اب تک یوایس بی اپنے پاس رکھی ہواور وہ مجھے دے دے۔یعنی کہ میری پریشانی بدستور موجود تھی اس دوران نماز ظہر کا وقت آگیا اور میں نماز کے لئے مسجد میں چلاگیا مسجد میں مجھے یارب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن رحیم والا وظیفہ یاد آگیا اور میں نے اسے پڑھنا شروع کردیا اور اللہ پاک سے دعا کرنے لگا کے نماز کے بعد میں کلر پرنٹ والے کی دوکان پر جاؤں گا اور اپنی یو ایس بی کے بارے میں معلوم کروں گا اے اللہ تو مجھے میری یوایس بی واپس دلادے۔ ظہر کی جماعت کھڑی ہوئی تو اقامت کے دوران قدقامت صلوۃٰکے دوران میں نے اللہ سے پھر یوایس بی کی واپسی کی دعاکی قدقامت صلوۃ کے دوران دعا کرنے والی بات بھی مجھے عبقری ہی کے ذریعے معلوم ہوئی پھر نماز کے بعد میں مسجد سے نکلااور کلر پرنٹ والے کی دوکان کی طرف چل پڑا اور راستہ بھر میں  پڑھتا رہا جب میں دوکان میں پہنچا تو بہت ڈرا ہواتھا کہ معلوم نہیں یوایس بی ملے گی یا نہیں ۔لیکن اس وقت میں حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے دوکان میں داخل ہوکر سلام کرنے کے بعد اسے اپنی یوایس بی کے بارے میں بتایا کہ میں ایک ہفتے پہلے یہاں سے کلر پرنٹ نکلواکر گیا تھا اور اپنی یوایس بی یہیں بھول گیاتھا ساتھ ہی میں نے اس کو یوایس بی میں موجود اس فائل کا نام بھی بتایا جس کا پرنٹ نکلوایا تھا ۔تاکہ وہ یوایس بی چیک کرلے اور مجھے دے دے اس نے میری بات سنی اور فوراً اپنے کی بورڈ کے نیچے سے یوایس بی نکالی اور مجھے دیتے ہوئے بولا کہ یہی ہے میں کہا ہاں کہا اور اس نے یوایس بی میرے حوالے کردی اور میں خوش خوش یوایس بی لے کر دوکان سے نکلااور ساتھ ساتھ اللہ کا شکرادا کیا اور اس وظیفے

کے کمال پر خوشی سے جھوم اٹھا جب میں یہ وظیفہ پڑھ رہا تھا تو ساتھ میں میری یہ بھی نیت تھی کہ میں اپنا یہ تجربہ عبقری کے لئے ضرور تحریر کروں گا اور اب میں اپنا یہ تجربہ آپ کو بھیج رہا ہوں۔(محمد فاروق ۔کراچی)
جو چیزبھی گم ہو یہی وظیفہ کارآمد ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ گزشتہ چھ سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں۔ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات انتہائی کامیاب اور آزمودہ ہوتے ہیں۔ میری کوئی بھی چیز گم ہوجائے یا رکھ کربھول جاؤں میں آپ کا دیا گیا وظیفہ 

پڑھتا ہوں اور میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے اور وہ چیز مجھے فوری مل جاتی ہے۔ (محمدعمر‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 385 reviews.