Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غم و فکر کے لیے علامہ آلوسی رحمتہ اللہ علیہ کا ورد (انتخاب: محمود الحسن، راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

”حَسبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَط عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ۔“(سورئہ تو بہ آیت نمبر 169 ) ”میرے لئے اللہ ہی کافی ہے اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔“ ابو داﺅد شریف کی حدیث میں ہے کہ جو شخص اس آیت کو سات مرتبہ صبح اور سات مرتبہ شام پڑھ لیا کرے اللہ تعالیٰ اس کے دنیا اور آخرت کے ہر غم اور فکر کیلئے کافی ہو جائے گا۔ مشہور مفسر علامہ آلوسی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ ورد اس فقیر کا بھی ہے۔ (روح المعانی) دم جھاڑا کر کے رقم لینا جائز ہے صحیح بخاری شریف کے باب فضائل قرآن میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم ایک مرتبہ سفر میں تھے اور ایک جگہ اترے ہوئے تھے۔ اتنی دیر میں ایک لونڈی آئی اور کہا کہ یہاں کے قبیلہ کے سردار کو سانپ نے کاٹ لیا ہے ہمارے آدمی یہاں موجود نہیں۔ آپ میں سے کوئی ایسا ہے جو جھاڑ پھونک کر دے۔ ہم میں سے ایک شخص اٹھ کر اس کے ساتھ ہو لیا۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ کچھ دم جھاڑا بھی جانتا ہے۔ اس نے وہاں جا کر کچھ پڑھ کر دم کیا۔اللہ کے فضل سے وہ بالکل اچھا ہو گیا۔ سردار نے تیس بکریاں دیںاور ہماری مہمانی کیلئے بہت سادودھ بھی بھیجا۔ جب وہ واپس آئے تو ہم نے کہا کہ کیا تم کو اس کا علم یاد تھا ؟اس نے کہا میں نے تو صرف سورة فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہے۔ ہم نے کہا اس آئے ہوئے مال کو نہ چھیڑو پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھ لو۔ مدینہ منورہ میں آ کر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے کیسے معلوم ہو گیا کہ یہ پڑھ کر دم کرنے کی سورة ہے۔ اس مال کے حصے کر دو اور میرا بھی ایک حصہ لگانا۔(مسلم،بخاری، ابوداﺅد، تفسیر ابن کثیر جلد 1 ص30) عامل حضرات کے لیے ضروری گزارش عامل حضرات کو عمل کرتے وقت دو چیزوں کا خاص لحاظ رکھنا چائیے٭ عمل کرنے میں شرک نہ کیا جائے ٭ کسی ناجائز کام کیلئے عمل نہ کیا جائے۔ عامل حضرات کو اپنے عمل میں تاثیر پیدا کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور اس میں بہت سا وقت روزانہ صرف ہوتا ہے اور بعض دفعہ مالی اخراجات بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔ عوام الناس کو ایسے نیک لوگوں کی حسب استطاعت ضرور قدر کرنی چاہئے۔ اللہ آپ کا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔ راست بازی اور ہدایت کیلئے ”اُولٰٓئِکَ عَلٰی ھُدًی مِّن رَّبِّھِم وَ اُولٰئِٓکَ ھُمُ المُفلِحُونَ“ترجمہ:”یہ لوگ ہیں ٹھیک راہ پر جو انکے پروردگار کی طرف سے ملی ہے اور یہ لوگ ہیں پورے کا میا ب ۔“ (سورة البقرہ آیت نمبر 5 ) اگر کوئی دین سے غافل ہو ، سیدھے راستے سے بھٹکاہوا ہو یا برے افعال میں مبتلا ہو تو اس مذکورہ آیت کو پانی پر (101) مرتبہ پڑھ کر دم کر کے (41) دن تک پی لے۔ گردے اور پتے کی پتھری کیلئے ”وَاِنَّ مِنَ الحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنہُ الاَنھٰرُط وَاِنَّ مِنھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخرُجُ مِنہُ المَآئُط وَاِنَّ مِنھَا لَمَا یَھبِطُ مِن خَشیَةِ اللّٰہِط وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعمَلُونَ“ (سورئہ بقرہ آیت نمبر 74 ) ”اور بعضے پتھر تو ایسے ہیں جن سے (بڑی بڑی) نہریں پھوٹ کر چلتی ہیں اور ان ہی پتھروں سے بعضے ایسے ہیں کہ جو شق ہو جاتے ہیں پھر ان سے (اگر زیادہ نہیں تو تھوڑا ہی) پانی نکل آتا ہے اور ان ہی (پتھروں میں سے) بعضے ایسے ہیں جو خدا تعالیٰ کے خوف سے نیچے لڑھک آتے ہیں اور حق تعالیٰ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہیں۔ اگر آپ کو گردے اور پتے کی پتھری ختم کرنی ہو تو (41) بار مذکورہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس وقت تک پلائیں جب تک کامیابی نہ ہو۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 435 reviews.