اس نے آنکھیں ایک جگہ ہی گاڑھی ہوئی تھیں پھر تھوڑی دیر بعد کہنے لگی امی وہ چلی گئی ہیں‘ میں نے کہا کیا تھا؟ کہنے لگی گھوڑے کی طرح کی دو چیزیں تھیں آپ کے یاقہار پڑھنے کی وجہ سے بڑی بےچین تھیں اور تڑپ رہی تھیں جب آپ نے اذان پڑھی تو وہ بھاگ گئیں۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری داستان کچھ یوں ہے کہ میری بیٹی بیمار ہوگئی‘ بیماری کچھ اس طرح سے تھی کہ اس کے اندر سے سفید قسم کا مادہ نکلنا شروع ہوا‘ بظاہر ایسا تھا کہ جس طرح عورتوں کا لیکوریا کی بیماری ہوتی ہے‘ میں نے لیڈی ڈاکٹروں کو دکھایا تو بیماری کم ہونے کی بجائے اور بڑھتی گئی یہاں تک کہ وہ رطوبت جو خارج ہوتی تھی وہ پیلے رنگ‘ پھر سبز رنگ کا گاڑھا مادہ نکلنا شروع ہوا‘ ساتھ سخت خارش اور بدبو آنا شروع ہوگئی‘ ساری ساری رات میری بیٹی خارش کی وجہ سے سو نہیں سکتی تھی‘ میں نے کوئی لیڈی ڈاکٹر‘ کوئی حکیم تک نہیں چھوڑا مگر افاقہ نہیں ہوا۔ میری بیٹی سوائے دودھ کے کوئی چیز نہیں کھاسکتی‘ گوشت چھوٹا موٹا قیمہ کوئی بھی چیز طاقت والی کھالے تو بیماری اور بڑھ جاتی‘ چڑچڑی سی ہوگئی‘ سوکھ کر کانٹا بن گئی‘ بال اتنے لمبے تھے وہ بھی سارےاتر گئے‘ سارے جسم اور منہ پر دانے نکلنا شروع ہوگئے پھر یہ ہوا کہ میں آج سے تین سال پہلے منڈی بہاؤالدین گئی تو مجھے عبقری رسالہ ملا‘ وہ میرے لیے اللہ کی رحمت بن کر میری اور میری بیٹی کی زندگی میں آیا میں جوں جوں عبقری پڑھتی گئی نماز کی طرف‘ ذکر کی طرف‘ قرآن کی طرف بڑھنے لگی‘ میں نے عبقری کے وظائف پڑھنے شروع کیے‘ جب میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھنا شروع کیا تو میری آنکھیں کھل گئیں اور مجھے شک ہونے لگا جیسے میری بیٹی پر جادو ہے‘ میں نے اس میں سے پڑھ کریَاقَہَّارُ کا عمل جو پانی میں پاؤں رکھ کر کرنے والا تھا صبح و شام شروع کردیا۔ پھر تو میرے گھر میں جو جادو جنات تھے بپھر گئے‘ انہوں نے میرے اوپر میرے دو بیٹوں‘ دونوں بیٹیوں جن میں ایک حافظ قرآن تھی پر بھی جادو کردیا‘ میرے گھر میں سو سال کی بزرگ میری ساس ہیں ان کو بھی تنگ کرنا شروع کردیا یعنی ان کو رات کو مارتے تھے‘ کبھی باتھ، ٹائلٹ میں سانپوں کے بچے بہت زیادہ نکل آتے جب رات کو نماز عشاء پڑھتی تو میرا پلو کھینچتے‘ کبھی چھت سے گڑگڑ کی آوازیں آتیں‘ میری بڑی بیٹی جو کہ حافظہ ہے کہتی ماں میں نے اس گھر میں نہیں رہنا کیونکہ آپ یاقہار پڑھتی ہیں تو جنات مجھے ساری رات تنگ کرتےہیں۔ یاقہار کے نقش بھی لگائے ہیں‘ پانی میں تعویذ ڈالے ہیں‘ جوں جوں عبقری اور پیدائشی دوست پڑھتی گئی قرآن اور نماز سے زیادہ قریب آتی گئی‘ پھر ایک دن میں نے عبقری سے جادو معلوم کرنے کا طریقہ پڑھا کہ سورۂ مزمل سے پیلے رنگ کی شعاعیں نکلتی ہیں‘ نیلا دھاگہ لے کرمریض کے ماتھے سے پاؤں کے انگوٹھے تک ناپیں اور سورۂ مزمل سات دفعہ پڑھیں اور دھاگہ پر پھونک کر پھر دوبارہ چیک کریں جب میں نے ایسا کیا تو پتہ چلا کہ میری بیٹی پر سحر ہے پھر مجھے یقین آگیا کہ واقعی میری بیٹی پر جادو ہے۔ اس طریقے سے میں نے بہت سے لوگوں کو چیک کیا‘ مجھے دیکھتے ہوئے اب میرے بچے بھی نماز پڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ میں نے کچھ دن پہلے اذان اور افحسبتم کا عمل مسلسل شروع کیا ہے اور ساتھ ہر گھنٹہ بعد روحانی غسل بھی کررہی ہوں۔ جب میں نے روحانی غسل کیا تو میں حیران رہ گئی کہ میرے اندر بھی کوئی جناتی چیز ہے‘ میرے گلے سے گڑ گڑ کی آواز آنا شروع ہوگئی‘ میری ٹانگ پر الرجی ہے جو ڈاکٹروں سے ٹھیک نہیں ہوتی‘ جب میں نے مسلسل اپنی اور بیٹی کی نیت کر کے روحانی غسل کیا تو میری اور میری بیٹی کی طبیعت میں بڑا فرق پڑا یعنی میری بیٹی کے اندر سے جو رطوبت نکلتی تھی وہ یاقہار‘ روحانی غسل اور اذان اور افحسبتم کے عمل سے رک گئی اور اس کی تکلیف ختم ہوگئی۔ایک عمل اور کیا جو کہ درج ذیل ہے:۔حضور نبی کریم ﷺ کاارشاد پاک ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لیکر اس پر سورۂ فاتحہ (سترمرتبہ) آیۃ الکرسی (سترمرتبہ) سورۂ اخلاص (سترمرتبہ) اور معوذتین (سورۂ فلق و ناس) ستر مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو آپ ﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی سات روز تک متواتر پیے گا اللہ رب العزت اس کے جسم سے ہر بیماری کو دور فرمادیں گے حتیٰ کہ اس کے گوشت پوست اور اس کی ہڈیوں بلکہ تمام اعضاء سے بیماریاں نکال دیں گے اور اسے صحت وعافیت عطا کریں گے۔ (الدرالعظیم صفحہ11)
یہ درج بالا عمل کیا اور آپ ﷺ کا تہدیدی نامہ ہر کمرے میں لگایا اور اپنی بیٹی کو جب دو دن صبح کے وقت بارش والا پانی پلایا تو دوسرے دن میں کسی کا فون سن رہی تھی تو میری بیٹی کہنے لگی امی وہ دیکھیں یہ کوئی چیز ہے بندر کی شکل کی اُڑ رہی ہے لیکن مجھے کچھ نظر نہیں آرہا تھا ‘ میں نے اُس سے کہا اذان پڑھو‘ اُس نے اور میں نے اذان پڑھنا شروع کردی‘ بیٹی کہنے لگی اذان کی وجہ سے وہ پہلے سبز تھی اب سرخ ہوکر غائب ہوگئی ہے۔ دو گھنٹہ کے بعد پھر وہ چیزیں سامنے آگئیں پھر وہ اذان پڑھنے لگی تو سبز سے سرخ ہوکر غائب ہوگئیں۔
دوسرے دن صبح کے وقت نماز فجر کے بعد جب میری بیٹیاں منزل پڑھ رہی تھیں تو وہی دو چیزیں گھومنا شروع ہوگئیں تو میری بڑی بیٹی جو کہ حافظہ ہے اس نے سورۂ بقرہ کی آخری آیات پڑھنا شروع کردیں تو وہ چیزیں سبز سے سرخ ہوئیں اور پھر دیوار کے ساتھ لگے تہدیدی نامہ کے ساتھ ٹکڑا کر کالی سیاہ ہوکر غائب ہوگئیں۔اس سے اگلے دن نماز فجر کے وقت میری بیٹی کی آنکھیں بہت خوفناک ہوگئیں‘ کہنے لگی امی اذان پڑھیں‘ اس نے آنکھیں ایک جگہ ہی گاڑھی ہوئی تھیں پھر تھوڑی دیر بعد کہنے لگی امی وہ چلی گئی ہیں‘ میں نے کہا کیا تھا؟ کہنے لگی گھوڑے کی طرح کی دو چیزیں تھیں آپ کے یاقہار پڑھنے کی وجہ سے بڑی بےچین تھیں اور تڑپ رہی تھیں جب آپ نے اذان پڑھی تو وہ بھاگ گئیں۔
ایک سال پہلے میرے والد صاحب کے پھیپھڑے ختم ہوگئے یعنی ان کے بچنے کی کوئی امید نہ تھی تو میں نے اذان اور افحسبتم والا عمل شروع کردیا ایک گھنٹہ بعد دم کرتی اور پانی پر دم کرکے پلاتی تو ان چیزوں نے مجھے بہت تنگ کیا میرا گلا بالکل خشک ہوجاتا‘ میری ٹانگیں ایسے ہوجاتیں جیسےمیرا بلڈپریشر بالکل لو ہوگیا ہے جب مجھے تکلیف دیتیں تو میں اپنے اوپر یَاقَہَّارُ اور اذان افحسبتم پڑھ کر دم کرتی تو ٹھیک ہوجاتی۔محترم حکیم صاحب! میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے پڑھ کر سورۂ مزمل نماز فجر کے بعد بغیر کسی سے بات کیے سات دفعہ پڑھنی شروع کی تو جب تیسرا مہینہ ہوا تو میں نے دیکھا کہ میری الماری میں پندرہ ہزار روپے پڑے ہیں‘ حالانکہ اس کی چابی صرف میرے پاس ہوتی ہے اور میں نے وہ پیسے نہیں رکھے تھے‘ کیا یہ سورۂ مزمل پڑھنے کی وجہ سے جنات نے تو نہیں رکھے؟
محترم حکیم صاحب آپ اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی وجہ سے میں اپنے رب کے بہت قریب آگئی ہوں‘ اللہ تعالیٰ مجھے بھی مخلوق خدا کی مدد کرنے کی توفیق دے‘ آپ کے احسانات کا بدلہ میرے رب کے پاس ہے‘ ہم گنہگار بندے تو آپ کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں