Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پنڈلیوں کا درد اور پٹھوں کے کھچاؤ کا حیران کن ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے تسبیح خانہ سے جڑا ہوں اللہ نے بہت نوازا ہے ۔ اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہا ہوں‘ان شاءاللہ قارئین کو بھی نفع ہو گا۔
قرض سے نجات مل گئی
آپ نے چاشت کی دو رکعت نماز میں آخری دس سورتیں پڑھنے کے بے شمار فوائد بیان فرمائے تھے۔ میںنے چاشت کےنفل پڑھنا شروع کیے، جب سے میںیہ عمل کر رہا ہوں ، تنخواہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اللہ نے اپنا گھر دیا ہے اورایک وقت تھا کہ میں مقروض تھا لیکن اب حالات یکسر بدل چکے ہیں۔
گھر میں سلامتی چاہتے ہیں تو یہ عمل کریں
دوسرا عمل جو آپ اکثر بیان فرماتے ہیں ، گھر میں داخل ہوتے ہوئے سلام کرنے کے بعد ایک مرتبہ درود پاک اورسورہ اخلاص پڑھنی ہے ، میںمستقل یہ عمل کرتا ہوں اس عمل کی برکت سے اللہ نے اتنا دیا ہے کہ پہلے میں لینے والا تھا اب اللہ کے فضل سے اتنے پیسے ہیں کہ دوسروں کو دینے والا بن گیا ہوں، اللہ نے ایسا نظام چلایا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کے پاس پیسے آ کہاں سے رہے ہیں۔
گھر سے نکلتے ہوئے’’ یَا حَفِیظُ یَا سَلَامُ‘‘اور یہ دعا’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَاَھْلِیِ وَمَالِیْ ‘‘ پڑھتا ہوں ، کبھی حادثہ یا چوٹ نہیں لگی، کئی بار تو خطرناک حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا ہوں ۔
ان سب اعمال اور وظائف کی طاقت اور تاثیر کا واضح  ثبوت یہ ہے کہ میرے جاننے والے جو تسبیح خانہ سے نہیں جڑے ہوئے وہ آج بھی وہیں ہیں جہاں چھ سات سال پہلے تھے بلکہ اس سے بھی نیچے چلے گئے ہیں جبکہ میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہوں۔
پیشاب باربار آنے کا مسئلہ
کچھ عرصہ قبل سخت بخار میں مبتلا ہو گیا‘ کسی بھی طرح آرام نہیں مل رہا تھا ‘آخر بخار سے جب نجات ملی تو اس وجہ سے ہونے والی کمزوری نے پریشان کر دیا ‘جسم بے جان محسوس ہوتا تھامگر آپ کا بتایا ہوا ایک ٹوٹکہ استعمال کیا جس سےبہت نفع ہوا۔میںنے روزانہ پندرہ منٹ تک پاؤں اور اس کے تلوؤں ‘ ٹانگوںاور گھٹنوں کی مالش کرنا شروع کی ، چند ہی دن میں بخار کی ساری تکلیف دور ہو گئی، مجھےگھٹنوں سے نیچے پنڈلی میں بہت درد تھا ، پٹھے کھچے ہوئے تھے وہ نرم ہو گئے اور خون کی روانی آسانی سے ہونے لگی ۔
اگر کسی کو باربار پیشاب آتا ہو یا قطرہ قطرہ کر کے آتا ہو تو رات کوتخم بالنگو کا ایک چمچ ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو نہار منہ پی لیں، تین چار دن میں مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
جلے کا قدرتی مرہم
اگر ہاتھ وغیرہ یا کوئی بھی جسم کا حصہ جل جائے تو فوراً تازہ ایلوویرا کا گودا لگانےسے جلن فوری ختم ہو جاتی ہے اور داغ نہیں بنتا۔ عبقری قارئین کے لئے یہ میرے ذاتی مجربات ہیں، استعمال کریں اوردعاؤں میں یا د رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 904 reviews.