Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولاد‘روزگار اور تبادلہ کیلئے فقیر کا بتایا عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2020

اولاد کے لیے، بیٹے کے لیے، روزگار کے لیے، تبادلہ کے لیے یعنی ہر قسم پریشانی کیلئے ایک فقیر کا بتایا ہوا عمل ہے۔ دروازے پر ایک فقیر نے صدا لگائی گھر والی آٹا لے کر دروازے پر آئی دروازہ کھلا ہوا تھا فقیر کی نگاہ اندر صحن پر پڑی تو اسے ہر طرف لڑکیاں ہی لڑکیاں نظر آئیں فقیر نے آٹا لے لیا اور دعا دی پھر پوچھا بہن یہ تمام بچیاں آپ کی ہیں۔ ہاں بھائی مجھ غریب کی نو بیٹیاں ہیں بیٹے کے لیے ترس رہی ہوں کوئی ڈاکٹر، حکیم، پیر نہیں چھوڑا وظیفے کیے مزاروں پر گئی اللہ تعالیٰ سے بیٹا مانگا لیکن ہر بار بیٹے کی آس امید پرحمل ہوا مگر پیدا بیٹی ہی ہوئی۔ ہر دفعہ امید ہوتی شاید اس دفعہ اللہ تعالیٰ بیٹا عنایت کردے نو بیٹیوں کا منہ دیکھ لیا اب تو تھک چکی ہوں مجبوراً اللہ کی رضا پر راضی ہوگئی ہوں سوچ لیا ہے کہ میرے نصیب میں بیٹا نہیں ہوگا۔ نہیں نہیں میری بہن اللہ سے ناامید نہیں ہوتے خداوند کریم ضرور تمہیں بیٹا دے گا مایوس نہ ہو۔ عورت کے ہونٹوں پر بے بسی میں ڈوبی مسکراہٹ آگئی اب ناممکن ہے ۔ اب میںمزید رسک نہیں لےسکتی۔ فقیر مسکرایا اور بولا تم نے بہت وظیفے علاج وغیرہ کیے ہونگے لیکن آج اپنے اس فقیر بابا سے وظیفہ لے لو۔ انشاء اللہ پھر جب میں آئوں گا یقیناً تیری گود میں بیٹا ہوگا بابا نے دعا کے لیے ہاٹھ اٹھا لیے کافی دیر دعا کرتا رہا پھر وظیفہ بتایا۔ عورت نے یقین کرکے خلوص دل سے وظیفہ کیا اور اللہ کی مہربانی سے نو ماہ بعد اللہ نے اسے صحت مند بیٹا عطا کیا فقیر بابا نے کہا تھا یہ بہت ہی لاجواب وظیفہ ہے ہر مشکل کے لیے پڑھا جاسکتا ہے۔بہن تجھے اللہ تعالیٰ انشاء اللہ بیٹا دے گا تجھے اجازت ہے یہ وظیفہ تم ہر مشکل میں پھنسے شخص کو بتاسکتی ہو اب وہ خاتون کئی لوگوں کو یہ وظیفہ بتاچکی ہے اور اللہ کے حکم سے ہر ایک کا کام سنور گیا ہے۔اسے بابا کا شدت سے انتظار ہے وہ فقیر بابا کو انعام اکرام دینا چاہتی ہے لیکن ابھی تک پھر بابا نہیں آیا۔ سوچتی ہے خدا نہ کرے بابا فوت نہ ہوگیا ہو۔ کافی بوڑھا بھی تو تھا واللہ عالم لیکن اسے ابھی بھی امید ہے بابا آئے گا اس نے کہا تھا میں آئونگا تیری گود میں بیٹا ہوگا۔ میری گود میں بیٹا تو اللہ کے فضل و کرم سے آگیا ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 132 reviews.