Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں۔

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

دائمی نزلہ زکام سے مکمل نجات حاصل کریں
دائمی نزلہ زکام بہت تکلیف دہ اور خطرناک مرض ہے‘ علاج سے عدم توجہی انسان کو کئی مزید امراض میں مبتلا کرسکتی ہے جن میں کینسر اور دمہ جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ اسی لیے جو لوگ اس نامراد مرض میں مبتلا ہیں وہ فوراً علاج کی طرف توجہ دیں‘ اس مضمون میں آپ کو اس مرض کا شافی علاج اور احتیاطی تدابیر بتانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ آپ صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار سکیں۔ اسباب: عموماً یہ مرض ان اشخاص پر حملہ کرتا ہے جو نزلہ‘ زکام کیلئے غلط قسم کی ادویات محض وقتی آرام حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پیدائشی طور پر بلغمی مزاج، سگریٹ نوش اور کام سے پہلو تہی کرنے والے افراد اس مرض کا نشانہ بنتے ہیں۔ پرہیز: اس مرض کے علاج کے دوران پرہیز پر خصوصی توجہ دینی چاہیے‘ مندرجہ ذیل اشیاء سے پرہیز کرنا ہی صحت کی ضمانت ہے۔ 1۔تلی ہوئی چیزیں مثلاً انڈا، پراٹھا، سموسہ، کچوری، جلیبی، رولز وغیرہ۔ 2۔ ٹھنڈی غذائیں مثلاً ٹھنڈا پانی‘ کولڈ ڈرنک‘ ٓآئس کریم‘ کسٹرڈ وغیرہ۔ 3۔ کھٹی چیزیں‘ لیموں‘ اچار‘ کینو‘ ترش پھل‘ کیلا‘ دہی‘ لسی وغیرہ۔ 4۔ بادی غذائیں‘ گوبھی‘ سفید چنا‘دال ماش‘ چنے کی دال‘ بھنڈی‘ توری‘ چاول‘ بڑا گوشت‘ آلو‘ مکئی وغیرہ۔ پرہیز کرنا مشکل ہے لیکن میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ جب بھی وہ بدپرہیزی کی طرف مائل ہونےلگیں تو ایک دفعہ سکون سے بیٹھ کر اس کے نقصانات پر غورکریں امید ہے کہ افاقہ ہوگا۔
علاج: ادارہ عبقری کا ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اس کے علاوہ ہمدرد دواخانہ کی ایک دوا ’’تریاق نزلہ‘‘ یہ بھی نزلہ زکام کیلئے بہت اچی ہے۔ ان ادویات کو تین سے پانچ ماہ تک مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان ادویات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ نزلے کو روک کر دماغ سے رطوبات خارج کرتی ہیں۔
ایک نسخہ جو میرا آزمودہ ہے اور ان حضرات کیلئے بے حد مؤثر ہے جن کے بال نزلہ زکام کی وجہ سے سفید ہوچکے ہیں‘ نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی: کلونجی کو پیس کر سفوف بنالیں‘ اطریفل اسطخدوس (میں نے ادارہ ہمدرد کی استعمال کی تھی) ایک چائے کا چمچہ‘ گرم پانی میں حل کریں‘ چوتھائی چائے کا چمچ کلونجی کا سفوف بھی اسی پانی میں حل کریں۔ دن میں تین مرتبہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کریں۔ ایک ماہ سے تین ماہ تک یہ نسخہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوران علاج چاق و چوبند رہیں تاکہ بلغم کا اخراج ہو‘ علاوہ ازیں دوپہر کو سونے سے پرہیز کریں‘ اس سے بلغم کی افزائش ہوتی ہے۔
دوران علاج مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال بے حد مفید ہے۔ بکرے کا گوشت‘ بکرے کا مغز‘ دیسی مرغ‘ دال مسور‘ ثابت دال مونگ‘ شہد‘ ادرک‘ کچی پیاز (واضح رہے کچی پیاز کا استعمال صرف دوپہر تک کیا جائے کیونکہ یہ دیر ہضم ہوتی ہے) مچھلی‘ مچھلی کے سر کی یخنی‘ کریلے‘ کھجور‘ تیزپات‘ سفید زیرہ‘ کلونجی‘ سیاہ زیرہ‘ کالے چنے کا شوربہ‘ اجوائن‘ لہسن‘ لونگ‘ دارچینی‘ بڑی الائچی‘ سبزالائچی‘ روغن زیتون‘ پالک‘ ساگ‘ سونف‘ میتھی‘ انڈے‘ اخروٹ‘ پستہ‘ کبوتر‘ بطخ‘ کلیجی۔روحانی علاج:عین ممکن ہے بعض قارئین کو مندرجہ بالا اشیاء ناپسند ہوں اور جن اغذیہ سے پرہیز کرنا ہے‘ وہ بے حد مرغوب ہوں‘ اسی لیے ذیل میں شفاء یابی کیلئے ایک بہترین روحانی عمل پیش کیا جارہا ہے جو کینسر اور ایڈز جیسے مرض کیلئے نہایت مؤثر ہے۔ دائمی نزلہ زکام کے مریض بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں‘ وہ بہترین عمل یہ ہے: جمعہ کے روز نماز جمعہ کے ادا کرنے کے بعد اول و آخر سات مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ گیارہ گیارہ دفعہ سورۂ قدر اور سورۂ الم نشرح کی تلاوت کریں۔ تلاوت کے بعد شفایابی کیلئے دعا کریں۔ مستورات یہ عمل نمازظہر ادا کرنے بعد کرسکتی ہیں۔ اسی طرح ہر جمعہ یہ عمل کریں‘ چاہیں تو مکمل شفایابی کے بعد یہ عمل ترک کرسکتے ہیں لیکن اگر معمول بنالیں تو بے حد فائدہ ہوگا۔ ( جاوید احمد‘ لاہور)
4 قسم کے لوگ جنت میں نہیں جائیں گے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اور میرے گھر والے گزشتہ چھ سال سے عبقری کے قاری ہیں‘ جب سے یہ پڑھنا شروع کیا ہے تب سے دیگر تمام میگزین و اخبارات چھوٹ گئے ہیں۔ میرے بچے بھی عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور یکم کو ہی ان کا سوال ہوتا ہے کہ عبقری آیا کہ نہیں‘ آپ دین کی بہت خدمت کررہے ہیں‘ ہمارے دل سے آپ کیلئے بہت دعائیں نکلتی ہیں۔میں کچھ اعمال بھیج رہا ہوں یقیناً یہ میرے لیے صدقہ جاریہ اور مخلوق خدا کو اس سے بھرپور فائدہ ہوگا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنےا وپر لازم کرلیا ہے کہ چار قسم کے اشخاص کو جنت میں نہیں بھیجے گا اور نہ ان کو جنت کی نعمتوں سے کچھ حصہ ملے گا۔ وہ چار اشخاص یہ ہیں:۔ 1۔ شراب کا عادی‘ 2۔ سود خور۔ 3۔یتیم کامال کھانے والا۔ 4۔ ماں باپ کا نافرمان۔ ماں کے قدموں میں جنت ہوتی ہےا ور باپ کو صرف پیار کی نظر سے دیکھنے سے اللہ پاک ایک مقبول حج کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں درج بالا چار اقسام سے بچائے۔ آمین۔
آیۃ الکرسی کی فضیلت
جو شخص گھر سے نکلتے وقت آیۃ الکرسی پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی گھر سے باہر حفاظت فرمادیتے ہیں جب تک کہ وہ اپنے گھر واپس نہ آجائے۔ جو شخص واپس آتے ہوئے گھر میں داخل ہونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھے گا اللہ پاک اس کے گھر سے بھوک و افلاس کو ختم فرمادیتے ہیں۔ جو شخص ہرنماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اس کے اور جنت میں صرف موت رکاوٹ ہے۔ یعنی وہ مرتے ساتھ ہی جنت میں چلا جائے گا۔ جو شخص رات کو آیۃ الکرسی پڑھ کر سوئے گا اللہ پاک ساری رات اس کو اپنی حفاظت میں لے لیتے ہیں جو دو دفعہ پڑھے گا اللہ اس کے تمام گھر کی حفاظت فرمائیں گے اور جوتین دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ کر سوئے گا اللہ پاک اس کے پورے محلہ کی حفاظت فرمائیں گے۔ (ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
میرے گھر کے دوڈاکٹرز سے ملیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو‘ عبقری کی پوری ٹیم کو‘ زندگی‘ تندرستی اور دین کی نعمت سے مالامال کرے۔ آمین ثم آمین۔میں آپ کو اپنے گھر کے دو ڈاکٹرزسے آج ملواتی ہوں‘ ایک ڈاکٹر کا نام ہے ’’لیموں والی پھکی‘‘ اور ایک ڈاکٹر کا نام ہے’’اسطخدوس والی پھکی‘‘۔
لیموں والی پھکی: ھوالشافی: کالانمک حسب ذائقہ‘ سونف آدھا کلو‘ اجوائن آدھا کلو‘ گلاب کی پتی ایک چھٹانک‘ سوکھا دھنیا ثابت ایک چھٹانک‘ پودینہ ایک چھٹانک‘ بڑی الائچی ایک چھٹانک‘ چھوٹی ہڑیڑ ایک چھٹانک‘ سفید زیرہ ایک چھٹانک‘ سونٹھ ایک چھٹانک‘ اسپغول ثابت ایک چھٹانک‘ جامن گٹھلی ایک چھٹانک‘ کالی مرچ ایک چھٹانک‘ قلمی شورہ ایک چھٹانک‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ بہیڑہ ایک چھٹانک۔ ترکیب: پہلے اجوائن کو دھو کر سکھا لیں‘ پھر ایک کلو لیموں کے پانی میں اجوائن بھگودیں اور سکھالیں‘ باقی تمام اجزا کو پیس لیں اور جب اجوائن خشک ہوجائے تو اس کو بھی پیس لیں اور پھکی بنالیں۔ سب سے اعلیٰ پھکی ہے۔ معدہ کی خرابی‘ تیزابی طبیعت‘ جلن‘ قے آتی ہو وغیرہ کیلئے اعلیٰ ترین پھکی ہے۔ بس چٹکی بھرکھا کر اوپر سے پانی پی لیں۔
ہمارے گھرکا دوسرا ڈاکٹر اسطخدوس والی پھکی: ھوالشافی: ایک پاؤ اسطخدوس‘ ایک کلو بادام کی گری‘ آدھ چھٹانک کالی مرچ‘ آدھ چھٹانک سوکھا دھنیا۔ ان سب کو باریک پسوا کر صبح نہار منہ ایک چمچ ہمراہ پانی کےساتھ کھائیں اور بلغم‘ ریشہ‘ کھانسی‘ سینہ جکڑا ہوا اور بہت سی ریشہ والی بیماریوں سے خلاصی پائیں۔ طالب دعا اور عبقری کی دل و جان سے قدر دان (فلک امجد‘ بورے والا)
عبقری سے ملے عمل نے بچالیا! سبحان اللہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس سے قبل بھی عبقری میں اپنا مشاہدہ لکھ چکی ہوں۔ میری بیٹی میرے گھر عبقری بھجواتی ہے۔ ہمارے علاقے میں ایک کتابوں والی دکان ہے ان سے کہا ہے کہ عبقری لا کر دیا کریں‘ بہت مفید چیز ہے۔ عبقری میں پڑھنے کیلئے اتنا کچھ ہے کہ سارے معاملات خود ہی حل ہوجاتے ہیں۔ عبقری کے ایک شمارے میں ٹائیفائیڈ کا آزمودہ نسخہ چھپا تھا جس کی ترکیب یہ تھی: ایک کلو بڑاگوشت لیں ۔ اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹی بنالیں اس میں ایک چھٹانک ادرک‘ اور ایک چھٹانک لہسن کوٹ کر اس کو دھونا نہیں کوئی بھی چیز نہیں ڈالنی یہ گھوٹ کر اس کو دھیمی دھیمی آنچ پرپکا لیں‘ شام کوصرف یہی گوشت کھانا ہے روٹی نہیں کھانی۔ اس کے بعد تین کپ دودھ پتی پی لیں۔ یہ عمل کم از کم تین دن کریں۔اگر بخار نہ بھی ہو تو یہ طاقت کیلئے بھی بہت زبردست ہے۔ میں یہ نسخہ تیار کرکے اپنے بیٹے کو دیا‘ پورا ایک کلو تو نہ کھا سکا کیونکہ وہ بہت زیادہ کمزور تھا‘ مگر اس نسخہ کے استعمال سے اس کی صحت دن بدن بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میں یہ فوائد اس لیے لکھ رہی ہوں کہ آپ نے خود فرمایا ہے کہ کوئی بھی ایسی چیز نہ چھپائیں جو دوسروں کو فائدہ دیتی ہو۔ ایک عمل میں نے دو یا تین ماہ پہلےکیا تھا۔ شیخ جمال الدین یونس رحمۃ اللہ علیہ نے اس عمل کی اجازت دی تھی‘ یہ عمل بھی کسی لکھنے والے نے عبقری میں دیا ہے کہ سخت سے سخت مشکل کے حل کیلئے دورکعت نفل ایصال ثواب شیخ جمال الدین یونس رحمۃ اللہ علیہ کیلئےپڑھیں اورایک پرچی پر درج ذیل دعا لکھ کر پانی میں بہادیں۔ انشاء اللہ ایک ہفتے کے اندر اندر اس کی مشکل حل ہوجائے گی۔



میری کہانی کچھ یوں ہے کہ میرا بھتیجا اور میرا بڑابیٹا ایک جگہ ایک ٹھیکیدار کے ساتھ مزدوری کرتا تھاتو ٹھیکیدار تھوڑے تھوڑے پیسے دیتا تھا کبھی بھی پوری مزدوری نہیں دی۔ ہمیں تو گھر چلانے کیلئے ضرورت تھی ہمارا تھوڑے پر چولہاچل رہا تھا مگر میرا بھتیجا جو کہ دوسرے شہر سے آیا تھا تو وہ کہہ رہا تھا کہ مجھے تھوڑے تھوڑے نہیں چاہئیں جب کام ختم ہوگا تو اکٹھے لے کر گھر جاؤں گا۔ جب کام ختم ہونے والا تھا تو ٹھیکیدار ادھر ادھر چھپنے لگا‘ میرے بھتیجے کے 83 ہزار بقایا تھے‘ ٹھیکیدار آج، کل کررہا تھا‘ کام ختم ہوگیا‘ میرے بھائی مرحوم کو میرے بھتیجے نے بلالیا کہ ٹھیکیدار میرے پیسے نہیں دے رہا۔ میں پریشان تھی کہ بھتیجا خالی ہاتھ گھر جائے گا تو سوتیلی ماں کی باتیں سنے گا‘ ٹھیکیدار کو خود فون کرکے کہا کہ اس مہمان کے پیسے دو تاکہ گھر جاسکے‘ اس نے چار دن کا وقت دیا۔ میری ایک جاننے والی جو کہ کمیٹیاں وغیرہ اکٹھی کرتی ہے میں نے پندرہ ہزار اس سے لے کر بھتیجے کو گھر بھیج دیا۔ اب واپسی کیلئے کوئی امکان نہ تھا‘ ٹھیکیدار آج کل کررہا تھا‘ کمیٹی والی کو پیسے واپس کرنے میں تین دن تھے میں نے اللہ کا نام لے کر اوپر والا عمل پرچی پر لکھ کر نہر میں بہا آئی۔ دو دن بعد میرے شوہر گھر آئے‘ میں بڑی پریشان‘ آدمی پیسے نہیں دے رہا‘ عورت مانگے گی تو بڑی شرمندگی ہوگی‘ شوہر سے چوری مانگ کر بھتیجے کو دئیے تھے۔ شوہر کہنے لگے کیوں اتنی پریشان لگ رہی ہو‘ کوئی بڑی بات ہوئی ہے کیا؟ میں نے کہا: ہاں! ضروری کام کیلئے پیسے لیے تھے وہ واپس کرنے ہیں‘ ٹھیکیدار دے نہیں رہا۔ بس چپکے سے جیب میں ہاتھ ڈالا اور میرے ہاتھ پر رقم رکھ دی‘ میں نے گنی تو پورے بیس ہزار تھے‘ اللہ کا شکر ادا کیا‘ بھاگی بھاگی گئی اور کمیٹی والی کو اس کی رقم دے آئی یہ اللہ کے کلام کی برکت تھی۔ (ام حمزہ‘ غازی تربیلہ)
قارئین کےکام کی باتیں
محترم قارئین السلام علیکم! کام کی باتیں خلق خدا کو بتانا میں نے عبقری کے ذریعے آج سے شروع کیا ہے۔
تمام رحمتیں پانے کیلئے: نماز کا ساتھ لیجئے اور بلاناغہ وجۂ تخلیق کائنات حضور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجتے رہیں تو پھر کمال دیکھیں کہ اللہ کی رحمت کیسے آپ کے گھر میں ڈیرہ ڈالتی ہے۔موٹا ہونے کیلئے: ایک ثابت سیب لیں اور اس کو کاٹے بغیر چھیلیں۔ ایک نئی سلائی والی سوئی لیں‘ اس سے سیب میں ہرطرف سوراخ کریں‘ ایک گلاس دودھ کو گرم کرکے ٹھنڈا کرلیں پھر اُس سیب کو اس دودھ میں ڈال کر یعنی بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر یہ دودھ خالی پیٹ پی لیں اور سیب بھی کھالیں یہ عمل کم از کم دو ہفتے کریں۔
دماغ کو تیز کرنے کیلئے: ایک پاؤ بادام‘ تھوڑی سی کالی مرچیں‘ چینی ایک پاؤ‘ سبز سونف آدھ پاؤ ان سب کو پیس کر رکھ لیں اور روزانہ صبح خالی پیٹ ایک چمچ کھا کر دودھ پی لیں۔اگر نیند نہ آئے تو: رات کو اگر نیند نہ آئے تو بستر پر بالکل سیدھا لیٹ جائیں اور جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ دیں‘ آنکھں بند کریں اور ذہن میں تصور بنائیں کہ کالےرنگ میں کوئی سفید نقطہ ہے‘ آپ نے اپنا پورا دھیان اس نقطہ پر جمانا ہے‘مسلسل تصور رکھیں۔ انشاء اللہ نیند آجائے گی اور وہ بھی پرسکون‘ اس کے علاوہ ایک نسخہ ہے وہ یہ کہ کوئی اچھی سی کتاب پڑھنا شروع کردیں اور سبز الائچی بھی منہ میں ڈال کرچباتے رہیں۔پلکوں اور بھوؤں کو گاڑھا کرنے کیلئے: اگر آپ کی پلکیں چھوٹی اور بھنویں پھیکی ہیں تو سرمہ اور زیتون کاتیل باہم ملا کر لگانے سے انشاء اللہ پلکیں لمبی اور بھنویں کالی ہوتی ہیں۔دانت سفید کرنے کیلئے: باداموں کے اوپر والا سخت چھلکا‘ لونگ اورالائچی کو پیس کر توے پرسرخ کرلیں‘ ٹھنڈا ہونے پر اس میں نمک ملالیں‘ دانت سفید کرنے کیلئے بہترین منجن تیار ہے۔ ہاضمہ کیلئے: ہاضمہ کو درست رکھنے کیلئے دہی کو اپنی غذا میں شامل رکھیں اور اسپغول کا بھی استعمال کرتے رہیں۔ آپ کا ہاضمہ کبھی خراب نہ ہوگا۔ دعاؤں کی طلب گار (طاہرہ سیدٍ‘ گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 364 reviews.