کچی گاجر کا جوس روزانہ پی لیں تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہ ہوں گی۔ جوس کے استعمال سے خون صاف رہے گا، پھوڑے، پھنسی اور خارش نہ ہوگی، دل و دماغ اور انسانی مشین کے تمام کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ عرصہ 25 سال سے درس و تدریس سے منسلک ہوں۔ مختلف اخبارات و رسائل میں تحریریں بھیجتا رہتا ہوں، عبقری کا عرصہ ایک سال سے قاری ہوں مگر جو بات عبقری میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔الحمدللہ! عبقری کے لیے لکھنے کی کاوش پہلی بار کررہا ہوں۔ گاجر اور دس علاج (علاج بذریعہ گاجر): رب کائنات نے اس دنیا میں کوئی چیز رائیگاں نہیں بنائی۔ ہر چیز میں علیحدہ ذائقہ اور فائدہ رکھا ہے۔ یہاں پر آج کل کے موسم کے مطابق سبزی گاجر کا ذکر کیا جائے گا۔ موسم سرما میں گاجر ایک مفید چیز ہے، گاجر کو غریبوں کا سیب بھی کہا جاتا ہے۔ درج ذیل میں گاجر کو بطور علاج کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 1) کمزوری دماغ کا علاج: اگر صبح فجر کی نماز کے بعد سات عدد بادام کھاکر اوپر سے گاجر کا جوس ایک گلاس میں آدھا کلو گائے کا دودھ ملاکر پئیں تو اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔
2) دردِ شقیقہ: اگر گاجر کے پتے گرم کرکے ان کا رس نکال لیں اور اس کے چند قطرے ناک اور کان میں ڈالیں تو اس سے چھینکیں اور درد شقیقہ ختم ہوجاتا ہے۔ 3) دردِ سینہ: گاجر کو آگ پر پکائیں اور ان کا پانی نچوڑ لیں بعدازاں گاجر کے پانی کو شہد میں ملاکر پلائیں اس سے سینے کا درد بالکل ختم ہوجائے گا۔ 4) بلغمی کھانسی کا علاج: اگر گاجر کے نچوڑے ہوئے پانی میں مصری ملاکر پکائیں اور بطور چٹنی بناکر اس میں ایک تولہ سیاہ مرچ کا سفوف بناکر ملائیں تو اس کے کھانے سے کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے اور بلغم آسانی سے نکلتا ہے۔
5) پتھری کیلئے مفید: گاجر اور شلغم کے بیج ہموزن لیں اور مولی کے اندر سے کھوکھلاکرکے اس میں بھردیں پھر مولی کا منہ بند کرکے گرم راکھ (بھوبل) میں پکائیں۔ جب بھرتہ ہوجائے تو بیجوں کو نکال کر خشک کرکے محفوظ رکھیں۔ روزانہ 50 گرام تک کھاتے رہیں۔ فوائد: یہ بیج بند پیشاب کو کھولتے ہیں اور پتھری کو گلا کر نکال دیتے ہیں۔
7) مسوڑھوں کیلئے: کچی گاجر کا جوس روزانہ پی لیں تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہ ہوں گی۔ جوس کے استعمال سے خون صاف رہے گا، پھوڑے، پھنسی اور خارش نہ ہوگی، دل و دماغ اور انسانی مشین کے تمام کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گے اور ٹھیک طرح کام کریں گے۔
8) کمزور بچوں کا علاج بذریعہ گاجر: جن بچوں کی کمزوری کا سبب معلوم نہ ہوسکے ان کو گاجر کا رس (جوس) 50 گرام سے ایک تولہ تک برابر گرم پانی ملاکر دن میں دو تین مرتبہ پلائیں یہ علاج ایک سال تک کے بچے کیلئے ہے۔ زائد عمر کے بچوں کو مقدار بڑھادیں۔ دودھ پینے والے بچوں کی مائیں بھی گاجر کھائیں اور ان کا جوس روزانہ استعمال کریں۔ اس عمل سے تھوڑے ہی عرصہ کے اندر ماں اور بچے کی صحت نمایاں طور پر بہتر ہوجائے گی۔ 9) پیٹ کے کیڑوں کا علاج: ایک گلاس گاجر کا جوس روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں اگر صبح خالی پیٹ آدھا کلو گاجریں کھالیں تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ جن اصحاب کو گاجر ہضم نہیں ہوتی وہ خالی پیٹ دو گلاس جوس پی لیا کریں اس سے انشاء اللہ پیٹ کے کیڑے مکمل ختم ہوجائیں گے۔ 10) قوت باہ کیلئے مفید: اچھی گاجر لے کر اوپر سے چھیل لیں اور اندر سے گٹھلی نکال دیں پھر انہیں کدوکش کرلیں۔ یہ اندازہ ہوکہ کدوکش گاجر ایک کلو ہوں ان کو گائے کے ایک کلو دودھ میں پکائیں۔ جب اچھی طرح گل جائیں تو اتار کر رکھ دیں۔ کڑاہی میں علیحدہ سے دیسی گھی ڈیڑھ پائو ڈال کر آگ پر گرم کریں اور گاجروں کا مادہ اس میں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ سرخ ہوجائیں بعدازاں اس میں ادھا کلو مصری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور یہ اشیاء شامل کریں۔ مغز بادام 50 گرام، مغز اخروٹ 20 گرام، مغز چلغوزہ 20 گرام، مغز ناریل 50 گرام، مغز پستہ 20 گرام، مغز خرونچی 20 گرام۔ بہت لذیذ حلوہ تیار ہوگا۔ روزانہ 100 گرام چاندی کے خالص ورق میں صبح کے وقت کھائیں، قوت باہ اور دردوں کے لیے اکسیر خاص ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں