Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ذائقہ دار انار کے شربت سے دل کی شریانیں کھلوائیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

والدہ کی طبیعت سنبھلی تو فقیر کو جس جگہ بٹھایا تھا جاکر دیکھا تو فقیر وہاں سے غائب تھا‘ سندھ کا چھوٹا سا گاؤں تھا ساری جگہ تلاش کیا مگر وہ کہیں نہ ملا۔ اللہ کی بھیجی ہوئی غیبی مدد تھی۔ ہارٹ کے مریض چاہے دل کے والو بند ہوں یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔

انار چونکہ موسمی ہے اس لیے ہم نے ایک مٹھی خشک انار دانہ تین گلاس پانی میں دس منٹ تک ابال کر دل کی بیماریوں میں مبتلا مریض کو نیم گرم اور نہار منہ استعمال کرانا شروع کیا‘ دل کی دردناک کیفیت میں حیران کن اور تیزرفتار نتیجہ برآمد ہوتا دیکھ کر مزید ایسے مریضوں پرآزمایا جو انجائنا‘ دل کی شریانوں کی تنگی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چند قدم چلنے پھرنے میں بھی درد اور دشواری محسوس کررہے تھے‘ نتیجہ پھر حیرت انگیز برآمد ہوا مریضوںنے غیرمعمولی آرام محسوس کیا۔ بیرون ملک ایک اور مریض پر کیے جانے والے تجربے کا اندازہ اس کی انجیوگرافی رپورٹ سے ہوا‘مریض کی شریانوں کی تنگی اور بندش کا سبب بننے والا Plaguc دس مہینے تک روزانہ چوتھائی گلاس انار کا جوس پینے سے پوری طرح تحلیل ہوگیا اور یوں دل کی شریانیں پوری طرح کھل کر صاف ہوگئیں۔
واضح رہے اس آسان علاج میں نہ درد کش دوا استعمال ہوئی نہ ہی خون پتلا کرنے والی دوا انجائنا کے مریض ایک ہفتے تک یہ نسخہ استعمال کرنے کے بعد بیان کرتے ہیں کہ اب ہم کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہورہی ہے اس نسخے کا ایک اور طریقہ استعمال یہ بھی ہے کہ ایک مٹھی اناردانہ ڈیڑھ گلاس پانی میں رات کو بھگودیں اورصبح نہار منہ نچوڑ کر چھان کر پی لیں یا انار کے موسم میں روزانہ آدھا گلاس تازہ جوس استعمال کریں یا ایک یا دو دانہ پورا انار نہار منہ کھالیں اور ایک گھنٹے تک پانی کے علاوہ کچھ بھی کھانے پینے سے پرہیز کریں۔ تازہ انار، انار دانے یا انار کے جوس کے اس آسان علاج نے دل کے مریضوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بے شمار مریضوں کو امراض قلب میں مبتلا دیکھ کر اس نسخے کو عبقری کے ذریعے عام کرنے کافیصلہ کیا۔ (محمد اظہرعظیم شمسی‘ کراچی)
ہارٹ اٹیک! چھوٹی مکھی کے شہد اور کالی مرچ سے ٹھیک
میرے بھائی کی گاڑی خراب ہوگئی‘ اسے ٹھیک کرانے کے ارادے سے گاڑی لے کر ورکشاپ چلے گئے‘ میرے بھائی دل کےمریض تھے‘ ورکشاپ میں کافی گرمی تھی‘ میں زیادہ ہی طبیعت خراب ہوگئی‘ ورکشاپ میں ایک ڈرائیور بھی تھا جس کا تعلق سندھ سے تھا‘ وہ بھی گاڑی ٹھیک کرانے آیا ہوا تھا‘ جب بھائی کی طبیعت خراب دیکھی تو اس نے دل کے مرض کا ایک نسخہ بتایا۔اس ڈرائیور نے اپنا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی‘ وہ دل کی مریضہ تھیں‘ کیفیت ایسی کہ ہاتھ پاؤں نیلے ہوگئے‘ سانس رک گئی‘ گھر کے افراد مایوس ہوگئے‘ کچھ ہی دیر گزری کے دروازے پر کسی نے صدا دی اللہ کے نام پرکچھ دے دو‘ دروازے پر یہی ڈرائیور گیا‘ ڈرائیور نے دیکھا تو ایک فقیر تھا‘ اس نے فقیر سے کہا کہ میری والدہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے تم بیٹھو ہم اپنی والدہ کو ڈاکٹر کےپاس لے کر جارہے ہیں میں کسی سے کہہ دیتا ہوں کہ وہ تمہیں کچھ نہ کچھ دے جاتا ہے۔ فقیر نے پوچھا: والدہ کو کیا ہوا ہے ان کی طبیعت کیوں خراب ہے؟ ڈرائیور نے فقیر کو والدہ کی کیفیت بتائی۔ فقیر نے کہا والدہ کو کہیں لے جانے کی ضرورت نہیں‘ کیا گھر میں چھوٹی مکھی کا شہد موجود ہے۔ ڈرائیور نے جواب دیا ہاں موجود ہے۔ فقیر نے کہا چھوٹی مکھی کا شہد ایک چمچ لے کر اس میں پانچ عدد کالی مرچیں ڈال دیں اور مریضہ کو پلادیں۔ اس کے فوراً بعد ایک اور شہد کا چمچ پلادیں اس میں کالی مرچیں نہیں ڈالنی۔ آپ کی والدہ ٹھیک ہوجائیں گی۔ جیسے فقیر نے بتایا ڈرائیور نے اسی طرح اپنی والدہ کویہ نسخہ استعمال کروایا تو والدہ فوراً ہی اٹھ کر بیٹھ گئیں اور بالکل ٹھیک ہوگئیں۔ صرف دو مرتبہ یہ نسخہ استعمال کیا پھر والدہ کو دوبارہ اس نسخہ کی ضرورت نہ پڑی۔ والدہ کی طبیعت سنبھلی تو فقیر کو جس جگہ بٹھایا تھا جاکر دیکھا تو فقیر وہاں سے غائب تھا‘ سندھ کا چھوٹا سا گاؤں تھا ساری جگہ تلاش کیا مگر وہ کہیں نہ ملا۔ اللہ کی بھیجی ہوئی غیبی مدد تھی۔ ہارٹ کے مریض چاہے دل کے والو بند ہوں یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔ جونہی مجھے نسخہ ملا تو عبقری کیلئے لکھنے بیٹھ گئی۔ قارئین عبقری استعمال کیجئے گا اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
معدے اور السر کا علاج: میری بے حد قریبی عزیزہ ہیں‘ جو طویل عرصہ سے معدے کے امراض میں مبتلا تھیں‘ معدے کا السر‘ گیس‘ تبخیر‘ کھٹی ڈکاریں اور نہ جانے کتنی بیماریاں تھیں جو معدے کے متعلق تھیں۔ اس مرتبہ میرے پاس آئیں تو کہنے لگیں: میرا پرہیزی کھانا مت پکانا میں بالکل ٹھیک ہوں‘ میں چونک اٹھی! آپ نے کیا علاج کیا ہے؟ فرمانے لگیں: میرے میاں ہربل ادویات والوں کے پاس گئے وہ صرف معدے کا علاج کرتے تھے‘ انہوںنے کہا دو اشیاء لیں چھلکا اسپغول اور ایک چٹکی ہلدی‘ مگر فائدہ تب ہوگا جب یہ دونوں اشیاء خالص ہوں گی۔ چھلکا کسی پنسار سے لیں‘ ہلدی کی گانٹھیں لے کر اس کا پاؤڈر تیار کریں۔ طریقہ استعمال: ایک گلاس پانی لیجئے‘ ایک چمچ کھانے والا اسپغول اور ایک چٹکی ہلدی اس میں ڈالیں اور فوراً پی لیں۔ اسپغول کے چھلکے کو پانی میں پھولنے مت دیجئے جلدی سے پی لیں۔ کم از کم تین ماہ استعمال کریں اور کمال خود دیکھیں۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 339 reviews.