Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رہنمائی اور پاکیزگی کےا سباب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ میرا دوسرا خط ہے‘ گزشتہ ایک خط میں اپنی بیماری کا ذکر کیا تھا‘ آپ نے دعاؤں کے ساتھ بیت الخلاء کی دعا پڑھنے کی ہدایت کی تھی‘ الحمدللہ آپ کی دعا مستجاب ہوئی میری بیماری نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور بیٹوں کو بھی بہت فرق پڑا ہے۔آج میرا خط لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ’’ میری زندگی کیسے بدلی؟‘‘ میں تسبیح خانہ آنے سے پہلے کیا تھا اور اب کیا ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب! مجھے اپنی زندگی سے نفرت تھی‘ چاہتا تھا کہ جلدی موت آجائے اور زندگی کے دکھوں سے نجات ملے اور کئی دفعہ پھندا لگا کر دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کا منصوبہ بھی بنایا مگر ایک انجانی طاقت نے روکے رکھا۔ مجھے چین نہیں تھا بے قراری ہروقت دل میں کچوکے لگاتی‘ دماغ پریشان رہتا تھا۔ وسوسے شیطانی آتے تھے۔ نعوذباللہ استغفراللہ مجھے اللہ سے ناامیدی اتنی ہوچکی تھی‘ ایک دفعہ ایک سوچ آئی کہ ہندوستان جاؤں اور ایک مندر میں ایک بڑے بت کو پوجنا شروع کردوں۔ اس کا سبب اللہ سے ناراضگی تھی۔ میں گانے سننے کا حد سے زیادہ شوقین تھا‘ میرے پاس ایک نہیں پانچ پانچ ٹیپ ریکارڈر تھے پھر سی ڈی پلیئر آگئے اور پھر موبائل کے میموری کارڈ گانوں سے فل ہوتے۔ مجھے ڈانس کا بے انتہا شوق تھا گانے لگا کر خود ہی ناچنے لگ جاتا۔ پھر اچانک میرے میموری کارڈز اور سی ڈی پلیئرز خراب ہونا شروع ہوگئے اس پر میں بڑا حیران تھا‘ گھر والے پریشان کے میموری کارڈز پر میموری کارڈز اور سی ڈی پلیئر پر سی ڈی پلیئر خرید رہا ہے‘ لیکن وہ جلد ہی خراب ہوجاتے۔ میں سوچتا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ شاید اللہ میری نجات کے راستے کھولنے والا تھا۔ پھر نامعلوم کیوں مجھے ان چیزوں سے نفرت ہونا شروع ہوگئی۔ پھر ایک دکان سے مجھے دو انمول خزانہ ملا میں نے ایسے ہی خرید لیا اور ہروقت پڑھنا شروع کردیا۔
میں ایک چھوٹی سی دکان چلاتاہوں‘ پہلے سودا کم ہوتا تھا‘ برکت بالکل نہیں تھی‘ مگر دو انمول خزانہ جب سے شروع کیا تھا دکان کی سیل بھی ٹھیک ٹھاک بڑھ گئی تھی اور برکت بھی خوب تھی۔ دوانمول خزانہ کی وجہ سے مجھے وظائف کرنے کا شوق اور بڑھا اور میں صبح وشام کی مسنون دعائیں پڑھنا شروع ہوگیا اور ساتھ ماہنامہ عبقری بھی خریدنا شروع ہوگیا جس کا مجھے انمول خزانہ سے ہی پتہ چلا۔ اسی طرح ہوتے ہوتے مجھے آپ مل گئے‘ دل کو سکون ملا‘ بری سوچوں سے بچا‘ اچھی سوچیں آئیں‘ باجماعت نماز پہلے کبھی کبھی پڑھتا تھا‘ بہت ہی کم۔ اب باقاعدہ پڑھتا ہوں۔ اب میں اپنے اللہ سےبہت خوش ہوں اور اسے منانے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔ اللہ سے پچھلے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اور آئندہ گناہوں سے بچانے کی دعا کرتا ہوں۔ پھر آپ کے درس انٹرنیٹ سے لے کر میموری کارڈ میں بھر کر ہروقت سنتا رہتاہوں اور مزید رہنمائی اور پاکیزگی کےا سباب ملتے ہیں اور ہر شب آپ کیلئے‘ آپ کی عبقری ٹیم کیلئے اور سارے عبقری پڑھنے والوں کی عافیت اور بھلائی کی دعائیں مانگتا ہوں۔ آپ کی پچھلی چودہ نسلوں اور آئندہ چودہ نسلوں کیلئے بھلائی کی دعائیں کرتا ہوں اور ساتھ اپنی پچھلی اور آنے والی نسلوں کی خیر اور ایمان و سلامتی کی دعائیں کرتا ہوں اور خوش ہوں اور اب حالت یہ ہے کہ سوچتا ہوں کہ اگر میری پچھلی حالت میں موت آجاتی تو کیا ہوتا۔
اللہ نے کرم کردیا کہ میری نہ سنی مجھے زندگی دی اور اب میں طویل عمر کی دعا مانگتا ہوں اپنے لیے‘ اپنے گھروالوں کیلئے‘ آپ کیلئے اور آپ کے گھر والوں کیلئے اور یہ دعا مانگتا ہوں کہ یہ روشنی آپ کے گھرانے میں قیامت تک روشن ہو اور جاری ہو تاکہ خلق خدا دکھوں‘ غموں‘ پریشانیوں‘ مجبوریوں سے بچے‘ اس وقت دنیا میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے‘ آثار قیامت ہیں‘ اپنے بیگانے بن گئے ہیں‘ نفسانفسی ہے‘ گناہوں کو برا نہیں سمجھا جاتا‘ سچ بولنا عیب ہے‘ جھوٹ بولنے والے کی عزت ہے‘ فراڈ‘ دھوکہ‘ چوری ہنر بن گئی ہے۔ سادگی کو بیوقوفی سمجھا جاتا ہے۔ دکھاوا‘ غیبت‘ چغلی زیادہ ہوتی ہے‘ ہر قسم کی نمائش اچھی لگتی ہے‘ پردہ،حیا اور غیرت کم ہوتی جارہی ہے۔ دنیا طلبی بڑھ گئی ہے‘ ہر شخص کمانے کی فکر میں ہے۔ دولت کےنشے اور غرور میں لوگ کھوگئے ہیں۔ آخرت کی فکر نہیں‘ اللہ کو بھول گئے ہیں‘ دنیا کی رنگینیاں بڑھ گئی ہیں‘ فتنے بڑھتے جارہے ہیں۔ امن، محبت، پیار نایاب ہے‘ سکون ناپید ہے‘ ایسی حالت میں آپ کی کوششیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ اور ان کا پیغام پہنچانا صحراؤں میں نئی آبکاری ہے‘ اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے‘ عمر دراز کرے‘ علم و حکمت کے تمام دروازے آپ پر کھول دے اور ہمارے اور تمام مسلمانوں کے سینے آپ کی ہدایت کو قبول کرنے کی توفیق دے۔ آمین! (م،ن)۔ نوٹ: واضح رہے نام اور مقام کی اتفاقاً مماثلت ہوسکتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 322 reviews.