Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری پیغمبر ﷺ اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

غیرمسلموں سے سےتحفہ قبول کرنا
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایلہ (علاقہ) کے بادشاہ نے رسول کریم ﷺ کی خدمت میں ایک سفید رنگ کا خچر تحفہ بھیجا اور آپ ﷺ نے اسے ایک چادر عطا فرمائی۔ (البخاری 14812)۔ یہ علاقہ شام کے شروع اور حجاز کے آخر میں تھا۔ اس بادشاہ کا نام یوحنا بن روبہ بتایا جاتا ہے اور یہ عیسائی تھا۔ (شرح مسلم اللنوی: 121/4)۔رسول کریم ﷺ کی ضروریات کیلئے سیدنا بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کسی یہودی سےقرض لیاکرتے تھے۔ وقت قریب آگیا لیکن ادائیگی کی کوئی صورت نہ بنی۔ انہوں نے بھاگ جانے کا سوچ لیا تو صبح منہ اندھیرے نبی ﷺ کی طرف سے پیغام آگیا کہ یہ چار اونٹ اور ان پر لدا ہوا سامان (کپڑے اور خوراک وغیرہ تھی) لے لو اور قرض اتارلو۔ یہ مجھے علاقہ فدک کے بادشاہ نے تحفہ دیا ہے۔ (ابوداؤد 3055)۔ یہ حاکم بھی غیرمسلم تھا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 306 reviews.