Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جھوٹے مقدمات‘غنڈے اورذلالت سے نجات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

بات پولیس تک پہنچی اور ہم ماں بیٹیوں کو روزانہ پولیس سٹیشن کے دھکے کھانے کو ملتے۔ ہمارے خونی رشتہ دار جائیداد کی خاطر ہمارے خون کے پیاسے بن گئے‘ ہم عورتوں کا خدا کی ذات کے سوا کوئی نہ تھا‘ پولیس والے ہم عورتوں کی سنتے ہی نہ تھے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کسی عبقری ہدیہ کیا‘ پڑھا، مجھے کافی اچھا نہیں بہت اچھا لگا۔ جہاں اس کے باقی مضامین بہت اچھے ہیں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تو کیا ہی بات ہے۔ اس مضمون میں میں نے یاقہار کا وظیفہ دیکھا جو علامہ لاہوتی صاحب نے بتایا تھا کہ کس طرح سے اس کے حروف کو اکتالیس بار لکھ کر گھر میں لٹکانا ہے یا تعویذ بنا کر گلے میں ڈالنا ہے۔ میں نے تعویذ بنا کر گلے میں ڈالا کیونکہ کوئی نہ کوئی چیز مجھ پرآجاتی تھی جو مجھے بے حد پریشان کرتی تھی۔ ایک دفعہ میں کچن میں کام کررہی تھی کہ الماری کا شیشہ اترا اور میرے سر پر لگا شیشہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا مگر الحمدللہ میرے سر پر خراش تک نہ آئی۔ یہ سب اللہ کی رحمت اور کا کمال تھا۔ میں نے گھر کے ہر کمرے میں اس کا نقش لگایا ہوا ہے‘ اس کا ورد بھی ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کرتی ہوں۔ اکثر سوتی ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی وزن آگیا ہے میرے منہ پر یا سینے پر، میں آیۃ الکرسی اور کا ورد رکھتی ہوں تو وہ پیچھے ہٹتی جاتی ہے۔ جب میں نے کا ورد شروع کیا تو خواب میں دیکھا بہت سی بلائیں میری طرف آرہی ہیں جوکہ خوفناک شکل کی ہیں وہ جیسے ہی تیزی سے میری طرف آتی ہیں میں جلدی جلدی اونچی آواز میں پڑھنا شروع کردیتی ہوں‘ وہ بھاگ جاتی ہیں۔ میرے یَاقَہَّارُ سے بہت سے رکے ہوئے کام ہوگئے۔ اللہ کی قربت بہت زیادہ نصیب ہوئی۔ (رقیہ خادم)
کلمہ کے نصاب سے بے پناہ فوائد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بے پناہ مسائل میں مبتلا تھی۔ عبقری پڑھا تو اس سے موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف پڑھ کر ایک حوصلہ ملا۔ میں نے اس میں سے پڑھ کر کلمہ کا نصاب پڑھنا شروع کردیا‘ کلمہ کا نصاب جب سے پڑھنا شروع کیا ہے بہت سکون ملا ہے اور اب بھی جاری ہے۔ اب تک کلمہ کے تین نصاب پڑھ چکی ہوں اور اس سے مسائل بہت زیادہ حل ہوچکے ہیں۔ میں نے اس سے پہلے بھی بعض کتب و رسائل سے دیکھ کر بہت سے وظائف شروع کیے مگر مجھے کسی سے بھی کوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا مگر جب سے کلمہ کا نصاب پڑھنا شروع کیا ہے مجھے اس سے بہت زیادہ فیض ملا ہے۔ الحمدللہ۔ میرے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ ہمارے اپنوں نے میری والدہ کی تمام جمع پونجی زیورات‘ قیمتی کاغذات چوری کرلیے اور پھر اس ذلالت کا ہمیں سامنا کرنا پڑا جو شریف گھرانوں کا مقدر نہیں ہوتی۔ بات پولیس تک پہنچی اور ہم ماں بیٹیوں کو روزانہ پولیس سٹیشن کے دھکے کھانے کو ملتے۔ ہمارے خونی رشتہ دار جائیداد کی خاطر ہمارے خون کے پیاسے بن گئے‘ ہم عورتوں کا خدا کی ذات کے سوا کوئی نہ تھا‘ پولیس والے ہم عورتوں کی سنتے ہی نہ تھے‘ مہینے کا ڈبل خرچہ پولیس والوں کی جیب میں چلاگیا سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ ملزموں نے ہمارے پیچھے غنڈے لگادئیے کہ ہمیں جان سے مار دیا جائے ادھرتھانہ میں ذلیل کرواتے‘ دھمکیاں دلواتے‘ تنگ آکر ذہن میں آیا کہ کلمہ کا نصاب پڑھوں‘ میں نے محمدرسول اللہ کا ورد جاری رکھا اور چند دن بعد ہی پولیس نے والوں نے ہمیں ہمارے زیورات واپس دلوادئیے۔ (ط۔ن)
موتی مسجد کے جنات نے کہا : ہم تمہارے ساتھ ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘میں بہت سے مسائل میں گھری ہوئی تھی مگر جب سے عبقری رسالہ اور اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف پڑھنا شروع کیے ہیں میری تمام پریشانیوں کا حل ملنا شروع ہوگیا ہے۔ پھر میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھا‘ جب آپ کا جوابی لفافہ ملا تو بھابھی میرے پاس آئی اور بولی کہ تمہارے مسئلے کا حل آگیا۔میں اپنے مسئلے کے حل کیلئے دو مرتبہ اپنی خالہ کے ساتھ موتی مسجد بھی گئی۔چند دن بعد ہی میری خالہ نے مجھے خواب سنایا کہ مجھے موتی مسجد کے بونے جنات ملے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ ’’میں ان کی ذمہ داری ہوں ‘‘ اس کے بعد ایک خواب مجھے بھی آیا جس میں مجھے صحابی بابا ملے‘ وہ مجھے نظر تو نہ آئے مگر ان کی آواز صاف سنائی دی۔ وہ یوں بول رہے تھے کہ تم تیاری رکھو‘تم جو چاہتی ہو وہ جلدہوجائے گا۔ میں پوچھا آپ کون ہیں تو آواز آئی یہ صحابی بابا ہیں۔ مگر میں نہیں جانتی کہ وہ صحابی بابا تھے یا کوئی اور۔ پھر مجھے خواب آیا کہ میری ایک رشتہ دار آئیں اور کہنے لگیں کہ ہم تمہاری چاہت کبھی پوری نہیںہونے دیں گے‘ میں نے انہیں کہا کہ میں اللہ پر یقین رکھتی ہوں اور اپنی پڑھائی پر بھی‘ مجھے ان وظائف کے ذریعے ضرور منزل ملے گی۔ پھر ایک خواب آیا کہ تین آدمی ہیں‘ ان میں سے ایک تو اشار ہ ہوا کہ یہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ہیں‘ دوسرے صحابی بابا اور تیسرے حاجی صاحب ہیں اور ان تینوں نے کہا کہ تمہارا کام حج کے بعد ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ مجھے ایک مرتبہ بلی کے روپ میں جن ملا‘ اس کی آنکھوں میں عجیب سی کشش تھی میں نے اس کو کہا کہ اگر تو جن ہے تو یہاں سے چلی جا میں نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی اور وہ بلی نما جن وہاں سے چلا گیا۔ آپ میری یہ باتیں عبقری میں چھاپ دیں۔ شکریہ! (ک۔ک)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 295 reviews.