Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متوکل لوگوں کی انوکھی دنیا (جہانگیر علی، اسلام آباد)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

میرے والد حاجی شمس الدین کے بہترین دوست شیخ تاج الدین راولپنڈی میں رہتے ہیں اور کبھی کبھار ملنے آتے ہیں چند دن پہلے آئے تو میں نے عبقری کے متعلق بتایا۔ انہوں نے پسند کیا۔ ان کی فرمائش پر ان کا سالانہ زرتعاون بھی عبقری کو ارسال کر دیا۔ وہ 80سال کے بزرگ ہیں اور ابھی تک خود چلتے پھرتے ہیں بلکہ ابھی تک اپنا کام بھی خود کرتے ہیں۔ وہ بک بائنڈر ہیں۔ جب بھی ملتے ہیں پرانی باتیں سناتے ہیں۔اس بار عبقری دیکھ کر انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھیجو شاید کسی کے کام آئے۔ انہی کی زبانی عرض کرتا ہوں۔میرے ایک دوست کا بیٹا اپنی دو ٹانگوں سے محروم ہو گیا۔ بہت علاج کروایا مگر چلنے پھرنے سے قاصر رہا میں جب اس سے ملنے جاتا تو وہ ایک کمرے میں اپنے بیڈ پر ہوتا اور اکثر گلے شکوے کرتا کہ چاچاجی سب مجھے چھوڑ گئے۔ بہن بھائی، رشتہ داروغیرہ۔ ان سب پر اللہ کا کرم ہے مگر میرا کوئی علاج نہیں کرواتا۔ سب کھا کما رہے ہیں اور خوب عیاشی کرتے ہیںمگر میرے علاج کیلئے کچھ نہیں کرتے۔ ایسا کیوں ہے؟ میں نے کہا یار گلے شکوے نہ کیا کر اور ان سے توقعات نہ رکھا کر۔ تجھے رہنے کو جگہ اور کھانے پینے کو مل رہا ہے۔ بس یہی کافی ہے اور وقت گزر رہا ہے تو بس اللہ کا شکر ادا کیا کر۔ کچھ وقت گزر گیا اور کچھ گزر جائے گا۔ کبھی تو گھر والوں کے شکوے کرتا ، کبھی خدا پر۔ میں کہتا کہ اللہ کے بندے استغفار پڑھا کر اور خدا سے دعا کیا کر کہ وہی دے۔ کسی سے امید نہ رکھ اور نہ کسی سے مانگ۔ اس نے کہا میں ان سے کیوں نہ مانگوں وہ میرے اپنے ہیں، میرا ان پر حق ہے۔ میں نے کہا کہ سن ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے باتیں کرنے کوہ طور پر جاتے تھے۔ اللہ پاک ان سے محبت کرتے تھے۔ ایک دن موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اے اللہ آپ کواپنی ساری مخلوق سے پیار ہے، میں بھی پیارا ہوا۔ آج یہ بتائیں کہ مجھ سے پیارا کون ہے؟۔ اللہ پاک نے جواب دیا جب واپس جائو تو فلاں جگہ دیکھنا میرا پیارا ملے گا۔حضرت موسیٰ واپس آئے اور دیکھا کہ ایک بزرگ جن کے جسم کی حالت بہت خراب تھی۔ گوشت گل رہا تھا، بدبو آرہی تھی۔ وہاں اس کے نزدیک کوئی جاتاہی نہ تھا۔ وہ کھانا کھا رہا تھا۔ اللہ پاک سے دوبارہ بات ہوئی اللہ نے کہا دیکھا میں اس کو اس حالت میں بھی رزق دے رہا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد بزرگ نے کہا مجھے پانی لادو۔ موسیٰ علیہ السلام پانی لینے گئے مگر بعد میں آکر دیکھا تو بزرگ کے ٹکڑے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام حیران ہوئے ۔ اتنی دیر میں آواز آئی کیا دیکھ رہے ہو اس بارے میں اللہ سے پوچھو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ سے پوچھا! اے اللہ یہ بزرگ کو کیا ہوا یہ تو آپ کا پیارا تھا۔ اللہ نے کہا اس کو اس حالت میں نے رزق فراہم کیا۔اس نے تمام مجھ سے مانگا اور میں نے دیا۔ آج اس نے تجھ سے پانی مانگا۔ جب میں اس کو کھانا دے سکتا ہوں تو تجھ سے پانی مانگا۔ کیا میں پانی نہ دیتا؟ جب میں نے دینے کا وعدہ کیا ہے تو مجھ سے کیوں نہیں مانگتے۔ بس یہ سن کر وہ جوان رونے لگا اور کہا کہ چاچاجی آج کے بعد میں کسی سے توقع نہیں رکھوں گا۔ جو گزرے گی کسی سے نہیں کہوں گا اور نہ کسی سے مانگوں گا، سوائے اللہ کے۔ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے اور اس نے وعدہ کیا اور وہ اپنے وعدے پر قائم ہے۔ اللہ کا کرم ہے اب وہ بہت خوش ہے۔ اس لیے چاہیے کہ کسی کو اپنی تکلیف نہ بتائو اور نہ کسی سے مانگو، سوائے اللہ کے۔ اسی سے مانگو، وہی دے گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 729 reviews.