ماہ فروری کے جوابات
٭اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یَاسَلَامُ یَاقُدُّوسُ40بار ہر نماز کے بعد پڑھا کریں یہ عمل متواتر کریں(عبدالرئوف، پھالیہ)
٭بائیں بریسٹ میں گلٹی ہے ، پریشان نہ ہوں آپ مستقل جوارش جالنیوس ایک چمچ کھانے کے بعد لیں۔ مستقل 3ماہ استعمال کریں۔( عمران نذیر میلسی)
٭ آپ گلٹی کیلئے روغن زیتون میں کلونجی میں جلا کر اسکا تیل لگائیں۔ دن میں 3بار۔(رضوانہ مسلم، شیخوپورہ)
٭آپ صدقہ کریں 313روپے کے مزید چاول ، گندم شکر اور باجرہ لیکر مختلف جگہوں پر ڈالیں تاکہ کیڑے مکوڑے کھا لیں۔ (سید اطہر علی :کراچی) ٭ بیماری دور کرنے کیلئے آپ اپنے پہنے ہوئے یا نئے کپڑے کسی غریب کو دیں ، ساتھ آیت الکرسی بکثرت پڑھیں۔ (ام حبیب، سکھر)
٭دل کی دنیا بدلنے کیلئے ایک آزمودہ عمل بتا رہی ہوں۔ اَلمَلِکُ القُدُّوسُ السَلَامُ اتنا پڑھیں کہ سوا لاکھ ہو جائے ۔ دل کی دنیا بدلنے کیلئے آخری عمل ہے، ہر شخص کر سکتا۔ ہے، (بیگم عبدالمنان، کوئٹہ)
٭ خاوند غلط عورتوں کی طرف مائل ہے۔ ان کیلئے آپ یَامَانِعُ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں اور یَارَحِیمُ یَاہَادِیُ بکثرت پڑھیں۔ خود میرا داماد ایسا تھا اللہ کے فضل سے درست ہو گیا۔ (قازیہ مظہر ،چکوال)
٭ آپ کو رات کو سکون نہیں ملتا۔ آپ سوتے وقت سینے پر لفظ عمر انگلی سے سانس بند کرکے 7بار لکھیں۔ مزید چاروں قل 7,7بار پڑھیں ۔ ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیں۔ (طارق عزیز، گوجرانوالہ)
٭مسقط میں بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ آپ کا آخری حل سورة الضحیٰ ہے۔ اس سورة کو دن میں ہر نماز کے بعد 11بارلازماً گھر کا ہر فرد پڑھے اور سارا دن بھی بکثرت پڑھیں۔ میرا اپنا آزمودہ ہے۔ (کوثر پروین نوابشاہ)
ماہ مارچ کے سوالات
٭میری والدہ بیٹھے بیٹھے سو جاتی ہے اور خراٹے لینا شروع کر دیتی ہے بعض اوقات کھڑے کھڑے بھی ایسا ہوتا ہے اور کئی بار نقصان ہو چکا ہے کوئی روحانی یا طبی حل بتائیں۔ ایسا 17سال سے ہے ۔( طیبہ فاطمہ کوہاٹ)
٭میرے بیٹے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں اور فساد کی فضا رہتی ہے بہت سمجھاتی ہوں اب تو خود ڈپریشن میں مبتلا ہوں بعض بچوں کی پٹائی کرتی ہوں اور پھر پچھتاتی ہوں۔ کوئی گھریلو تجربہ کار خاتون اس کا حل بتائے ۔( ام بلال اوکاڑہ )
٭میرے ہونٹ اکثر بھربھرے ہو جاتے ہیں پھر چھلکے اترتے ہیں اور خون رستا ہے۔ کھانا کھانے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ ( عبد العزیز کوئٹہ)
٭میرا بچہ 4سال کا ہو گیا ہے سوتے سوتے فوراً اٹھ بیٹھتا ہے اور چلاتا ہے کہ مجھے نہ ماروں اور ہاتھ آگے کرتا ہے۔ (کریم اللہ، حیدر آباد)
٭میری بیٹی عرصہ 7سال سے میرے گھر بیٹھی ہے سسرال نے گھر سے نکال دیا ہے دراصل شوہر دوسری عورتوں کے ساتھ رات گزارتا ہے کئی کئی رات گھر نہیں آتا آخر کار شوہر نے گھر سے نکال دیا۔ کوئی ایسی بہن عمل بتائے جو خود اس مرحلے سے گزری ہو۔ ( فوزیہ ندیم کراچی)
٭ہماری جائیداد کا مسئلہ ہے۔ بھائیوں نے جائیداد ضبط کر لی ہے میں بڑا ہوا والد فوت ہو گئے میں نے سب بھائیوں کو پالا جائیداد ان کے نام کر دی اب ان پر قابض ہیں میرے پاس کچھ نہیں ۔ (ارشد قادر منڈی بہائو الدین )
٭میں غریب عورت ہوں میرے 5بچے ہیں بیٹی جوان ہوئی تو فوراً شادی کر دی شوہر نے بہت بڑا سلوک کیا جب ڈلیوری کا وقت ہوا تو میرے گھر شوہر چھوڑ گیا اب پریشان ہوں لوگوں کے گھر کام کرتی ہوں کہاں سے اخراجات پورے کروں گی دوسری بیٹیوں کی شادی کیسے کرونگی ۔ (وزیر بیگم سرگودھا)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 722
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں