ماہ ربیع الاوّل بے حد متبرک اور فضیلت والا مہینہ ہے اور اسی برگزیدہ مہینہ میں شاہ دو عالم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ اس لیے یہ بڑی رحمت و برکت کا مہینہ ہے۔
نفل نماز:پہلی تاریخ ماہِ ربیع الاوّل بعد نماز عشا ءسولہ رکعت نماز آٹھ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ پھر سلام کے بعد ایک ہزار مرتبہ یہ درود پاک پڑھنا ہے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَہ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ
اس نماز کی بہت فضیلت ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز اور درود شریف کوپڑھنے والے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے فیضیاب ہوں گے لیکن باوضو ہونا ضروری ہے۔ماہ مبارک کی بارہ تاریخ بعد نماز ظہر بہ نیت ہدیہ بروح اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بیس رکعت نماز دس سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص اکیس اکیس مرتبہ پڑھے۔انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی۔ اس نماز کے پڑھنے والے توحید پر قائم ہوں اور شرک سے بیزار ہوں، نیز باوضو سوئیں۔
وظائف: ربیع الاوّل کی بارہویں، تیرہویں، چودھویں شب کو بعد نماز عشاءاس دعا کو (7741)مرتبہ پڑھے۔ مذکورہ دعا یہ ہے۔
یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ
یہ دعا ترقی رزق کیلئے بہت افضل ہے ۔ مگر یہ خیال رہے کہ بارہ تاریخ پیر یا جمعرات یا جمعہ کی ہو۔
ماہ ربیع الاوّل میں سب مہینوں سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔ کثرت کیساتھ اس ماہ میں درود شریف پڑھنا چاہیے۔پہلی تاریخ سے 12تاریخ تک روزانہ بعد نماز عشاءایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھنا بہت افضل ہے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَہُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاُتہ اس درود شریف کو پڑھ کر باوضو سو جائے تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی۔( انشاءاللہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں