Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گندم کو سارا سال محفوظ بنانے کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا یہ مضمون کسان کے مسائل کے حوالے سے ضرور لگائیے گا۔ ہمارے ہاں دیہات میں سال بھر کی گندم سٹور کر لی جاتی ہے۔ ان کو لوہے یا مٹی کے بڑے بڑے ڈرموں(بھرولے) میں ڈالا جاتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر نیچے ایک ڈھکن لگا ہوتا ہے وہاں سے گندم نکالی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا ڈرم گاؤں کے تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ میرے گھر میں بھی موجود ہے۔ میں نے گھر کیلئے چھ من گندم رکھی۔ سب سے پہلے میں نے ڈرم کو صاف کیا پھر اس میں اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھا اور 313 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر ڈرم پر دم کردیا اور پھر اس میں چھ من گندم ڈال دی۔ پھر اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھا اور 313 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر ڈھکن بند کردیا پھر جب بھی آٹے کی ضرورت پڑی نیچے والے ڈھکن سے تین، تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھا اور 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر ڈھکن کو بند کردیا۔ جو گندم نکالی اس کو قریبی چکی سے پسوا کر تقریباً تین ماہ تک کھاتے رہے۔ اسی دوران سیلاب بھی آگیا‘ سیلاب کے دوران علاقے کے دوست احباب کو جن کا کچھ بھی نہ بچا ان کو بھی درج بالا عمل کرکے گندم دیتے رہے۔ محترم قارئین! یہ عمل عبقری میں چھپا تھا اور کیا لاجواب فائدہ ملا۔ تقریباً وہ چھ من گندم دو سال تک ہم استعمال کرتے رہے‘ پورے گاؤں میں بانٹنے کے باوجود گندم تھی کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ جب میں نے دوبارہ اس میں گندم ڈالنے کیلئے اوپر کا ڈھکن کھولا تو ابھی بھی ڈرم میں گندم موجود تھی۔ گندم کو کیڑے مکوڑوں اور گھن سے بچانے کیلئے کسی قسم کی کوئی دوائی نہیں ڈالی دو سال تک گندم پڑی رہی‘ بارشیں ہوئیں سیلاب آیا مگر گندم بالکل تازہ رہی جیسے ابھی کاٹ چھانٹ کر ڈرم میں ڈالی ہے۔ کسان بھائیوں کیلئے لاجواب عمل ہے۔ ضرور کریں آپ اپنا اناج جب بھی محفوظ کریں اس عمل کو کرتے رہیں انشاء اللہ آپ کے اناج میں برکت ہی برکت ہوگی اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہوگا۔ عبقری میں سے چنی چنائی باتیں زندگی کیلئے راہ ہدایت کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب‘ عبقری کے تمام سٹاف کی محنت سے ایک ایسا شمارہ ہمیں ملتا ہے جس سے کئی لوگوں کی پریشانیاں دور ہورہی ہیں‘ ہر طبقے کوفائدہ مل رہا ہے‘ بے روزگار افراد کو روزگار مل رہا ہے اوراطمینان قلب بھی مل رہا ہے۔
مچھروں سے جان چھڑوانے کا آسان طریقہ
اجوائن دیسی، حرمل، گلاب کے خشک پھول، چائے کی پتی استعمال شدہ خشک۔کوئلے کو اچھی طرح دہکا لیں اور اس کے اوپر درج بالا چیزیں ڈالتے جائیں اور کمرے میں دھونی دیتے جائیں۔ کمرہ بھی خوشبودار اور مچھروں سے پاک اور انتہائی کم خرچ بالا نشین ہے۔ (محمد بلال یارو کھوسہ)
کھیت کھلیان کوچونٹیوں سے پاک کرنے کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک آزمودہ عمل ہےجو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ اگر آپ کے گھرمیں چیونٹیوں کی بھرمار ہے یا آپ کسان ہیں اور آپ کے کھیت یا باغ میں چیونٹیوں نے اودھم مچا رکھا ہے تو
ان کو روکنے کیلئے یہ مجرب عمل ہے۔ یہ آیت مبارکہ کاغذ پر لکھ کر ان کےبلوں (سوراخوں) کےقریب پاک جگہ پر رکھ دیں۔ سب چیونٹیاں سوراخ میں سے نکل کر چلی جائیں گی۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔ چیونٹیاں قرآنی آیات کا احترام کرتی ہیں۔ (ح، غ، م

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 159 reviews.